Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 8, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
33 Min Read
SHARE

راجناتھ سنگھ کا دورہ کپوارہ 

سیکورٹی کے سخت انتظامات

اشرف چراغ 
کپوارہ//مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ جو ریاست کے دو روزہ دورے پر ہیں ، جمعہ کے روز ان کا دورہ کپوارہ متوقع ہے ۔راجناتھ سنگھ زنگلی جائیں گے جہا ں وہ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور زنگلی جانے والی اہم شاہراﺅ ں پر پولیس کے گشت جاری ہے ۔
 
 

راجواڑ میں سڑک حادثہ، مزدور جا ں بحق ،علاقہ میں کہرام 

اشرف چراغ 
کپوارہ//راجواڑ ہندوارہ کے ستکوجی علاقہ میں پیش آئے سڑک کے ایک دلدوز حادثہ میں ایک مزدور لقمہ اجل بن گیا ۔معلوم ہو اہے کہ ہندوارہ کے ستکوجی راجواڑ علاقہ میں اس وقت ایک سڑک حادثہ پیش آ یا جب ایک پیلٹ فارم گا ڑی جنگل جارہی تھی اور کمپارٹمنٹ نمبر34/35میں پہنچتے ہیں الٹ کر گہرے نالہ میں جاگری ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے گا ڑی میں سوار کئی افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک مزدور اور5بچو ں کا باپ غلام محی الدین چیچی ساکن خان پورہ ستکوجی موقع پر ہی جالقمہ اجل بن گیا۔غلام محی الدین کی لاش کو جب اس کے آ بائی گاﺅ ں پہنچایا گیا تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔اس دوران توتی گنڈ ہندوارہ میں ایک ٹریکٹر نے ایک ماروتی گاڑیزیر نمبر JK09A..0151 کو ٹکر مار دی جسمیں ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ اس کو علاج و معالجہ کے لئے ہندوارہ اسپتال داخل کیا گیا ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔
 

ٹنگمرگ میں بجلی ملازم

 کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

مشتاق الحسن 
ٹنگمرگ// ٹنگمرگ میں محکمہ بجلی کا کیجول ملازم اسوقت بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحقہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹنگمرگ کے مضافاتی گاوں وھی گنڈ کنزر میں صبح کے وقت اسوقت کہرام مچ گیا جب عبدالرشید شیخ ولد عبدالرزاق شیخ نامی 30 سالہ شخص جو کہ دو کمسن بچوں کا باپ، بجلی کرنٹ لگنے سے موقعہ پر فوت ھوگیا ۔ مرحوم کے نماز جنازہ میں محکمہ بجلی کے ملازمین کے ساتھ ساتھ لوگوں کی ایک بھاری تعداد نے شرکت کی ۔علاقے ٹنگمرگ کے لوگوں نے فوت شدہ ملازم کے پسماندگان کو فوری ریلف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ھے ۔
 

پولیس کی سند پر دستخط سے انکار

امیر حمزہ کی رہائی ممکن نہ ہوسکی:تحریک حریت

سرینگر//تحریک حریت نے تنظیم کے سینئر لیڈر امیرِ حمزہ شاہ کی گزشتہ ڈھائی برسوں سے مسلسل نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس تمام تر مسلمہ قانونی، انسانی اور اخلاقی اصولوں کو روندتے ہوئے اب سیاسی لیڈران اور کارکنان کے خلاف اوچھے حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اب کسی بھی نظربند سیاسی لیڈر یا کارکن کی رہائی سے پہلے اس کو پولیس کی طرف سے تیار شدہ Bad Chracter Certificate پر دستخط کرنے کے لیے نہ صرف مجبور کیا جاتا ہے ، بلکہ اس کو ان کی رہائی سے مشروط ٹھہرایا گیا ہے۔ بیان کے مطابق امیر حمزہ شاہ نے پولیس کے اس طرح کے منصوبے کو تسلیم نہ کرتے ہوئے ایسے کسی بھی کاغذ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے نتیجے میں پولیس نے اس کو مزید جیل جانے کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے۔۔ تحریک حریت جموں کشمیر نے کہا کہ آزادی پسند لیڈران اور کارکنان جموں کشمیر کے عوام کے حقیقی نمائندے ہیں اور عوام کو ان پر بھرپور اعتماد ہے۔ چند سو ووٹوں سے اقتدار کی کرسی پر بیٹھنے والے عوام کے معتبر نمائندے نہیں ہوسکتے ہیں۔ دہلی کی آشیرواد سے بننے والی حکومت کو زیب نہیں دیتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو عوام کا نمائندہ سمجھیں۔ یہاں کے اصل عوامی نمائندے آزادی پسند لیڈران ہیں اور ان کی رہائی کے لیے ایسے بے ہودہ دستاویزات پر دستخط کرانے کے لیے دباو¿ ڈالنا حکومت کا اعتراف شکست ہے۔ تحریک حریت نے پرویز احمد مرازی تارزوہ کے گھر پر پولیس چوکی تارزو کی طرف سے چھاپے ڈالنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موصوف ایک سیاسی ورکر ہے اور سرینگر میں کام کرتا ہے۔ اس کے گھر پر چھاپے ڈالنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ درایں اثنا تحریک حریت نے تنظیم کے لیڈر محمد رفیق اویسی کو مزید ریمانڈ پر جیل میں بند رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کا پبلک سیفٹی ایکٹ Revokeہونے کے باوجود رہا نہیں کیا جاتا ہے، بلکہ اس کو رہا کرنے کے بجائے ریمانڈ پر سینٹرجیل بھیجنا انتقام گیری ہے۔ تحریک حریت نے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ وہ جموں کشمیر کے نظربند سیاسی لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ روا رکھے گئے حکومتی رویہ کا نوٹس لے کر انہیں انصاف فراہم کرنے میں اپنا رول ادا کریں۔
 

سکھ کارڈی نیشن کمیٹی کا

وزیرداخلہ سے ملاقات کا بائیکاٹ

سرینگر//سکھ کارڈی نیشن کمیٹی نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ریاست کے دوروزہ دورے کے دوران ملاقات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔کمیٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ سے ملنے کا کوئی جواز نہیں بنتا کیوں کہ سکھ کمیونٹی کے مسائل کا سالوں سے ازالہ نہیں ہوا ہے۔ سکھ کارڈی نیشن کمیٹی کے چیرمین جگموہن سنگھ رینا نے کہا کہ جب سے راجناتھ سنگھ نے وزیر داخلہ کا چارج سنبھالا ہے تب سے کمیٹی وزیرداخلہ سے پانچ دفعہ اس امید سے ملنے گئی کہ اُن کے مسائل کا ازالہ کیا جائے گا۔ جگموہن سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے چار سالہ دور میں مرکز نے ایک بھی قدم ریاست میں رہ رہے سکھ برادی کی فلاح و بہبود کیلئے نہیں اٹھایا ہے۔ سکھ کمیٹی کے چیرمین کا کہنا تھا کہ اس منظر نامے میں مرکزی وزیر داخلہ سے ملنے کا منطق ہے۔جگموہن سنگھ رینا نے کہا کہ حکومت ہند اور ریاستی حکومت سکھ کمیونٹی کے مطالبات سے بخوبی واقف ہے اورریاست کی حکومت سکھ کمیونٹی کو مطالبات کو پورا کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔
 

انتقال اراضی کے فرضی دستاویزات 

پٹواری کے خلاف ایف آئی درج

سرینگر//ضلع مجسٹریٹ سرینگر کی ہدایت پر کرائم برانچ کشمیر نے ہمدانیہ کالونی چھانہ پورہ سرینگر کے نصر اللہ خان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جس پر نرسنگ گڈھ کے حلقہ پٹواری سید خورشید احمد کے ساتھ ساز باز کرکے اُس وقت کے تحصیلدار اورنائب تحصیلدار ساﺅتھ سرینگر کے فرضی دستخط کی آڑ میں لرنڈ سب رجسٹرار سرینگر کے دفتر میں بالترتیب 26مئی2016،7ستمبر2016ءاور 19دسمبر2016ءکو سناتن دھرم سبھا کی اراضی کی فروخت کے بارے میں فرضی دستاویزات تیار کئے تھے۔اس طرح ملوث پٹواری نے نصر اللہ خان کے ساتھ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے نقلی ریونیو دستاویزات تیار کئے۔چنانچہ ملزم نصر اللہ خان اورنرسنگ گڈھ سرینگر کے اس وقت کے حلقہ پٹواری سید خورشید احمد کے خلاف ایف آئی درج کی گئی ۔
 

 حاجن میں جنگجو نمودار

نوجوانوں کو فوج اور پولیس سے دور رہنے کی تلقین

ارشاد احمد
حاجن سوناواری// /حاجن سوناواری میں بدھ کو نماز تراویح پڑھنے کے بعد مسلح جنگجوﺅں کے ایک گروپ نے مسجد کے قریب نمودار ہوکر فوجی کیمپوں اور پولیس سٹیشنوں میں جانے والے نوجوانوں کوسخت وارننگ جاری کرتے ہوئے ان کو باز آنے کے لئے کہا۔عینی شاہدین کےمطابق جنگجو کا گروپ حاجن سوناواری کے بونہ محلہ کی مسجد میں نمودار ہوااور نماز تراویح سے فارغ ہونے والے نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاجن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کچھ نوجوان فوجی کیمپوں اور پولیس سٹیشنوں میں جاتے ہیں اور مخبری جیسے سنگین کام کرتے ہیں ان کو متنبہ کرتے ہوئے ایسی حرکتوں سے باز آنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ کوئی نوجوان پولیس سٹیشن یا فوجی کیمپ میں جاتے ہوئے دیکھا گیا تو اسے اسکی سخت ترین سزا دی جائے گی۔
 
 

اننت ناگ کی خواتین کیخلاف پولیس مہم ناقابل قبول:حریت(ع)

سرینگر// حریت (ع)نے ضلعی پولیس افسر اننت ناگ کی جانب سے ضلع میں عفت مآب خواتین اور لڑکیوں کےخلاف شروع کی گئی تازہ مہم جوی کو انتہائی شرمناک اور پولیس کی غنڈہ گردی سے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں باپردہ خواتین اور لڑکیوں کو پولیس تھانے میں بلا کر ان کے ساتھ تحقیر آمیز سلوک روا رکھنا انتہائی قبیح اور جارحانہ طرز عمل ہے۔ بیان میں مذکورہ پولیس آفسر کی جانب سے دوبہنوں تنفیہ رسول اور سمیرہ رسول کو گرفتار کرکے انہیں پولیس حوالات میں مقید رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس طرز عمل کو سراسر سرکاری دہشت گردی قرار دیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ پولیس آفسر نے باپردہ خواتین و لڑکیوں کو پولیس تھانے میں بلانے اور اگر وہ حاضر نہیں ہوتی ہے تو ان کے بدلے ان کے والدین کو گرفتار کرنے اور ان کے ساتھ اہانت آمیز سلوک روا رکھنے کواپنی ڈیوٹی میں شامل کر لیا ہے اور اس طرح باعزت اور شریف النفس لوگوں کو ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ ضلع کی عزت مآب خواتین کےخلاف پولیس کا یہ رویہ ہر لحاظ سے ناقابل قبول ہے اور یہ سلسلہ فوری طور بند ہونا چایئے۔ بیان میں کہا گیا کہ کشمیری عوام پہلے ہی سے سرکاری فورسز اور پولیس کی زیادتیوں اور ظلم و جبر کا شکار ہیں اور اب کشمیری خواتین کےخلاف پولیس کا یہ رویہ حد درجہ قابل مذمت ہے۔
 
 

جوائنٹ ہاوس کمیٹی کی میٹنگ

ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے پر زور

سرینگر// قانون ساز کونسل کی جوائنٹ ہاوس کمیٹی جو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے ڈاکٹروں کی طرف سے طبی خدمات میں کوتاہی برتنے کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی تھی کی ایک میٹنگ آج یہاں ایم ایل سی غلام نبی مونگا کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ارکان قانون سازیہ غلام محمد سروری ، علی محمد ڈار، فردوس احمد ٹاک اور ایس چرنجیت سنگھ نے میٹنگ میں شرکت کی اور ریاست کے ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے بارے میں اپنی قیمتی آراء پیش کی۔سیکرٹری قانون ساز کونسل عبدالمجید بٹ ، ڈپٹی سیکرٹری کونسل محمد یوسف بٹ کے علاوہ کونسل سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔
 

عید سے قبل قیدیوں کو رہا کیا جائے:مسلم لیگ

سرینگر//مسلم لیگ نے محبوسین کے ایثار و قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عید الفطرسے پہلے ان کی بلاتاخیر رہائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لمبے عرصے سے قید یہ اسیر اپنے اہل و عیال کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔ لیگ ترجمان سجاد ایوبی نے کہا کہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے اپنے عزیزو اقارب سے دور قوم کی سربلندی و افتخاری کی خاطر اپنی خواہشوں اور ارمانوں کو ذبح کر کے خود کو ملت و قوم کے لئے وقف کرنا بلاشبہ ایک عظیم اعزاز و مرتبہ ہے ۔ترجمان نے مسرت عالم بٹ،ڈاکٹر قاسم فکتو، ڈاکٹر شفیع شریعتی، غلام قادر بٹ، آسیہ اندرابی، محمد یوسف میر، شبیراحمد شاہ، خان سوپوری ،اسداللہ پرے،ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی ، معراج الدین نندا، محمد حیات بٹ،حکیم شوکت، فیروز احمد ڈار،مولوی سجاد،پیر سیف اللہ، ایاز اکبر، نعیم خان،امیر حمزہ، فیاض احمد طلاق، محمد الطاف شاہ، محمد یوسف فلاحی، مفتی ندیم، سرجان برکاتی، شکیل احمد ایتو، جاوید احمدفلے ،بٹہ کراٹے،پرویز احمد بٹ، غلام محمد بٹ، محمد ایوب ڈار، محمود ٹوپی والا، محمد ایوب میر، نزیر احمد شیخ، شیخ عمران، جاوید احمد خان، ڈاکٹر غلام محمد بٹ، طاریق احمد بٹ، ذاکر حسین، برکت علی، جاوید احمد خان، عبدالحمید تیلی، محمد اسحاق پالہ، عبدالرشید بٹ، شاہد یوسف،بشارت احمد ، عاشق حسین،راجہ کلوال، حفیظ اللہ میر،شکیل احمد بٹ،محمد لطیف ڈار، منظور احمد بٹ، عاطف احمد، رئیس احمد میر، سلمان یوسف،سجاد احمد بیگ، مدہ ثر رشید، منظور احمد پرے، عرفان احمد ڈار، عاقب احمد میر، عاشق حسین میر، ناصر عبداللہ، محمد اقبال وانی اور بشیر احمد صالح وغیرہ کی بلا شروط اور فوری رہائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت و جیل انتظامیہ کاان اسیروں کے تئیں لاپرواہی برتنا جہاں بشری حقوق کی بدترین پامالیوں کا جیتا جاگتا ثبوت ہے وہیں یہ اس چیز کی بھی غمازی کرتا ہے کہ بھارت اور اس کے مقامی آلہ کارکس قدر سیاسی عناد کی وجہ سے جمہوریت کو داغدار کرکے انہیں انتقام گیری کا نشانہ بناتے ہیں۔
 

پی ایچ ای کیجول لیبروں اور ڈیلی ویجروں کا احتجاج

عید سے قبل تنخواہیں واگذار کرنے کا مطالبہ

سرینگر // 18ماہ سے تنخواہوں سے محروم محکمہ پی ایچ ای کے کیجول لیبروں اور ڈیلی ویجروں نے جمعرات کو دفاتربند کرکے احتجاج کیا ۔انہوںنے سرکار سے مطالبہ کیا کہ عید سے قبل اُن کی تنخواہیں واگزار کی جائیں ۔ڈیلی ویجر ملازمین کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اُن کے اہل خانہ فاقہ کشی کاشکا رہیں ۔کشمیر پی ایچ ای جوائنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی کال پر وادی کے تمام علاقوں میں جمعرات کو دفاتر بند رہے۔ اس دوران ملازمین نے سرکار اور محکمہ پی ایچ ای کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ 18ماہ سے اُن کی تنخواہ نہیں دی گئیں ۔ملازمین کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی عدم دستیابی کے نتیجے میں وہ اپنے بچوں کی سکول فیس بھی ادا نہیں کر سکتے ۔ملازمین کا کہنا تھا کہ ریاستی سرکار عملی طور پر کوئی بھی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھا رہی ۔عارضی ملازمین کا کہنا تھا کہ محکمہ خزانہ نے گزشتہ دنوں پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کیلئے قلیل سی تنخواہ واگزار کی تاہم یہ تنخواہ بھی ملازمین کیلئے ناکافی تھی جسے بھی محکمہ پی ایچ ای کے ایڈمنسٹریٹو ڈپارٹمنٹ نے روک رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ کشمیر پی ایچ ای محکمہ کے عارضی ملازمین کی تنخواہ کو جموں منتقل کیا جا رہا ہے جو کہ سرا سر ناانصافی اور ظلم ہے جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ملازمین نے کہا کہ 7جون سے شروع ہونے والی تالا بند ہڑتال 9جون تک رہے گی اور اگلے پروگرام کا علان اُن کے بعد کیا جائے گا۔ 
 

کنگن میں آگ،رہائشی مکان خاکستر

کنگن/ غلام نبی رینہ/ پنزن کنگن میں آگ کی ایک واردات میںعبدالعزیز میر دامادئہ محمد سبحان تیلی کا رہائشی مکان خاکستر ہوا تاہم فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز نے بروقت کاروائی کرکے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا ۔آگ لگنے کے وجوہات بجلی شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے ۔
 

بانڈی پورہ :گراں فروشی سے لوگ نالاں

عازم جان
 
بانڈی پورہ //بانڈی پورہ ضلع میںرواں مقدس مہینے میں بھی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ گوشت، سبزیاں و دیگر اشیائے خوردنی مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں۔ سمبل ،نائدکھے، حاجن، اجس ،بانڈی پورہ کلوسہ ودیگر بازاروں میں خریداری کرنے والے لوگوں نے کہا کہ سرکاری نرخنامہ کو بالائے طاق رکھ کر گوشت من مانی قیمتوں پر فروخت کیا جارہا ہے جبکہ مرغ فروش فی کلو 140 سے لیکر 150 روپے تک  فروخت کرتے ہیں ۔اسی طرح سبزیوں اورپھلوں کے قیمتوں میں بھی روز بروز اضافہ ہوتا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ چیکنگ سکارڑ بالکل غائب ہیں جس کی وجہ سے گراں بازاری کوفروغ مل رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ خورشید احمد سنائی نے اس ضمن میںکہا کہ مارکیٹ چیکنگ کیلئے افسران کو متحرک کیا گیا ہے ۔
 

تعمیر و ترقی نہیں ،آزادی کا حصول بنیادی مقصد:مسلم کانفرنس 

سرینگر//مسلم کانفرنس نے کہا ہے کہ موجودہ بی جے پی پی ڈی پی سرکار نے ظلم وجبر کے پچھلے سارے ریکارڈ توڈ ڈالے ہیں۔تنظیم کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈارنے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی قربانیوں سے عبارت ہے جس کا متبادل صرف اور صرف آزادی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعمیروترقی کے خواب دکھلاکر کشمیری عوام کاتحریک آزادی کے تئیںجذبہ سرد نہیں ہوسکتا ہے 
 

تعمیر و ترقی نہیں ،آزادی کا حصول بنیادی مقصد:مسلم کانفرنس 

سرینگر//مسلم کانفرنس نے کہا ہے کہ موجودہ بی جے پی پی ڈی پی سرکار نے ظلم وجبر کے پچھلے سارے ریکارڈ توڈ ڈالے ہیں۔تنظیم کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈارنے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی قربانیوں سے عبارت ہے جس کا متبادل صرف اور صرف آزادی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعمیروترقی کے خواب دکھلاکر کشمیری عوام کاتحریک آزادی کے تئیںجذبہ سرد نہیں ہوسکتا ہے 
 

غلام نبی وار کے گھر پر پولیس چھاپے کی مذمت

سرینگر//تحریک استقامت ترجمان نے پارٹی چیئرمین غلام نبی وار کے گھر پر پولیس چھاپہ کی مذمت کی ہے۔بیان کے مطابق پولیس نے وار کے گھر والوں کو ہراساں کیا ۔ ترجمان نے ان کارروائیوں کو دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے اور عملی طور حکام نے جموں و کشمیر کو پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر کے رکھا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
 

پیپلز لیگ کا جاں بحق جنگجوئوں کو خراج 

سرینگر//پیپلزلیگ کے قائمقام چیئرمین سید محمدشفیع نے ٹنگڈار جھڑپ میں جاں بحق ہوئے مدثر احمد شیخ اورشیراز احمد شیخ کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے یہ سرفروش قوم کو آزاد کرانے کیلئے اپنی قیمتی جانیں قربان کر رہے ہیں ۔ لیگ کے سینئر رہنما عبدالرشید ڈارکی قیادت میں ایک وفد جس میں سبزار احمد،غلام حسن اور دیگر اراکین شامل تھے ،نے کولگام اور پلوامہ جاکرسوگوار کنبوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
       
 

بھارت امن نہیں چاہتا تو ہم بھی تیار ہیں: پاکستان 

اسلام آباد//پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت خطے کو ہتھیاروں کی دوڑ میں جھونک رہا ہے اور پاکستان کو بھی تیار رہنا پڑے گا۔دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، بھارت خطے کو ہتھیاروں کی دوڑ میں جھونک رہا ہے، پاکستان کو بھی تیار رہنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، پاکستان معاملات پْرامن طور پر حل کرنے کا خواہاں ہے لیکن بھارت نہیں چاہتا تو ہم بھی تیار ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ ہماری شہ رگ ہے لیکن کشن گنگا ڈیم پر ذمہ داری عالمی بینک کی ہے، جس کے سامنے پاکستان کیس لیکر گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں بھارت نے 7 کشمیریوں کو ہلاک کیا جب کہ احتجاج کے دوران ایک جوان پر فوجی جیپ چڑھا دی گئی، سری نگر میں بھارتی حکام نے انٹر نیٹ سروسز بھی بند کر دی، پاکستان شبیر احمد شاہ اور آسیہ اندرابی سمیت سینکڑوں حریت رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہے۔
 
 

کمسن بچہ تیندوے کے حملے میں لقمہ اجل

سرینگر//کھاگ بڈ گام میں بد ھ کو افطاری کے وقت اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک تین سالہ کمسن بچہ کو خونخوار تیندوے نے گھسیٹ کر ایک کلومیٹر دور چیر پھا ڑ کر ہلاک کر ڈا لا۔عینی شا ہدین کا کہنا ہے کہ کھاگ بڈ گام کے ستھارن لون محلہ میں بد ھ کو شام سات بجکر45 منٹ پراس وقت ایک خونخوار تیندوے نے ایک تین سالہ محمد عامر لون ولد بشیر احمد لون پر حملہ کیا جب وہ اپنے گھر کے برآ مدے پر بیٹھا تھا۔مقامی لو گو ں کا کہنا ہے کہ بچہ کے شور سے آ س پاس کے لوگ جمع ہو ئے اور کمسن عامر کو تیندوے کے چنگل سے بچا نے کی کو شش کی تاہم تیندوے نے اس کو گھسیٹ کر دور لے جا کر اس کی چیر پھاڑ کی۔لو گو ں کا یہ بھی کہنا ہے  کہ ایک گھنٹے کے بعد اسکی لاش جنگل سے برآ مد کی گئی۔جب اس کی لا ش کو اس کے آ بائی گا ئو ں پہنچائی گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا۔ لوگوں نے الزام عائد کیا کہ ا گرچہ  پولیس تھانہ کھا گ بڈ گام کو واقعہ کی اطلاع دی گئی تاہم انہوں نے علاقہ میں آ نے انکار کر دیا ہے جس کے بعدقانونی لوازمات کی ادئیگی کے خاطر لوگ ازخود لاش کولیکر پولیس تھانہ کھاگ پہنچ گئے۔قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد اس کی لاش رات ایک بجے دفن کی گئی ۔ مقامی لوگوں کے مطابق جنگلی جا نورں کے پے در پے حملو ں کے نتیجے میں لو گو ں میں زبردست خوف وہراس پھیل گیا اس علاقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ شام ہو تے ہی جنگلی جا نورو ں کی ڈر سے اپنے گھرو ں میں محصور ہو کر رہ جا تے ہیں۔ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ آ ج تک جنگلی جانوروں نے پانچ افراد کو ہلاک کیا ہے۔
 
 

 چودھری نے جہلم کے فلڈ منیجمنٹ ایکشن پلان کا جائزہ لیا

سرینگر//صحتِ عامہ ، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے وزیر شیام لال چودھری نے ایک میٹنگ کے دوران میتھامیٹیکل  ماڈل سٹیڈیز ( ایم ایم ایس) کو حتمی شکل دینے کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دریائے جہلم اور اس کی معاون ندیوں میں سیلاب کی نظامت سے متعلق تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کی تیاری کو بھی زیر بحث لایا۔صحتِ عامہ ، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے وزیر مملکت میر ظہور احمد ، سیکرٹری پی ایچ ای، چیف انجینئر آبپاشی و فلڈ کنٹرول، ڈائریکٹر سی ڈبلیو سی جموں اور کئی دیگر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔اس موقعہ پر ایم ایم ایس کی حتمی رپورٹ واپکوس لمٹیڈ کو سونپی گئی۔چیف انجینئر نے اس موقعہ پر ایم ایم ایس کے مختلف پہلوؤں کو اُجاگر کرتے ہوئے ایک تفصیلی پریذنٹیشن دی جسے سینٹرل واٹر اینڈ پاور ریسرچ سینٹر پونے نے تیار کیا ہے۔دونوں وزراء نے واپکوس لمٹیڈ پر زور دیا کہ وہ معیاد بند مدت کے اندر کاروائی عمل میں لائیں تا کہ پی ایم ڈی پی کے تحت منظور کئے گئے اس پروجیکٹ کے لئے ڈی پی آر جلد از جلد تیار کیا جاسکے۔متعلقہ کمپنی کو یہ کام75 دنوں کے اندر اندر مکمل کرنا ہے اور اسے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سروے کا کام فوری طور سے شروع کرے۔
 

 پانپور میں میکڈامائزیشن کا آغاز

 بہتر سڑ ک رابطے ترقی کا ضامن :میر ظہور 

سرینگر//حلقہ انتخاب پانپور میں سڑکوں کے میکڈامائزیشن کے عمل کو استحکام بخشنے کے سلسلے میں جنگلا ت ،صحت عامہ ، آبپاشی ، فلڈکنٹرول اور ماہی پروری کے وزیر مملکت میر ظہور نے آج منی پورہ سے ووئین تک میکڈامائزیشن کے کام کی شروعات کی۔8.5کلومیٹر لمبی سڑک پر میکڈامائزیشن کے کام پر 11.88کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیںجس کی بدولت منی پورہ ، تولہ باغ ، کنی بل ،ووئین اور اندوراسا دیہات کو قومی شاہراہ کے ساتھ جوڑنے کا عمل ممکن ہوگا۔ اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے وزیر کو شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سڑکوں کے میکڈامائشن کی بدولت علاقے میں ترقی کا نیا باب درج کیا جائے گا۔پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران اور ضلع پلوامہ کے ضلعی افسران وزیر کے ہمراہ تھے۔ڈی پی آر کے تحت سڑکوں کی میکڈامائزیشن کے رہنماخطوط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے میر نے کہا کہ کام کے معیار کے ساتھ کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر نے دورے کے دوران حلقہ انتخاب پانپور کے کئی اور دیہات کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے فرائض خوش اسلوبی اور دیانتداری کے ساتھ انجام دیں تاکہ ان ترقیاتی کاموں کے فوائد بنیادی سطح پر لوگوں تک پہنچے۔مختلف مقامات پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت میں ریاست کے لوگوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سڑک رابطے موجود ہیں او رمتعلقین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان علاقوں کی نشاندہی کریں جہاں ابھی تک سڑک رابطے ممکن نہیں ہوسکے ہیں۔
 

یاسین ملک کا فرنٹ کے جانثاروں کے تئیں خراج عقیدت

سرینگر// لبریشن فرنٹ (چیئرمین)محمد یاسین ملک نے اپنے جاں بحق ساتھیوں پرویز احمد ڈار ایماندار اور یاسررسول زہگیر کو انکی شہادت کی برسی پر یاد کرتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت اَدا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسررسول زہگیر اور پرویز احمد ڈار ایمان دار اور انکے خانوادوں کی تحریکی خدمات مسلمہ ہیں اور ان قربانیوں سے کوئی بھی کشمیری صرف نظر نہیں کرسکتا۔ معصوم شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے جے کے ایل ایف چیئرمین نے انکے لئے بلندی ٔ درجات کی بھی دعا ئیںکیں۔ یاسین ملک نے پونچھ علاقے میں لبریشن فرنٹ کے قائد مرحوم سید سرور حسین کو بھی ان کی برسی پر یاد کرتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ۔ پونچھ علاقے میں تحریک مزاحمت کی یہ عظیم الشان علامت مرحوم و مغفور ایڈوکیٹ سید سرور جو ۸؍ جون ۲۰۰۱؁ء میں ایک حادثے میں وفات پاگئے تھے۔ مرحوم کو یاد کرتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ موصوف علاقہ پونچھ کے اندر تحریک آزادی کی پُروقار علامت تھے جنہوں نے آزادی کیلئے جیلیں کاٹیں، سختیاں برداشت کیں اور مظالم برداشت کئے لیکن اُن کے پایۂ استقلال میں کوئی لغزش نہیں آئی اور وہ تادم آخر تحریک آزادی کے ساتھ ڈٹے رہے ۔ یاسین ملک نے مرحوم کیلئے جنت نشینی کی دعائیں کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا۔
 

اوڑی میں مارکیٹ چیکنگ

غیر معیاری سبزیاں ضائع،جرمانہ وصول

اوڑی//ظفر اقبال //اوڑی میں انتظامیہ کی جانب سے جمعرات کو ایس ڈی ایم اوڑی بصیرالحق چوہدری کی ہدایت پر نائب تحصیلدار جولا اوڑی سید بشارت رسول کی سربراہی میں محکمہ امور و صارفین اورتقسیم کاری اورپولیس کی مشترکہ ٹیم نے اوڑی کے مختلف دہیات جن میں دچھی، بسگراں ، سلطان ڈھکی، سرائے بانڈی وغرہ شامل ہیں ،میں بازاروں کا اچانک معائنہ کیا جس دوران ٹیم نے منافع خور دکانداروں سے 6200 روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیااور 2 کلو پالتھین ضبط کیا گیا ۔چیکنگ سکارڈ نے 50 کلو غیر معیاری سبزیاں اور پھل کو موقع پرہی ضائع کیا گیا۔ اس دوران ایک دکاندار سے زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے کی بنیاد پر 5000 ہزار روپئے کاجرمانہ وصول کیا گیا۔ 
 

صحرائی کا اظہار تعزیت

سرینگر//تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے تنظیم کے کارکن غلام نبی ملہ ساکن خانیار کاؤمحلہ نوپورہ کی والدہ کی وفات پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے حق میں جنت نشینی اور لواحقین کو صبروبرداشت کی دُعا کی۔ تحریک حریت ضلع سرینگر کا وفد مرحومہ کے گھر گیا جہاں انہوں نے غمزہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی۔ اس دوران صحرائی کی ہدایت پر عمر عادل ڈار، سید امتیاز حیدر، نثار احمد اور عبدالاحد پر مشتمل ایک وفد ہمہامہ گیا جہاں انہوں نے تحریک حریت کارکن ارشد احمد پنجابی کے سواگوار کنبے سے تعزیت کی ۔
 

 صفا پورہ میں نعتیہ پروگرام

سرینگر//گاندربل پولیس نے سوشل کنسرن گروپ کے اشتراک سے انجل کیر اسکول صفا پورہ میں نعت مقابلے کا اہتمام کیا جس میں 14سال کی عمر کے 40طلاب نے شرکت کی ۔ اختتامی تقریب پر ایس ایچ او صفا پورہ اور پرنسپل ہائیر اسکنڈری اسکول نے امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
 
 
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

کشمیر

عاشورہ کا باوقار انعقاد یقینی بنائیں وزیرصحت وتعلیم سکینہ ایتوکی حکام کوہدایت

July 5, 2025
کشمیر

میر بحری میں9ویں محرم کا ماتمی جلوس عزاداروں کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

امام حسینؑ کی شہادت قیامت تک مشعل راہ ایل جی ،وزیراعلیٰ اورڈاکٹر فاروق کا خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

بدامنی کو ہوا دینے کی مبینہ کوشش شہرمیں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?