Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 11, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE

نکی محلہ وارڈنمبر 71سدھرامیونسپل کارپوریشن کی عدم توجہی کاشکار

پانی سپلائی نہ ہونے سے لوگ پریشان ، قانونی چارہ جوئی کرنے پرغور
جموں//ریاست کے عوام کو پینے کا پانی فراہم کرنے کی ذمہ داری محکمہ پی ایچ ای کے سپرد ہے مگر یہ کوئی بہتان یا الزام نہیں ہے بلکہ سو فیصد حقیقت ہے کہ جموں میونسل کارپوریشن کے وارڈ 71کے نکی محلہ میں پانی کی سپلائی ہی رک گئی ہے اس کی سب سے بڑی وجہ بغیر فیزیبلٹی کے واٹر کنیکشن دینا ہے جوکہ محکمہ کے اہلکاروں نے چوری چھپے دئیے ہیں ایک اندازے کے مطابق  ڈھائی انچ کی مین سپلائی لائین پر ایک سو کے قریب واٹر کنیکشن دئے گئے ہیں ان میں سے بہت کم رجسٹرڈ ہیں باقی سب غیر قانونی ہیں اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جو رجسٹرڈ کنیکشن اس محلہ کے آخر میں ہیں ، انہیں تو پانی کی سپلائی بند ہوگئی ہے اور جو غیر رجسٹرڈ کنیکشن اس محلے کے شروع میں یا وسط میں ہیں ، انہیں پانی مل رہا ہے ۔ ان باتوں کا اظہار نکی محلہ کے باشندوں نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ ایک بات چیت کے دوران کیا ۔علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ یہ معاملے بہت جلد اعلیٰ حکام اور متعلقہ وزیر کی نوٹس میں لارہے ہیں اور اس کے ساتھ وہ اس سلسلے میں قانونی چارہ جوئی کے بارے میں بھی سوچ و چار کررہے ہیں تاکہ اس غیر قانونی طور پر واٹر کنیکشن دینے والوں کے خلاف ضابطے کے تحت کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔ 
 

۔9 سال بعدمفرورملزم گرفتار

جمو ں//پولیس نے ایک مفرور ملزم کو 9برس بعد گرفتارکرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق قہر سنگھ نامی ایک شخص جن کا تعلق ڈگیانہ سے ہے کے خلاف 2009میں ایک کیس درج کیا گیا تھا لیکن یہ شخص اتنے عرصہ سے روپوش تھا اور اب پولیس نے ان کو حراست میں لے کر ایک بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور اب انہیں کورٹ میں پیش کیا گیا ۔
 
 

پستول سمیت ایک شخص گرفتار

جموں //جموں کے شاستری نگر علاقہ سے تلاشی کے دوران پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ جتندر نامی ایک شخص کو پولیس کی طرف سے ایک تلاشی کاروائی کے دوران جموں کے شاستری نگر علاقہ سے حراست میں لیا جب کہ ان کے پاس سے ایک پستول اور 2 کا رتوس بھی برآمد کئے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس شخص کے کے خلاف کیس درج کر دیا گیا ہے اور پولیس مزید کاروائی کررہی ہے۔
 
 

حکومت عوامی امنگوں پرکھرااترنے میں ناکام:سماج وادی پارٹی

جموں//سماج وادی پارٹی جموں وکشمیراکائی کے جنرل سیکریٹری محمدامین بٹ اوراقلیتی امور کے ریاستی صدراندرجی لابروکی صدارت میں ایک میٹنگ منعقدہوئی ۔اس دوران میٹنگ میں سماج وادی پارٹی کے دونوں لیڈران نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ جب سے ریاست جموں وکشمیرمیں خاتون وزیراعلیٰ نے اقتدارسنبھالاہے تب سے اس ریاست بالخصوص وادی کشمیرمیں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہواہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی ۔بی جے پی مخلوط سرکارکااتحاد اپنی کرسی کوبچانے کیلئے شہری ہلاکتوں پرخاموش تماشائی بناہواہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ پی ڈی پی۔بی جے پی مخلوط حکومت عوام کے مسائل اورکشمیرمیں صورتحال کوبہتربنانے میں یکسرناکام ہوچکی ہے۔ سماج وادی پارٹی جموں وکشمیرکے لیڈران نے این ڈی اے سرکارپرزوردیاکہ پڑوسی ملک کے ساتھ پرامن مذاکرات شروع کرکے ریاست جموں وکشمیرخاص کروادی کشمیرکی عوام کودوحصوں میں تقسیم نہ کرکے قتل وغارت کوبندکرے اورعام شہریوں کی ہلاکتوں سے گریزکیاجائے۔ سماج وادی پارٹی لیڈران نے کہاکہ حال ہی میں چنئی کے بائیس سالہ سیاح ،جووادی کشمیرکی سیرکیلئے آیاتھاکوپتھربازوں نے بڑی بے رحمی سے ہلاک کردیا۔انہوںنے سیاح کی ہلاکت کی سخت مذمت کی۔ اورریاستی مخلوط حکومت کوتنقیدکانشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت میں سرکاری کام کم اورغنڈہ گردی زیادہ ہوگئی ہے ۔اس دوران میٹنگ میں ستیش کول، پیارے کرشن رینہ، مناجی گنجو،بدری ناتھ در، بھارت بھوشن کول، وشالی گنجو، رمیش کمارکول ،راجناتھ بیلو، سوم ناتھ شنتو، پنکی رازدان ،اشوک رازدان،کے وی ایم کے رینہ ،مشتاق احمد،بشیراحمد میروغیرہ بیھ موجودتھے۔
 
 

کوہلی نے سانبہ میںمحکمہ کے دفاترکامعائینہ کیا

جموں/پشو و بھیڑ پالن اور ماہی پروری کے وزیر عبدالغنی کوہلی نے ضلع سانبہ کے اینمل اینڈ شیپ ہسبنڈری دفاتر کا اچانک معائینہ کیا اور وہاں روزمرہ کام کاج کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر وزیر کے ہمراہ ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں سنجیو کمار ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں وِکٹرکول و دیگر محکموں کے سینئر افسران تھے۔وزیر نے کرتھولی میں شیپ ہسبنڈری کمپلیکس میں قائم دفاتر کا معائینہ کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈی آئی لیبارٹری ، پرنسپل ٹریننگ کلاس ، وول بورڈ اور ایف ٹی لیبارٹری کا بھی دورہ کیا ۔انہوں نے ان دفاتر میں ملازمین کی حاضری کا جائزہ لیااور ملازموں کو سو فیصد حاضر پایا۔تاہم وزیر نے اُن ملازموں کے خلاف تادیبی کارروائی انجام دینے کی ہدایت دی جو اپنے فرائض منصبی میں لاپروائی برتتے ہیں۔
 
 
 

’کلین جموں۔کلین توی ‘تین روزہ مجوزہ صفائی مہم 

صوبائی کمشنرجموںنے تیاریوں کاجائزہ لیا

جموں//ڈویژنل کمشنر جموں ہیمنت کمارشرمانے مجوزہ تین روزہ صفائی مہم جو21 مئی سے شروع ہورہی ہے کے سلسلے میںسول سوسائٹی ممبران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقدکی۔یہ صفائی مہم ’’کلین جموں۔کلین توی ‘‘پروگرام کے منعقدہورہی ہے۔ڈویژنل کمشنرنے مجوزہ صفائی مہم کی تیاریوں کاجائزہ لیااور سول سوسائٹی ممبران کوتین روزہ صفائی مہم کے شیڈیول کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ اس مہم کاآغاز  پریڈگرائونڈ سے ایک ریلی کی صورت میں ہوگاجو ہری سنگھ پارک پہنچ کراختتام پذیرہوگی۔اس دوران بتایاگیاکہ مہم کے پہلے ہی دن مختلف مقامات پرنکڈ، تھیٹر پروگرام، کلچرل پروگراموں کے علاوہ طلباء، رضاکاروں کی ریلیاں ہوگی ۔صوبائی کمشنرنے مزیدکہاکہ تین دنوں میں اسی طرح سرگرمیاں جاری رہیں اوررضاکارجموں توی کی صفائی بھی کریں گے ۔اس دوران سول سوسائٹی ممبران نے صوبائی کمشنرکوصفائی مہم کوکامیاب بنانے کیلئے بھرپورتعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔
 
 

ادارہ اسلامیہ فاطمۃالزہرامیں علماء کااجلاس 

جموں// ادارہ اسلامیہ فاطمۃالزہرا رگوڑہ سدرہ میں مسلم پرسنل لا بورڈ جموں کی ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت مفتی نذیر احمد قادری سرپرست اعلیٰ و صوبائی صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کی۔اس دوران میٹنگ میں ادارہ کے دیگر انتظامیہ اور مدرسین نے بھی شمولیت اختیار کی ۔اس موقعہ پر مولانا قاری شبیراحمد نوری صدر مدرسین نے خیالا ت کااظہارکیا۔ ادارہ کی طالبات بھی میٹنگ میں موجودتھیں۔مفتی نذیراحمدقادری نے طالبات کیلئے  ادارہ میں پندرہ مئی سے پندرہ جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا۔ مفتی نذیر احمد قادری نے ان لوگوں سے جو اپنے بچیوں کو ناظرہ قرآن پاک حفظ قران پاک عالم فاضل وغیرہ تعلیم سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں وہ خواہش مند حضرات پندرہ جولائی سے پہلے ادارہ سے رابطہ کریں ادارہ اسلامیہ فاطمۃالزہرا میں بچیوں کو اعلیٰ دینی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے ادارہ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ۔ادارہ سے ہر سال کئی طالبات فراغت حاصل کر چکی ہیں۔
 
 

ڈی سی جموں نے ڈیزاسٹرمنیجمنٹ پلان کاجائزہ لیا

جموں//ضلع ترقیاتی کمشنرجموں کمارراجیورنجن جوکہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں کی صدارت میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی ایک جائزہ میٹنگ منعقدہوئی۔ اس دوران بنیادی ڈھانچہ کی دستیابی ،بچائوسازوسامان اوراس ضمن میں قبل ازیں منعقدہ میٹنگوں میں دی گئی ہدایات کوعملی جامہ پہنانے سے متعلق امور کاجائزہ لیاگیا۔ڈی ڈی سی نے متعلقہ محکموں کے اہلکاروں سے کہاکہ وہ میٹنگ کے دوران لئے گئے فیصلوں کوعملی صورت دیں اورکسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے افرادی قوت اورمشینری کوچاک وچوبند رکھیں ۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کانتادیوی ،ڈی ایس اینڈوی آفیسرکمل کمارشرما،سیکریٹری آرآرسی ایس اوردیگرافسران بھی موجودتھے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

منڈی کے لورن علاقہ میں بادل پھٹنے سے ایک شخص ازجان
پیر پنچال
ڈوڈہ ضلع کی تحصیل کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی نعش برآمد
تازہ ترین
ملیشیائی وزیر اعظم کی برکس سربراہی اجلاس دوران وزیر اعظم مودی سے ملاقات ،مسئلہ کشمیر پر ہوئی بات
برصغیر
کشمیر میں سیاحتی شعبے کی بحالی حکومت ہند کی اولین ترجیح: گجیندر سنگھ شیخاوت
برصغیر

Related

جموں

بسوہلی میں اے آئی آئی ایم ایس جموں آؤٹ ریچ سینٹرقائم ہو گا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ مرکزی وزیر کی قیادت میں بسوہلی میںعوامی دربار،علاقہ میں بہترین طبی سہولیات میسر کرنے کا وعدہ

July 5, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?