کچلو این سی کے سنٹرل سیکرٹری نامزد
پارٹی کے کشتواڑ یونٹ نے ہائی کمانڈ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا
کشتواڑ//ضلع نیشنل کانفرنس کمیٹی کشتواڑ نے سجاد کچلو کو پارٹی کا سنٹرل سیکرٹری نامزد کرنے کے ہائی کمانڈ کے فیصلہ کی سراہنا کی ہے۔ ایک پریس بیان میں ضلع کمیٹی کے سیکرٹری شبیر احمد کمال نے اس فیصلہ پر ہائی کمانڈ خصوصاً صدر جے اینڈ کے نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کچلو کو سنٹرل سیکریٹری نامزد کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا ہیاور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اہ اپنے والد قائد ء کشمیر بشیر احمد کچلو کے دکھائے ہوئے راستے پر چلیں گے،جنھوں نے مشکل حالات میں پارٹی کے بطور جنرل سیکرٹری کام انجام دیا تھا۔انہوں نے پارٹی کے لئے کام کی تھی اور پارٹی کو ریاست میں قطعی اکثریت دینے کیلئے کام کیا تھا، جو کہا ایک مرتبہ شیرء کشمیر کا خواب تھا۔کمال نے بیان میں مزید کہا ہے کہ سجاد کچلو لوگوں کی امنگوں کے تحت کام کرکے ضلع کی تمام چھ نشستیں پارٹی کے لئے جیت جائیں گے۔
وکیل شیخ شکیل جموں وکشمیروقف کونسل کے ممبر نامزد
جموں//ریاستی سرکار نے جموں وکشمیر ہائی کورٹ جموں کے وکیل شیخ شکیل احمد کو جموں وکشمیر وقف کونسل کا ممبر بنایاگیاہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ مال حج و اوقاف کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن کمشنر سیکریٹری شاہد عنایت اللہ نے جاری ہے جس کے مطابق جموں وکشمیر وقف ایکٹ 2001کی سیکشن 7کے تحت ایس آر او 457بتاریخ 24اکتوبر 2013 اور نوٹیفکیشن ایس آراو169 بتاریخ04 جون2015 میں ترمیم کرتے ہوئے ایم ایل اے شوپیان محمد یوسف بھٹ کو ایم ایل اے پلوامہ محمد خیل بنڈ اور ایڈووکیٹ شیخ شکیل کو ایڈووکیٹ عبدالغنی ڈار راجپورہ پلوامہ(جن کا انتقال ہوگیا ہے)کی جگہ وقف کونسل کا ممبر نامزد کیاگیاہے۔
بھدرواہ میں عالمی ماحولیات کے مناسبت سے پروگرام منعقد
بھدرواہ //جموں یونیورسٹی کے بھدرواہ کیمپس میں یوم عالمی ماحولیات کے موقعہ پر کے موضوع پر یک روزہ سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔اس موقعہ پر کیمپس کے ریکٹر پروفیسر جی ایم بٹ مہمان خصوصی تھے جبکہ جواہر لعل نہرویونیورسٹی ،نئی دہلی سی ایس آر ڈی ڈاکٹر سنجیو شرما موجود تھے۔اپنے خطاب میںشرما نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہوئے حساس ہمالیائی ایکو سسٹم کے تحفظ میں حالیہ تکنیک کی جانکاری دی ۔انہوں نے ماحول کے تحفظ میںمقامی لوگوں کو ملوث کرنے پر زور دیا کیونکہ انکی روز مرہ کی زندگی اس سے متاثر ہو سکتی ہے۔کیمپس کے ریکٹر پروفیسر جی ایم بٹ نے صاف و شفاف ماحول کی اہمیت کو اجا گر کیا۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اپنے الفاظ کو عملہ شکل نہیں دیں گے تو تب تک سیمنار اور کانفرنسوں کا کوئی مقصد نہیں ہے۔ شعبہ جغرافیہ کے ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ چھرنگ ٹنڈپ ،جنھوں نے سیمانار میں آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض انجام دئے ،نے سیمنار میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شرکت کی۔پروگرام میں محمد قاسم میر اور مُٹپ تاشی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔سیمنار میں کیمپس کے اساتذہ، طلاب ،اور سکالروں کے علاوہ بھدرواہ کی اہم شخصیات ،صحافیوں نے بھی کافی تعداد میں شرکت کی۔پروگرام کے اختتام پر اسسٹنٹ پروفیسر روہت بھگت نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔
گوہا میںڈگری کالج ،کلہوترہ اور ہُدس میں فسٹ ایڈ سنٹر کھولنے کا مطالبہ
ڈوڈہ //ہمالین سوشل ویلفیئر اینڈ انٹی کورپشن سوسائٹی کلہوتہ کا اجلاس زیر قیادت چیئر مین فقیر چند ارمان منعقد ہوا۔اجلاس میں عہدہ داران نے علاقہ میں بجلی اور پانی کی قلت پر سخت تشویش کا اظہار کیاگیا اور ضلع انتظامیہ سے اس کی طرف توجہ دینے کی اپیل کی تاکہ عوام میں پھیلی مایوسی کو دور کیا جا سکے۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور وزیر تعلیم شکتی پریہار سے اپیل کی گئی کہ گواہ ہائر سیکنڈری سکول کا درجہ بڑھا کر اسکے ڈگری کالج کا درجہ دیا جائے۔اجلاس میں سرکار سے مزید مطالبہ کیا گیا ملہوری کو ہائر سیکنڈری سکول او ر لوئر ہائی سکول کلہوتہ کو ہائی سکول کا درجہ دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔اسکے علاوہ کلہوتہ اور ھُدس ایلو پیتھک فسٹ ایڈ سنٹر کھولنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ٹراما ہسپتال کھیلنی میں باقاعدہ سے پورا سٹاف فراہم کرنے اور وہاں پر ایک لیڈی ڈاکٹر کو بھی تعینات کرنے کامطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں ڈوڈہ اور کشتواڑ میں بند و بست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ دیگر اضلاع میں یہ کام پہلے ہی ہوا ہے لیکن کشتواڑ اور ڈوڈہ میں ابھی تک بند و بست کا عمل باقی ہے۔اجلاس سے سروپ سنگھ، سورم چند، اُتم سنگھ، وپن کمار، امرت لعل، محمد رشید وانی، اصغر علی، غلام علی، راجندر سنگھ ،رمیش کمار، گُل شیر خان ، ساگر سنگھ، ظفر علی، محمد اقبال، سنیل سنگھ،سیوا سنگھ ،ہوشیار سنگھ وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔
عالمی یوم ماحولیات کے موقعہ پر شجر کاری مہم
ریاسی // سلال پائو ر اسٹیشن میںعالمی یوم ماحولیات کے موقعہ پر سلال پائور اسٹیشن کی جانب سے شجر کاری مہم کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقعہ پر سلال پائور اسٹیشن کی فسٹ لیڈی ونیتا شیکھر، جنرل منیجر ہمانشو شیکھر،چیف انجنیئر(سول) راکیش گوئل، چیف انجینئر (الیکٹرک) اے زیڈ جیلانی و دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں جنرل منیجر نے کہا کہ شجر کاری کو کسی تقریب جیسے کہ عالمی یوم ماحولایت تک ہی محدود نہ رکھا جائے بلکہ اسے ایک مہم کے بطور چلایا جائے،تاکہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن دنیا بھر کے ایک سو سے زائد ممالک میں منایا جا تا ہے۔پائور ہائوس کی فسٹ لیڈی ونیتا شیکھر نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا انہوں نے کہا کہ شجر کاری کے دوران لگائے گئے پودوں کی دیکھ بال کرنے کی ضرورت ہے۔
رام بن میں مارکیٹ چیکنگ، 16کلو گرام پالی تھین ضبط
رام بن //رام بن میں ایک چیکنگ سکاڈ نے چیکنگ کے دوران دوکانداروں، سبزی و پھل فروشوںسے16کلو گرام ممنوع پالی تھین لفافے ضبط کئے۔ ٹیم پولیوشن کنٹرول بورڈ ،فارسٹ پروٹکشن فورس اور میونسپل کمیٹی رام بن کے افسروں و اہلکاروں پر مشتمل تھی۔ ٹیم نے پھل، سبزیوں ،دودھ اور جنرل اسٹورز و ڈھابوں اور دیگر اشیائے خوردنی کے سٹالوں کا معا ئینہ کرکے اشیاء کے معیار کی جانچ کی۔ٹیم نے بد دیانت تاجروں کو انتباہ کیا کہ وہ ناجا ئز منافع خوری ،ذخیرہ اندوزی اور کالا بازاری سے اجتناب کریںاور ریٹ لسٹ کو آویزان ر کھیں۔ٹیم نے خریداروں کو بھی ہوشیار رہنے کی اپیل کی۔اس موقعہ پر دوکانداروں کوپالی تھین کا استعمال کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت دی اور مستقبل میں ایسی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کاانتباہ کیا ۔
فوج کی طرف سے گول میں طبی کیمپ کا اہتمام
رام بن // ریاست کے دور افتادہ علاقوں میں مقامی لوگوں کو طبی مددفراہم کرنے کے لئے فوج نے ضلع کے بھیمداسہ علاقہ کے رہائش پذیر لوگوں کے لئے ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔کیمپ کا مقصد بھیمداسہ و ملحقہ خطہ کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر ہی طبی خدمات فراہم کرنا تھا جن کو معمولی بیماری کے لئے بھی گول کا رُخ کرنا پڑتا تھا۔کیمپ میں 300سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا ۔کیمپ میں غریبوں اور ضرورتمند مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کئے گئے ۔مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے یہ نیک کام انجام دینے پر فوج کی ستائش کی۔مقامی لوگوں نے کہا کہ ان کیمپوں سے عوام کو نہ صرف اپنے گھروں کے پاس ہی طبی سہولیات میسر ہوئیں بلکہ انہیں صحت و صفائی ،حفظان صحت اور صحت مند طرز زندگی بسر کرنے میں بھی مدد ملے گی اور مستقبل میں بھی ایسے کیمپ منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔۔طبی ٹیم نے اس موقعہ پر لوگوں میں مختلف بیماریوں اور اچھی صحت قائم رکھنے میں بیداری بھی پیدا کی۔موضع کے سرنچ نے کہا کہ موضع کو معمولی سی بیماری کے لئے پانچ گھنٹوں کی مسافت طے کرنا پڑتی ہے۔انہوںنے لوگوں کی جانب سے فوج کا اس کام کے لئئے شکریہ ادا کیا
ڈگری کالج بانہال میں عالمی یوم
ماحولیات کے مناسبت سے تقریب
بانہال // گورنمنٹ ڈگری کالج بانہال میں عالمی یوم ماحولیات منانے کے لئے این سی سی یونٹ کے اشتراک سے زیر نگرانی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شفیق احمد کٹوچ ،جو کہ این سی سی کے کئیر ٹیکر افسر بھی ہیںاور اینوائرنمنٹل سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر راہل کمار کی قیادت میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس سال کے عالمی ماحولیات کا موضوع "BEAT PLASTIC POLLUTION".ہے۔ اس سلسلہ میں کئی پروگرام منعقد کئے گئے،جن میں اشتہار بنانے، مضمون نویسی،کوئیز و بحث و مباحثہ شامل تھا ،جن میں طلاب کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں اسسٹنٹ پروفیسر اجے کمار نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ کلاج کے پرنسپل پروفیسر عبدالرحمان نجارنے طلاب کو سماج میں ماحولیات کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی تلقین کی۔شرکت کرنے والے طلاب میں اسناد اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔اسسٹنٹ پروفیسر پولٹیکل سائنس مشتاق احمد سوہیل نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔