سلیکٹ کمیٹی کیلئے تین ارکان قانون سازیہ نامزد
سرینگر//ست پال شرما ، راجیو جسروٹیہ اور ڈاکٹر دویندر کمار منیال کو وزراء کے کونسل میں شامل کرنے کے نتیجے میں ’’ جموں اینڈ کشمیر شری ماتا سکھرالا دیوی جی شرائین اور شری ماتا بالا سندری شرائین ( ترمیمی ) بل 2018(ایل اے بل نمبر 16 آف2018‘‘)سلیکٹ کمیٹی میں تین عارضی اسامیاں حاصل ہوئیں ،سپیکر نے رول 282(2) کے تحت ارکان قانون ساز یہ پریا سیٹھی ، راجیش گپتا اور آر ایس پٹھانیہ کو مذکورہ کمیٹی میں خالی پڑی اسامیوں پر بحیثیت ممبران نامز دکیا۔
سول انجینئرنگ گریجویٹس ایسو سی ایشن شیام لال چودھری سے ملاقی
سرینگر//انجینئر نگ گریجویٹس ایسو سی ایشن کی مشترکہ ریاستی ایکشن کمیٹی نے آج یہاں صحت عامہ کے وزیر شیام لال چودھری کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔وفد نے وزیر کو تنخواہ کی تفاوت ، تمام انجینئرنگ کیڈرس کے لئے ٹریول الاﺅنس تعین کرنے اور دیگر معاملات کے بارے میں جانکاری دی ۔وزیر نے وفد کے مسائل غور سے سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا۔
ہلاکتوں کے خلاف سالویشن مومنٹ کی طرف سے احتجاجی مظاہرے
سرینگر // سالویشن مومنٹ چئیرمین ظفر اکبر بٹ کی ہدایت پر لیڈران و کارکنوں نے سرینگر، اسلام آباد اور پلوامہ میں شہری ہلاکتوں اورجاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی۔ بیان کے مطابق نماز جمعہ کے فوراً بعد لال چوک سرینگر ،پلوامہ اور اسلام آباد میں شہری ہلاکتوں، پر آشوب و نامسائد حالات، انسانی حقوق کی ابتر صورتحال و پامالیوں کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے کئے اور حالیہ ہفتہ جاںبحق ہوئے شہریوں کے حق میں منعقد غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کو شاندار خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کیا۔دریں اثناءظفر اکبر بٹ کی ہدایت پر اعلی سطح کا وفد نے غلام احمد ریشی ساکنہ پراس ٹنگمرگ کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
خانصاحب میں نقب زن گرفتار
سرینگر //خانصاحب بڈگام میں پولیس نے نقب زنی کا کیس حل کرکے نقب زن کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کیا۔ وتر ہیل خانصاحب پولیس جس کی سربراہی ایس آئی گوہر احمد کر رہے تھے نے چوری کی واردات میں ملوث شخص عبدالحمید ولد غلام احمد ڈار ساکنہ ڈانگر پورہ خانصاحب کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے قبضے سے ایک بیٹر ی ، ایک انویٹر ،تانبے سے بنی صراحی ، 157منسوخ شدہ سکے برآمد کئے ۔
بڈگام میں نوجوان کی خود کشی کی کوشش
سرینگر//وسطی ضلع بڈگام میں 18سالہ نوجوان نے اپنی زندگی کا چراغ گل کرنے کیلئے کوئی زہریلی شئے نوش کی جس کی وجہ سے اُس کی حالت متغیر ہوئی۔ نوجوان کو فوری طورپر علاج ومعالجہ کیلئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ماگام میں داخل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مزید علاج ومعالجہ کیلئے سرینگر منتقل کیا ۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
دہلی کی پالیسی سے سنگین نتائج برآمد ہونگے:پیروان ولایت
سرینگر//پیروان ولایت کے اہتمام سے وادی کے متعدد مساجدوں اور امام بارگاہوں میں مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے پیش کئے گئے قرارداد کو پڑھا گیا اور لوگوں نے اس قرارداد کی بھر پور حمایت کی۔سیکرٹری جنرل آغا سید یعسوب الموسوی نے کہا کہ تب تک ہماری پرامن جدوجہد جاری رہیگی جب تک مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل نکل آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ نئی دہلی نے کشمیر کے حوالے سے جو پالیسی اپنائی ہے اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے جس کے لئے نئی دہلی کی سرکار ذمہ دار ہوگی۔
حضرت میر سید حفیظ اللہ اندرابیؒ کا عرس ، قاضی گنڈ میںمجلس منعقد
سرےنگر//وادی میں کل بلند پایہ عارف باللہ حضرت میر سید حفیظ اللہ اندرابی کا سالانہ عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں اُن کے آستانِ عالیہ غوثیہ عربیہ کالج قاضی گنڈ میں صبح صادق ہی قرآن خوانی، خطمات المعظمات، دورد و ازکار، کبرت شریف اور اورادِ فتح کی روح پرور مجلس کا انعقاد ہوا۔ ریاست کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے عقیدت مندوں کی ایک بڑی جمعیت نے اس تقریب پر شرکت کی۔ تقریب کی صدارت عالم دین اور سربراہ غوثیہ کالج قاضی گنڈ سید میر محمد شفیع اندرابی نے کی۔ جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے خانقاہِ پانپور میں نمازِ جمعہ پر حضرت میر سید حفیظ اللہ اندرابی قادری نقشبندی مجددیؒ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ٹنگمرگ میں متعدد رابطہ سڑکیں خستہ
ٹنگمرگ// مشتاق الحسن/کنزر سے لیکر چھاندل وانی گام تک کے نصف درجن دیہات کی رابطہ سڑکیں خستہ حالت میں ہیں اور گزشتہ پانچ برسوں سے ان کی مرمت نہیںکی گئی ۔کنزر سے چھاندل وانی گام گونی پورہ کچھ متی پورہ بونہ گام پارسوانی کی رابطہ سڑکیں جگہ جگہ کھڈوں میں تبدیل ہوگئیں ہیں جس کی وجہ سے ان سڑکوں پر عام لوگوں کا گاڑیوں میں سفر کرنا دن بدن باعث تکلیف بن رہا ہے ۔ مقامی شہری اشفاق احمد ڈار کا کہناہے کہ اگرچہ ان رابط سڑکوں کی دیکھ ریکھ محکمہ آر اینڈ بی ماگام کی ذمہ داری ہے تاہم گزشتہ 5 برسوں کے دوران متعلقہ محکمہ نے ان سڑکوں کی مرمت نہیں کی جس کی وجہ سے یہ سڑکیں ناقابل استعمال بن گئیںہیں اور ٹرانسپورٹربھی ان روٹوں پر چلنے سے بھی انکار کرتے ہیں۔جس وجہ سے لوگ پیدل چلنے پر مجبور ھوجاتے ہیں۔
بڈگام میں احتجاجی جلوس برآمد
جوہرے معاہدے سے امریکی، علیحدگی ایران کا کچھ نہیں بگڑے گا: آغا حسن
سرینگر/انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغاسید حسن نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے جوہری معاہدے سے امریکی علحیدگی کو ٹرمپ کی اسلام و مسلم دشمن عزائم کی کڑی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ خود ساختہ فیصلہ ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ آغا حسن نے کہا کہ امریکہ کا یہ فیصلہ غیر متوقع نہیں تھااور رہبر معظم نے روزاول سے ہی اس معاہدے سے متعلق امریکہ کی نیت پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس قدر امریکہ ایران کے ساتھ مخاصمت کی راہ اختیار کرے گا، ایران اور انقلاب اسلامی اس قدر مستحکم اور ناقابل تسخیر بن جائے گا۔ بھارتی فوجی سربراہ کے کشمیر سے متعلق تازہ بیان کو بھارت کے خونین سامراجی عزائم کی عکاسی قرار دیتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ ہندوستان کی تحریک آزادی کے دوران برطانوی سامراج بھی اسی طرح کی باتیں کہہ کر ہندوستانی عوام کے جذبہ¿ آزادی کو توڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔ جنرل راوت کے اشتعال انگیز بیان اور ایران کے خلاف امریکہ کی نئی محاذ آرائی کے خلاف بڈگام میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
پلوامہ میں17افسروںکو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کر تنخواہوں کو روکنے کے احکامات صادر کئے
سرینگر// ضلع پلوامہ میں ایک ہفتہ قبل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں کئی دفاتروں کا اچانک معائنہ کیااور17افسروں کو بغیر اجازت ڈیوٹی سے غیر حاضر پاکر انکی تنخواہوں کو روکنے کے احکامات صادرکئے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس فہرست میں ایک سپر انٹنڈنٹ انجینئر کے علاوہ5 ایگزیکتو انجینئر،2اسسٹنٹ ایگزیکٹوانجینئر ،اسسٹنٹ کمشنر پلوامہ،جنرل منیجر ضلع صنعتی مرکز پلوامہ، چیف انمل ہسبنڈری آفسر،اسسٹنٹ راجسٹرار کوپرائیٹووسائٹی ،پولڑی ڈیولپمنٹ آفسر پلوامہ،ضلع شیپ ہسبنڈری آفسر پلوامہ اور دیگر ضلعی سطح کے افسران بھی شامل ہیں۔مذکورہ افسران کو2دنوں کے اندر اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔اس سلسلے میں ایک افیسر نے بتایا کہ ضلع انتظامی افسر کو تنخواہ روکنے کا اختیار نہیں ہے جبکہ وہ متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران کو تنخواہ روکنے کی درخواست کر سکتاہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر انکی تنخواہوں کو واگزار کیا جائے۔