Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 8, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
11 Min Read
SHARE

محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول افسران کی اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد 

جموں//صحتِ عامہ ، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے وزیر شیام لال چودھری نے ایک میٹنگ کے دوران میتھامیٹیکل ماڈل سٹیڈیز ( ایم ایم ایس) کو حتمی شکل دینے کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دریائے جہلم اور اس کی معاون ندیوں میں سیلاب کی نظامت سے متعلق تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کی تیاری کو بھی زیر بحث لایا۔صحتِ عامہ ، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے وزیر مملکت میر ظہور احمد ، سیکرٹری پی ایچ ای، چیف انجینئر آبپاشی و فلڈ کنٹرول، ڈائریکٹر سی ڈبلیو سی جموں اور کئی دیگر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔اس موقعہ پر ایم ایم ایس کی حتمی رپورٹ واپکوس لمٹیڈ کو سونپی گئی۔چیف انجینئر نے اس موقعہ پر ایم ایم ایس کے مختلف پہلوؤں کو اُجاگر کرتے ہوئے ایک تفصیلی پریذنٹیشن دی جسے سینٹرل واٹر اینڈ پاور ریسرچ سینٹر پونے نے تیار کیا ہے۔دونوں وزراء نے واپکوس لمٹیڈ پر زور دیا کہ وہ معیاد بند مدت کے اندر کاروائی عمل میں لائیں تا کہ پی ایم ڈی پی کے تحت منظور کئے گئے اس پروجیکٹ کے لئے ڈی پی آر جلد از جلد تیار کیا جاسکے۔متعلقہ کمپنی کو یہ کام75 دنوں کے اندر اندر مکمل کرنا ہے اور اسے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سروے کا کام فوری طور سے شروع کرے۔
 
 

وزیر تعلیم دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقی 

شعبۂ تعلیم سے جڑے امور کو زیر بحث لایا گیا 

نئی دہلی//سکولی تعلیم، حج و اوقاف اور قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسوڈیہ جن کے پاس محکمہ تعلیم کا قلمدان بھی ہے، کے ساتھ ملاقات کی اور شعبۂ تعلیم سے جڑے مختلف امور کو زیر بحث لایا۔اس موقعہ پر محکمہ تعلیم کے سیکرٹری فاروق شاہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس ایس اے عبدالرشید وار، ناظم تعلیم کشمیر جی این ایتو، ناظم تعلیم جموں آر کے سنگل بھی موجود تھے۔نائب وزیر اعلیٰ نے ریاستی وزیر کو پچھلے کئی برسوں کے دوران دہلی حکومت کی طرف سے تعلیمی شعبۂ میں شروع کی گئی اصلاحات کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں میں اختراعیت کو فروغ دینے کی طرف خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت اساتذہ کو معیار کی بلندیوں سے روشناس کرانے کے لئے ملک کے مختلف حصوں میں تربیت کے لئے روانہ کرتی ہے۔ سسوڈیہ نے مزید کہا کہ حکومت نے امتحانی نظام میں بھی کئی تبدیلیاں لائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرگتی کی صورت میں طلاب اور اساتذہ کے لئے ایک پیکج متعارف کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک ایسا نصاب قائم کر رہی ہے جس کی بدولت طلاب کی ذہنی و جسمانی نشو ونما بھی ممکن ہوسکے۔چوہدری ذوالفقار علی نے کہا کہ دہلی سے کچھ اساتذہ کو جموں وکشمیر کے لئے نامزد کیا جانا چاہئے تا کہ وہ ریاست کے اساتذہ کے ساتھ سود مند استفسار کرسکیں اور بعد میں یہاں سے بھی کئی اساتذہ کو دہلی بھیجا جاسکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ رواں تدریسی سال کے دوران ایکسچینج پروگرام کے تحت ایک ہزار اساتذہ کو لایا جانا چاہیئے۔ریاستی وزیر نے وہاں کئی سرکاری سکولوںکادورہ کیا اور ریاست جموں وکشمیر میں بھی اسی طرح کا بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کی تمنا ظاہر کی۔ اُنہوں نے نائب وزیر اعلیٰ کو جموں وکشمیر کا دورہ کرنے کی دعوت دی تا کہ تعلیم کے شعبۂ میں اشتراک کو فروغ دیا جاسکے۔
 

ایڈوکیٹ دیپکا راجوت سنگھ 

وومین آف دیر ائر قرار

نیوزڈیسک 
جموں//معروف خاتون وکیل دیپکا سنگھ راجوت کو انڈین مرچنٹس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لیڈیز ونگ میں ’وومین آف دی ائر‘ کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ لیڈیز ونگ کمیٹی نے راجوت حصولیابیوں کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوفہ نے اخلاص، تحمل اور لگن کا مظاہرہ کیا وہ قابل تقلید ہے ۔ یہاں موصولہ ایک پریس ریلیز کے مطابق اس سلسلہ میں آئندہ 11جون کو ممبئی میں تقریب منعقد ہوگی جس میں انہیں یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ راجوت نے تمام تر مخالفت کے باجوودکٹھوعہ عصمت دری اور قتل معاملہ کی متاثرہ کی پیروی کی تھی جس کیلئے انہیں عالمی سطح پر داد دی گئی تھی۔ 
 
 

میڈیکل کالج جموں کے ڈاکٹروں کی طرف سے طبی خدمات میں کوتاہی

قانون ساز کونسل جوائنٹ ہائوس کمیٹی کے اجلاس میں غور و خوض 

سرینگر//قانون ساز کونسل کی جوائنٹ ہاوس کمیٹی جو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے ڈاکٹروں کی طرف سے طبی خدمات میں کوتاہی برتنے کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی تھی کی ایک میٹنگ آج یہاں ایم ایل سی غلام نبی مونگا کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ارکان قانون سازیہ غلام محمد سروری ، علی محمد ڈار، فردوس احمد ٹاک اور ایس چرنجیت سنگھ نے میٹنگ میں شرکت کی اور ریاست کے ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے بارے میں اپنی قیمتی آراء پیش کی۔سیکرٹری قانون ساز کونسل عبدالمجید بٹ ، ڈپٹی سیکرٹری کونسل محمد یوسف بٹ کے علاوہ کونسل سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔
 

 دستاویزات میں قلم زنی 

پٹواری کے خلاف ایف آئی درج

سرینگر//ضلع مجسٹریٹ سرینگر کی ہدایت پر کرائم برانچ کشمیر نے ہمدانیہ کالونی چھانہ پورہ سرینگر کے نصر اللہ خان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جس پر نرسنگ گڈھ کے حلقہ پٹواری سید خورشید احمد کے ساتھ ساز باز کرکے اُس وقت کے تحصیلدار اورنائب تحصیلدار سائوتھ سرینگر کے فرضی دستخط کی آڑ میں لرنڈ سب رجسٹرار سرینگر کے دفتر میں بالترتیب 26مئی2016،7ستمبر2016ء اور 19دسمبر2016ء کو سناتن دھرم سبھا کی اراضی کی فروخت کے بارے میں فرضی دستاویزات تیار کئے تھے۔اس طرح ملوث پٹواری نے نصر اللہ خان کے ساتھ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے نقلی ریونیو دستاویزات تیار کئے۔چنانچہ ملزم نصر اللہ خان اورنرسنگ گڈھ سرینگر کے اس وقت کے حلقہ پٹواری سید خورشید احمد کے خلاف ایف آئی درج کی گئی ۔
 
 

سانبہ میں لاڈلی بیٹی دوس کا انعقاد 

جموں //ضلع سانبہ میں آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ کی جانب سے لاڈلی بیٹی دوس منانے کے تحت بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو  پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس سلسلہ میں تقریب پُر منڈل بلکا کے پنچایت گھر خارا مدانہ  میںمنعقد کی گئی ،جس میں مقامی لوگوں اور استفادہ حاصل کرنے والوںنے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ ڈی پی او نے کہا  کہ اس  پروجیکٹ سے منسلک تمام  عملہ نے لاڈلی بیٹی سکیم میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے انتھک محنت کی۔انہوں نے یقین دلایا کہ تمام باقی ماندہ معاملات کو جلد ہی نمٹایا جائے گا اور تمام مستحقین میں لاڈلی بیٹی سکیم کے تحت فوائد دیا جائیگا۔اس موقعہ پر ا نہوں نیلاڈلی بیٹی سکیم کے مختلف فوائد کی جانکاری بھی عام کی۔ حاضرین میں خواتین اور بچوں کی بھلائی کے لئے آئی سی ڈی ایس اور محکمہ صحت کی جانب سے چلائی جا رہی مختلف سکیموں کی جانکاری دی گئی۔اس موقعہ پر گرل چائیلڈ میں کئیر کٹس بھی تقسیم کئے گئے۔پروگرام میں موجود لوگوں میں بی ایم او، سی پی ڈی او،سی ایچ او، سپروائزروں اور ورکروں نے بھی شرکت کی۔
 
 

ڈی سی ایف (جے) نے موبائیل کمپنی کے خلاف شکایت کانپٹارہ کیا

جموں //ضلع کنزیومر فورم جموں نے موٹرولا موبائیل کمپنی کے خلاف دائر شکایت کا نپٹارہ کرتے ہوئے کمپنی سے جے اینڈ کے کنزیومر پروٹکشن ایکٹ،1987 کے تحت صارف کو ہینڈ سیٹ کی قیمت واپس کرنے،مقدمہ کے اخراجات ادا کرنے اور صارف کی ذہنی حراسانی پر معاوضہ دینے کی ہدایت دی۔فورم نے یہ ہدایات ایک صارف ست دیو شرما کی جانب سے دائر شکایت پر اجرا کئے، جس نے امیزن سے موٹرولا کا موبائیل ہینڈ سیٹ خریدا تھا جو کہ خراب تھا،جس پر فورم نے صارف کو 14999/روپے بطور قیمت ہینڈ سیٹ،شکایت کنندہ کو ذہنی حراسانی کے لئے10,000 روپے اور مقدمہ اخراجات کے لئے5000 روپے ادا کرنے کی ہدایت دی۔فورم نے فیصلہ کی کاپی موٹرولا کمپنی کے مالک دھیرج شرما کو تعمیل کے لئے بھیجی ہے۔
 

بجلی سپلائی متاثر رہے گی

 جموں // بجلی کے کھمبوں کو سیدھا کھڑا کرنے اور جانی پور گرڈ سے بارن گرڈ کو  33 کے وی لائن کنڈکٹروں کی منتقلی کے لئے 33 کے وی بران بھلوال ۔ٹھٹھر بن تالاب لائن میں بجلی بند رہے گی۔ اس دوران ناردنی، رائے پور،ایم ای ایس،ریڈیو اسٹیشن ، سی آر پی ایف ،پی ایچ ای، مقامی بٹل، ٹیلیفون ایکسچینج،آگزلری ہسپتال  بن تالاب میں 9 اور 10جون کو صُبح 6بجے سے 11 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
 
 
 
 
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انتظامی نا اہلی کی صورت میں بی جے پی منتخب حکومت کے خلاف احتجاجی مہم چلائے گی:اشوک کول
تازہ ترین
صرف چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک آن لائن کلاسز مقررہ اوقات میں ہوں گی:محکمہ تعلیم
تازہ ترین
پاکستان جموں و کشمیر کی ترقی اوریکجہتی سے ناخوش : منوج سنہا
تازہ ترین
پہلگام میں زیڈ موڑ کے قریب یاتری گاڑی حادثے کا شکار، چار افراد زخمی
تازہ ترین

Related

جموں

بسوہلی میں اے آئی آئی ایم ایس جموں آؤٹ ریچ سینٹرقائم ہو گا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ مرکزی وزیر کی قیادت میں بسوہلی میںعوامی دربار،علاقہ میں بہترین طبی سہولیات میسر کرنے کا وعدہ

July 5, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?