گنوئی دھارتین ہفتوں سے بجلی سپلائی سے محروم
لوگوں کامحکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
حافظ قریشی
بسوہلی // بسوہلی شیتل نگر گاؤں کے گنوئی دھار میں پچھلے تین ہفتے سے بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔جس کے سبب علاقہ کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق علاقے کا بجلی ٹرانسفارمر تین ہفتہ پہلے خراب ہوا تھاتاہم ابھی تک اس کو ٹھیک نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے 150 سو سے زائد کنبے گھپ اندھیرے میں ہیں۔ مقامی آبادی نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ٹرانسفارمر مرمت کی اپیل مقامی لوگوں کی طرف سے بار بار کرنے کے باوجود بھی محکمہ بجلی غفلت کی نیند سو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ علاقہ کے ٹرانسفارمر کو جلد سے جلد ٹھیک کیا جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات سے نجات مل سکے۔ اس سلسلے میں پی ڈی ڈی ایکسن کٹھوعہ نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ مذکورہ علاقہ کے ٹرانسفارمر کو جلد ٹھیک کرنے کیلئے کوشش کی جارہی ہے اورچند دنوں کے اندر ہی اس ٹرانسفارمر کو ٹھیک کیا جائے گا
امرناتھ یاترا کا 45واں دن
۔ 68یاتریوں کا قافلہ وادی روانہ
جموں.11اگست (یو این آئی) سالانہ امرناتھ یاترا کے 45ویں روز ہفتہ کو جموں بیس کیمپ یاتری نواس بھگوتی نگر سے 68 یاتریوں پر مشتمل اب تک کا سب سے چھوٹا قافلہ وادی کشمیر میں پوتر گپھا کے درشن کے لئے روانہ ہوا۔ اب تک مجموعی طور 2.77لاکھ یاتریوں نے درشن کئے ہیں. 28جون کو شروع ہوئی یاترا 26اگست کو اختتام پزیر ہوگی. جوں جوں یاترا اپنے آخری پڑاؤ میں داخل ہورہی ہے یاتریوں کی تعداد بھی آہستہ آہستہ کم ہوتی جارہی ہئے.یو این آئی
بھارت نگرادہم پورمیں بجلی کی کٹوتی پر مسافربرہم
ادہم پور//نیشنل کانفرنس کے صوبائی سیکریٹری لال چندمسافرؔ نے بھارت نگرجکھینی ادہم پورمیں بجلی کی ناقص صورتحال پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس بستی میں بجلی اکثربندرہتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کوسخت پریشانیوں کاسامناکرناپڑتاہے ۔انہوں نے کہاکہ نہایت گرمی کے موسم میں بغیرپنکھے کے آدھاگھنٹہ بھی گذارنامشکل ہوتاہے جبکہ صبح اڑھائی بجے سے صبح دس بجے تک لگاتارآٹھ گھنٹے کیلئے بجلی بندکردگئی جس میں عوام کونہایت مشکلات جھیلناپڑیں ۔بھارت نگرکے بیشترحصے میں اب موٹی تاربھی لگی ہوئی ہے اورہرگھرکے باہرکھمبے کے ساتھ میٹرنصب بھی کیے گئے ہیں۔بارش یاطوفان بھی نہ تھا ،ایسامعلوم ہوتاہے کہ اس بستی میں محکمہ بجلی کاکوئی وارث ہی نہیں ہے ۔اس کے قریب کے محلہ میں بجلی تھی لیکن بھارت نگرکے باشندوں کوبجلی نہ دے کر بلاوجہ مشکلات میں ڈالاجاتاہے ۔لال چندمسافرنے ریاستی گورنرکے صلاحکار سے گذارش کی ہے کہ وہ محکمہ کے اہلکاروں کی کارکردگی کاجائزہ لیں ۔لوگ بجلی کابل ہرمہینے اداکررہے ہیں لیکن اکثرہمارے محلہ میں بجلی بندرہتی ہے اوربل ہزاروں میں آتے ہیں۔
ہائرسکینڈری سکول مٹھی میں شجرکاری مہم کااہتمام
جموں//محکمہ علیم نے ٹیک نائم فارآل ،این جی کے اشتراک سے تعلیمی اداروں کوسبزبنانے کے مقصدسے ہائرسکینڈری سکول مٹھی میں شجرکاری مہم کاانعقاد کیاجس کاافتتاح ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن راکیش کمارسنگرال نے کیا۔اس دوران طلباء اورفیکلٹی ممبران نے شجرکاری مہم میں حصہ لے کرپودے لگائے۔اس موقعہ پر ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن نے کہاکہ شجرکاری مہم کے ذریعے ہم بچوں کو یہ پیغام دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ نیچرکوبچاناکس قدرضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ طلباء نیچرکوبچانے کیلئے سفیرکارول اداکرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کی شجرکاری مہم برسات کاسیزن ختم ہونے تک جاری رہے گی۔
صوبہ جموں میں مسلم مخالف پالیسیاں باعث تشویش:اخترچوہدری
جموں//گوجربکروال اصلاحی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری چوہدری اخترحسین نے صوبہ جموں میں مسلم کش مبینہ سازشوں پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے اسے ایک سازش قراردیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں گوجربکروال اصلاحی کمیٹی نے کہاکہ اگرصوبہ جموں میں مسلم کش پالیسیاں بندنہ کی گئیں تواصلاحی کمیٹی آوازبلندکرے گی۔انہوں نے ضلع رام بن کے کوہلی گول میں محمدرفیع نامی نوجوان اوربٹھنڈی میں سابق وزیراعلیٰ کے گھرکے اندر مرفادشاہ کی سیکورٹی فورسزکے ہاتھوں ہلاکت کی شدیدالفاظ میں مذمت کرنے کے علاوہ سانبہ کے پولیس تھانے میں رسانہ کیس کے جہدکار طالب حسین پرتشددپرفکرمندی کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ طالب حسین پرجھوٹے مقدمات درج کرکے اس پرتشددکامقصد رسانہ کیس کوکمزورکرناہے۔ انہوں نے کہاکہ شرپسندطاقتیں صوبہ جموں میں مسلم مخالف سازشیں رچ رہی ہیں جوکہ جمہوری ملک میں باعث تشویش بات ہے۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کوعملانے کیلئے بہت سی طاقتیں سرگرم ہیں جن کوکچلنے کی ضرورت ہے ۔اخترچوہدری نے ریاستی گورنر این این ووہرہ سے اپیل ہے کہ فوری طور ایسے فرقہ پرست عناصر پرقانونی شکنجہ کساجائے تاکہ آئندہ خرمن امن میں رکاوٹ پیدانہ ہو۔اس دوران میٹنگ میںاخترچوہدری کے علاوہ امیر الدین کسانہ،فرمان علی،فتح حسین ،باغ علی،محمد صدیق ،محمد اسلم ،چوہدری نیک نے بھی شمولیت اختیار کی۔
نرمل سنگھ نے لوک سبھا سپیکر سے ملاقات کی
نئی دہلی //ریاستی اسمبلی کے سپیکٹر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے نئی دہلی میں لوک سبھا کی سپیکر سمترا مہاجن سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران انہوں نے ای اسمبلی پروجیکٹ اور جموں میں نئے قانون سازیہ کمپلیکس کے تعمیراتی کام کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی ۔
سپیکرکا تمدن و ثقافت کو تحفظ دینے پر زور
جے پور//ریاستی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر نرمل سنگھ نے تمدن و ثقافت کو تحفظ دینے پر زور دیا ہے تا کہ مستقبل کی نسلیں اپنی جڑوں سے جُڑی رہیں ۔ انہوں نے سماج کے ہر فرد کو اس سلسلے میں موثر رول ادا کرنے پر زور دیا ہے ۔ سپیکر موصوف جے پور میں منعقدہ قومی سیمنار سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ فوک روایات ، کلچر ، ثقافت اور تواریخ کے مطالعے سے ہمیں ماضی کا سفر کرنے کا موقعہ ملتا ہے اور انسان کی بقاء کے بارے میں جانکاری ملتی ہے ۔