مہور میں جلسہ دستاربندی و کانفرنس اختتام پذیر
علماء کا امت میں اتفاق و اتحاد قائم کرنے کی ضرورت پر زور
عظمیٰ نیوز
مہور //موجودہ دور مادیت کا دور ہے اس مادیت پرستی کے پر فتن دور میں جبکہ ہر طرف بد امنی اور بے راہ روی، منشیات اور حرس وحوس کا عروج ہے ایسے دور میں ضرورت ھے بھٹکتی ہوئی انسانیت کو راہ مستحکم ومستقیم دکھایا جائے ۔ اسی مقصد عظیم کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے 13مئی بروز اتوار دارالعلوم فیض الرسول مرکزی جامع مسجد شریف مہور میں ایک عظیم الشان تاریخ ساز بنام عظمت مصطفیٰ وجشن دستار بندی کانفرس کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم نے امنڈتے ہوئے سیلاب کی طرح شرکت فرمائی۔ کانفرنس میں کافی تعداد میں علمائے کرام کی نورانی جماعت بھی خدمت دین کا درد لے کر موجود تھی، جس میں بالخصوص قائد ملت حضرت علامہ مولانا مفتی نذیر احمد قادری بانی نے اعجاز قرآن کے موضوع پر خطاب کیا اور مولانا قاری شبیر احمد نوری سنگلدانی خطیب وامام جامع مسجد کریانی تلاب جموں نے عاشقان رسول کے قلوب میں محبت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیوست فرمایا۔ دیگر علماء مولانا محمد علی رضا ، مولانا سرورقادری مولانا جمالدین رضوی مولانا طارق ملک ، قاری مشتاق نے اپنے اپنے انداز میں امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پہ جمع ہوکر خدمت دین و ملت کی تلقین کی ۔اس عظیم الشان کانفرنس میں 3قراء اور 2 حفاظ کرام کو دستار بندی سے بھی نوازہ گیا ۔اسکے بعد مولانا حافظ وقاری محمد اقبال ، مفتی محمد اشرف نعیمی اور مولانا قاری فیاض احمد و دیگر اراکین انتظامیہ کمیٹی نے شرکت کرنے والے مہمانان اور زائرین کا شکریہ ادا کیا ۔
غیر موسمی بارش میوہ فصل کو بھاری نقصان
باغ مالکان کی حکومت سے معائوضہ کی مانگ
ارشد کاظمی بٹوت
بٹوت //رواں بر س کے آغاز سے ہی ریاست کے دیگر حصوں کی طرح خطہ چناب میں بھی غیر روایتی موسمی حالات کے چلتے مختلف پھلوں کی پیدا وار کے لیے مشہور قصبہ بٹوت اور گرد نواح کے علاقاجات میں خراب موسمی حالات کی مار سے مختلف پھلوں کی فصل مکمل طور تباہ ہو گئی ہے فصل کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس سے میوہ باغات مالکان سخت پریشانی ومایوسی کی حالت سے دو چار ہوگئے ہیں۔ علاقے کے میواباغات مالکان نے کہاسابقہ برس کے آخر ماہ اوررواں سال کے ابتدائی ڈیڑ ماہ کے عرصہ میںرہی غیر متوقع خشک سالی اورپھروقفے وقفے پرشروع ہونے والی بارشوںکاسلسلہ نہ تھمنے کی وجہ سے علاقے میںمسلسل سردی پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں روایتی پھلوں ،سیب ،خوبانی ،آلوں بخارہ،ناشپاتی، بگوگوشہ کی پیدا وار پر بڑے پیمانے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں یا پھر ان میوہ جات کی فصل لگ بھگ مکمل طور تباہی کا شکار ہوگئی ہے جس سے ہم لوگوںکی امیدیں بھی خاک میں مل گئی ہیں ہم کو آنے والے وقت میں سخت مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ہم نے بنکوں سے قرض لے رکھیں ہیںہمارا ذریعہ معاش وروزگار باغبانی کے پیشہ پر ہی منحصر ہے لہذا درپیش حالات ہمارے عیال کو فاقہ کشی کی نوبت سے بھی دوچار کر سکتے ہیں،اس موقع پر موجود علاقے کے میوہ باغات مالکان کی ترجمانی کرتے ہوے باغمالک محمد یوسف جرار، تاجرسعیداللہ سلاریہ بیوپار منڈل بٹوت کے صدرسنجے گپتانے ریاستی حکومت وانتظامیہ سے علاقے کے عوام کو درپیش مشکلات کی جانب توجہ دینے کی اپیل کی ہے اور باغ مالکان کو ہونے والے مالی نقصان کی تلافی کے لیے سرکاری امداد کی اپیل کی ہے
چھاترو میں تقریری مقابلہ
کشتواڑ//ضلع کے چھاترو علاقہ میں پیر کے روزفوج کی جانب سے ایک تقریریمقابلہ منعقد کیا گیا ۔اس مقابلہ کا اہتمام نوجوانوں سے کشتواڑ کی ترقی کے لئے خیالات حاصل کرنے اور طلاب کوعوام کے سامنے خطاب کرنے کے لئے اعتماد پیدا کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا ۔چھاترو کے مختلف سکولوںکے374 بچوںنے میں شرکت کی۔بچوںں نے موضوع پر اعتماد سے بولا ،جس سے یہ صاف ظاہر ہوا کہ ایک موقعہ فراہم کرنے اور ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے سے بچے اپنی ذہانت اور سکل کو دکھا سکتے ہیں۔مقابلے کے فاتح میں انعامات تقسیم کئے گئے اور انہیں اپنے ٹیلنٹ کو مزید دکھانے کی ترغیب دی گئی۔
موبائیل مرمت کا تربیتی کورس آج سے
رام بن //ریاست کے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو خود روزگار کمانے کے قابل بنانے کی ایک کوشش کے تحت فوج کی جانب سے ریاست میں14مئی سے26مئی2018تک موبائیل کی مرمت کا تربیتی کورس منعقدکیا جا رہا ہے۔اس کورس میں ضلع کے مختلف دور دراز علاقوں سے 15 نوجوان شرکت کر رہے ہیں، جس سے نہ صرف اُنکو موبائیل کی مرمت سے متعلق جانکاری میں اضافہ ہوگا بلکہ انہیں ہُنر مہیا کرکے انہیں موبائیل کے فیلڈ میں روز گار کے مواقعے ڈھونڈنے میں اعتماد پیدا کرے گا۔ ایوئینٹ سے خطاب کرتے ہوئے ایک ُشرکا نے کہاکہ انکے لئے یہ ہنر حاصل کرنے کے لئے ایک عظیم موقعہ ہے جس سے انہیں یقینی طور مستقبل میں روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا۔اس نے کہا کہ ایسے ایوئینٹ منعقد کرنے سے سماج کی اقتصادی حالت میں بہتری لانے کا ایک موقعہ ملے گا۔گول کے سرپنچ نے منجانب عوام فوج کی جانب سے تربیتی پروگرام منعقد کرنے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس ایوئینٹ سے نوجوانوںکو روز گار حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
پٹواریوں کی کام چھوڑ ہڑتال
ریاسی ڈی سی آفس کمپلیکس میں دھرنا
زاہد ملک
ریاسی //ضلع کے پٹواریوں نے پیر کے روز آل جموں و کشمیر پٹوار ایسو سی ایشن کے بینر تلے ڈی سی آفس کمپلیکس کے سامنے اپنے مطالبات کو لیکر کام چھوڑ ہڑتال و دھرنا دیا ۔ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے پٹواریوں نے اس دھرنا میں شرکت کرکے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بلند کئے۔پٹواری اپنے لئے 2400روپے گریڈ تنخواہ کے بجائے 2800روپے گریڈ تنخواہ،پٹواریوں اور گی کئیوز کے لئے بر وقت ڈی پی سی، جی کیو سرکل اور پٹوار حلقے بنانے،نائب تحصیلدار وں کی راست بھرتی پر پابندی ،پٹواریوں اور جی کئیوز کے الائونس میں اضافہ ، پرائیویٹ ایکموڈیشن کی صورت میںپٹوار خانوں اور میٹنگ ہالوں کے لئے کرایہ ، جموں اور سرینگر اضلاع میں پٹوار ایسیو سی ایشن کا دفتر اور حال ہی میں تشکیل دئے ہوئے محکمانہ تحقیقاتی سیل کو فعال بنانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔اس موقعہ پربتایا گیا کہ مشئیر مال کے ساتھ متعدد ملاقاتوں کے دوران نتائج بر آمد نہ ہونے کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ وزیر مال نے پٹوار ایسو سی ایشن کے مطالبات کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل کمشنر کشمیر کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔
ریاسی میں محکمہ صحت عامہ کے خلاف احتجاج
؎زاہد ملک
ریاسی //ضلع کے لوئر بستی مارہی کے لوگوں نے محکمہ صحت عامہ کے خلاف پینے کے پانی کی قلت کو لیکر ایک زور دار احتجاج کیا ۔مظاہرین کا مبینہ الزام ہے کہ گُذشتہ ایک سال سے انکو پینے کا پانی فراہم نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مظاہرین مین روڈ پر اکٹھا ہوئے اور پانی کی باقاعدہ سپلائی کے مطالبہ کو لیکر سڑک کو بند کیا ۔مُظاہرین نے الزام لگایا کہ محکمہ نے ان کے مسائل کو لیکر کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی ہے۔مظاہرین نے کہا کہ سرکار انکو پانی کی بنیادی ضرورت میسر کرنے میں ناکام رہی ہے جسکی وجہ سے وہ گُذشتہ ایک سال سے سخت مشکلات سے دو چار ہیں۔انہوںنے سرکار سے فوری طور اس علاقہ کو پانی سپلائی کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ پانی کی عدم دستیابی سے وہ گندہ پانی پینے کو مجبور ہو رہے ہیں۔بعدازاں انتظامیہ کے اہلکارون نے احتجاج کی جگہ پر جاکر مظاہرین کو یقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ محکمہ کے حُکام بالا کے ساتھ اُٹھائیں گے۔
ملیکوٹ وارڈ نمبر 4 کے لوگ دس دن سے بجلی سے محروم
زاہد ملک
مہور۔سب ڈویژن مہور کے وارڈ نمبر 4 ملیکوٹ بگن میں لوگ پچھلے دس دنوں سے بجلی سے محروم ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ دس دن پہلے بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوگیا تھا جس کی محکمہ نے ابھی تک مرمت نہیں کی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے اگرچہ انہوں نے محکمہ کے ملازمین کو کئی مرتبہ اطلاع دی لیکن محکمہ کے ملازمین اپنی ذمہ واری سے مکر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے یہ پچھلے دس دن سے گھپ اندھیرے میں ہیں۔لوگوں کا مزید کہنا ہے رمضان کے مہینے کو کچھ ہی دن ب رہ گئے ہیں اوراگرٹرانسفارمر کی مرمت نہیں کی گئی تو انہیں رمضان کے مہینے میں پریشانیوں کا سامنہ کرنا پڑے گا۔انہوں نے محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مانگ کی ہے بجلی ٹرانسفارمر کو جلد سے جلد ٹھیک کیا جائے اور رمضان کے مہینے میں شام اورسحری کے وقت بجلی کی کٹوتی بند کی جائے۔اس کے علاوہ سرسوت وارڈنمبر 1 کے لوگ بھی پچھلے کئی دنوں سے بجلی سے محروم ہیں۔
ٹریفک پولیس ڈوڈہ کی چیکنگ
۔58 گاڑیوں کوچالان،16000 روپے جرمانہ وصول
طاہر ندیم خان
ڈوڈہ //ٹریفک خلاف ورزیوں کو ختم کرنے اور لوگوں خصوصاً ڈرائیوروں میں بیدار ی پھیلانے کی اپنی کاوشوں میں سرعت لانیکے سلسلہ میں ڈوڈہ ٹریفک پولیس نے ڈٖی ایس پی ٹریفک ڈوڈہ۔کشتواڑ زوہیب حسن کی قیادت میں پیر کے روز بٹوت۔ڈوڈہ۔کشتواڑ قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر ناکہ لگائے۔ اس دوران ٹیم نے شاہراہ کے عسر۔کھلینی سڑک پر خاطی ڈرائیوروں سے 16000 روپے بطور جرمانہ وصول کیااور 58گاڑیوں کا چالان کیا۔خصوصی ناکہ کے دوران لوگوں کو اپنے تحفُظ اور سلامتی کے لئے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کو کہا گیا ۔ ڈٖی ایس پی ٹریفک ڈوڈہ۔کشتواڑ زوہیب حسن نے کہا کہ عام لوگوںن میں بیداری پھیلانے کے علاوہ انہیں محفوظ ڈرائیونگ یقینی بنانے کے لئے انہیں ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران مختلف ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے اور بغیر دستاویزات کی گاڑیوں کے جُرم میں 58گاڑیوں کو چالان کیا گیا ہے۔تاہم ، انہوں نے کہا کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ٹریفک حُکام کے ساتھ اس مہم میں تعاون کیا ۔
ڈوڈہ مزدور یونین کا ایکٹ 164 کے خلاف احتجاج
رفیع چودھری
ڈوڈہ //قصبہ میں مزدوروں کی ایک بڑی تعداد نے پیر کے روز سرکار کی مزدور مخالف پالیسی کے خلاف ایک زور دار احتجاجی مُظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ڈاک بنگلہ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور سرکار و انتظامیہ کے خلاف ایکٹ 164 پاس کرنے کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے۔مظاہرین نے کہا کہ مزدور مخالف پالیسیوں کی وجہ سے مزدور طبقہ گُذشتہ ایک سال سے پریشان ہے اورا نکی حالت انتہائی خراب ہوئی ہے۔مظاہرین نے چناب خطہ بشمول پریم نگر، پُل ڈوڈہ، کرارا، گندو، چنگا، بھدرواہ،ڈوناڈی سے مزدوروں کو ریت اکٹھا کرنے پر پابندی لگانے کی مذمت کی ،انہوں نے کہا کہ اس پابندی کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کی حالت میں نہیں ہیں اور نہ ہو اہ اپنی گھریلو مصروفیات کو پورا کرنے کے قابل ہیں۔مظاہرین نے اس ایکٹ کو فوری طور واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور تنبہیہ کیا ہے کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں مزدور طبقہ اپنے جائز مطالبہ کو لیکر سڑکوں پر آنے کو مجبور ہو جائے گا۔
ایس ایس اے اساتذہ پر لاٹھی چارج کی مذمت
جموں //سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر و سابق وزیر مملکت نے پرتاپ پارک سرینگر میں سرو شکھشا ابھیان اساتذہ پرہوئے وحشیانہ لاٹھی چارج کی مذمت کی ہے۔انہوں نے اساتذہ کو معمار قوم قرار دیکر ایس ایس اے اساتذہ کے ادا کئے ہوئے رول کی سراہنا کی ،خصوصاً ملی ٹینسی کے دور میں۔انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس اے اساتذہ نے ملی ٹینسی کے دور میں بھی سکولوں کو کھلا رکھا جو برسوں مقفل رہے تھے۔سابقہ وزیر نے کہا کہ ایس ایس اے سکیم کا لانچ سابقہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مقاصد حاصل کرنے کے غرض سے کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ان اساتذہ نے مشکل ترین حالات میں سخت محنت کرکے ان علاقوں میں بھی اپنی خدمات مہیا کیں جن کو نظر انداز کیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ اس سکیم کی بدولت سے ریاست میں خواندگی کا شرح بڑھ گیا ہے۔انہوں نے 0215سے ایس ایس اے اساتذہ کو باقاعدگی سے ماہانہ تنخواہ ادا نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ،جسکی وجہ سے وہ سڑکوں پر آنے کو مجبور ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکار ان کو نئے سرکیو لر اور احکامات جاری کرکے حرااساں کر رہی ہے۔انہوں نے سرکار کو مرکز سے انکی تنخواہیں ڈی لنک کرکنے کے جائز مطالبہ کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔کچلو نے پرتاپ پارک سرینگر میں گرفتار کئے ہوئے ایس ایس اے اساتذہ کی فوری رہائی اور زخمیوں کا مفت علاج کرنے کا مطالبہ کیا ہے