مزید خبرں

 ڈوڈہ میں خون عطیہ کا کیمپ منعقد

محمد اسحٰق بٹ
 
ڈوڈہ//حق انصاف کونسل (NGO)ڈوڈہ یونٹ نے آپسی بھائی چارہ کا پیغام عام کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈوڈہ میں خون کے عطیہ کا کیمپ منعقد کیا اس کیمپ کا افتتاح اے ڈی سی ڈوڈہ محمد حنیف ملک نے کیا اس موقع پر میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر پرویز احمد نے کیا۔ کونسل کے رابطہ کا ر عادل بٹ نے کیا کہ پہلے مرحلہ میں تیس رضاکاروں نے اپنے خون کا عطیہ کیااور کیمپ کا مقصد محض ضرورت مندوں کو خون کی سہولیت فراہم کرنا ہے۔
 

بھدرواہ میں عید الضحیٰ کے انتظامات کا جائزہ

ڈوڈہ // اے ڈی سی ڈوڈہ پون کمار پریہار، جن کے پاس بھدرواہ کا اضافی چارج ہے، نے عید الضحٰی احسن طریقہ سے منانے کے لئے سب ۔ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ساتھ انتظامات کا جائزہ لیا۔اے ڈی سی نے افسروں کو ناجائز منافع خوری ،کالا بازاری اور اشیائے ضروری کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف مارکیٹ چیکنگ میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔انہوں نے تہوار کے پیش نظر گوشت کے علاوہ زندہ بھیڑ و بکرے مارکیٹ میں مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب رکھنے کی ہدایت دی ۔محکمہ صحت عامہ کو قصبہ میں پینے کے پانی کی معقول سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔عید کے موقعہ پر بغیر کسی پریشانی کے ٹریفک کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔ محکمہ بجلی کو بغیر کیس خلل کے بجلی فراہم کرنے کی ہدایت دی۔میونسپل کمیٹی بھدرواہ کے ایگزیکٹو افسر کو صفائی و ستھرائی کی مہم میں تیزی لانے کی ہدایت دی گئی خصوصاً عید گاہ اور مساجد کے گرد و نواح میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔اجلاس میں راشن ، ایل پی جی سلنڈروںکی سپلائی پوزیشن کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اسکے علاوہ قصبہ میں تہوراروں کے ایام میں بغیر کسی خلل کے بجلی کی سپلائی کے علاوہ دیگر ضروری ہدایات بھی جاری کئے گئے۔سی ای او ر بی ڈی اے اجندر پرساد کھجوریہ، ایس ڈی پی او توصیف احمد، ڈی ایف او خالد مہتہ ،تحصیل سپلائی افسر ،اے ای پی ایچ ای، تمام نیابتوں کے نائب تحصیلدار وں ،صدر نبیوپار منڈل اور مختلف محکموں کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔بعدازاں، ایک اور اجلاس میں جاری مچیل یاترا اور آنے والی کیلاش یاترا کے انتظامات کا بھی اے ڈی سی نے جائزہ لیا۔اجلاس میں مختلف محکموں کے افسروں کو پینے کے پانی، بجلی جنریٹروں ،ادویات اور فسٹ ایڈ اور گھوڑوں کی دستیابی کے لئے معقول انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی،خاص طور سے کیلاش یاترا کیلئے۔ڈی سی نے کیلاش کُنڈ ،ہییان بیس کیمپ اور رشی دل کیلاش پہاڑی کے راستوں پر ایندھن کی لکڑی وافر مقدار میں مہیا کرنے کے لئے کہا۔سناتن دھرم سبھا کے صدر وید کمار کوتوال ،جنرل سیکرٹری نیرج منہاس و دیگران نے اجلاس میں شرکت کی۔
 

’ہندوپاک کے اُردو ادب میں انسان دوستی اور محبت کا پیغام‘‘ کے موضوع پر کانفرنس

 ریاست و دیگر ریاستوں کے علاوہ بیرونی ممالک سے ماہرین ، طالب علم ، سکالر ، ادیب، قلمکار شرکت کررہے ہیں

محمد اسحٰق بٹ
 
ڈوڈہ//گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ میں ’’ہندوپاک کے اُردو ادب میں انسان دوستی اور محبت کا پیغام‘‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والی دو روزہ کانفرنس کے حوالہ سے جی ڈی سی ڈوڈہ میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شفقت حُسین رفیقی کی صدارت میں منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس میں کانفرنس کی حتمی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کانفرنس کے کنونیئر ڈین اکیڈمک افیئر ڈاکٹر جاوید اقبال ترمبو نے کہا کہ یہ دو روزہ کانفرنس 26؍27؍ ستمبر 2018 کو منعقد ہورہی ہے اور اس کانفرنس میں ریاست جموں کشمیر و ملک کی دیگر ریاستوں کے علاوہ بیرونی ممالک سے ماہرین ، طالب علم ، سکالر ، ادیب، قلمکار شرکت کررہے ہیں اور یہ اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہوگی اور نہ صرف یہاں کے ادبی حلقوں بلکہ سماجی طبقوں میں بھی بھاری جوش و خروش پایا جاتا ہے اور یہ ایک تاریخ موقع ہے اجلاس میں ڈاکٹر اختر حُسین اُدھیانپور، ڈاکٹر امتیاز ذرگر، پروفیسر بابو ام، ڈاکٹر ایجاز احمد، پروفیسر بشیر احمد، ڈاکٹر انیتا کوتوال، پروفیسر کیول کرشن، ڈاکٹر محمد اسلم، پروفیسر زین بن حُسین بٹ، پروفیسر زین العابدین بانڈے، ڈاکٹر عنایت اللہ ندوی نے شرکت کی۔ 
 

 چیتے کے حملے میں خاتون شدید مضروب 

محمد اسحٰق بٹ
 
ڈوڈہ//ڈوڈہ کے ٹھاٹھری علاقہ میں اندرالہ گاؤں میں جنگلی چیتے نے 46سالہ خاتون بینا دیوی عرف گڈی زوجہ ظفر سنگھ پر حملہ کرکے شدید مضروب کردیا ہے جو اس وقت ضلع ہسپتال ڈوڈہ میں زیر علاج ہے مذکورہ خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جنگلی چیتے نے پہلے متعد بار اُن کے مال مویشی بھیڑ بکریوں و گھریلو کُتوں کو اپنا نشانہ بنایا اور آج سے دو یوم قبل اب بینا دیوی کو نشانہ بنایا ہے گرچہ بینا دیوی کی حالت خطرہ سے باہر مگر اُن کے جسم پر اس طرح شدید حملہ میں زخموں کو مندمل ہونے میں کافی وقت لگے گا اور اُن کے جسم پر پنتیس کے قریب ٹانکے لگے ہیں۔ دریں اثنا چناب گروپ آف سیول سوسائٹی ڈوڈہ کے ترجمان اشتیا ق احمد دیو نے جنگلی جانوروں کے حملوں میں گذشتہ دو دہائیوں سے ہونے والے مالی و جانی نقصان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ بیس برسوں سے مسلسل ایک ہی مطالبہ کرتے آئے ہیں کہ متاثرین کو بھر پور معاوضہ دیا جائے مگر افسوس کا مقام ہے کہ تاحال حکومت کے پاس کوئی مضبوط پالیسی پروگرام نہ ہونے کی وجہ سے جنگلی جانوروں کے حملوں میں زخمی یا فوت ہونے والوں کے ورثا کی کوئی مدد نہ کی جاتی ہے اسی طرح مال مویشی گھوڑوں خچروں کی ہلاکت سے اب تک سینکڑوں کنبوں کو روز گار چھین گیا ہے اور حکومتوں و سیاسی رہنماؤں اور ممبران قانون سازیہ کو سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود وہ مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اس سلسلہ میں ریاست کی تمام پانچ بڑی سیاسی جماعتوں کی روش ایک ہی ہے اور سب لوگ اخباری بیان اور اشک شوئی تک محدود ہیں۔ جو قابل افسوس قابل مذمت ہے اسلئے آج ہم پھر گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس حساس انسانی مسئلہ پر خصوصی توجہ دیکر لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور نقصان کی صورت میں فوری معاوضہ دیا جائے۔ 
 

پٹوار ایسوسی ایشن ضلع ڈوڈہ کے انتخابات

طارق حسین شان صدر،ظالم سنگھ نائب صدر اورعبدالحمید سیکریٹری نامزد

محمد اسحٰق بٹ
 
ڈوڈہ//جموں کشمیر پٹوار ایسوسی ایشن ضلع ڈوڈہ کے صدر ریاض احمد لون کی نگرانی میں تحصیل ڈوڈہ تنظیمی ڈھانچے کے لئے انتخابات نعیم الحق ذرگر و جاوید اقبال شیخ (الیکشن اتھارٹی آفیسران) کی طرف سے منعقد کئے گئے جس میں طارق حسین شان صدر تحصیل ڈوڈہ منتخب ہوئے جبکہ ظالم سنگھ نائب صدر عبدالحمید سیکریٹری، ذاکر حُسین جائنٹ سیکریٹری ، عادل حُسین جان پبلیسٹی سیکریٹری اور طاہر نقاش اکوانٹنٹ چُنے گئے اس موقع پر نئے عہدے داران کو پھولوں کی مالائیں پہنا کر مبارک بادد ی گئی جبکہ نئے عہدے داران نے پٹوار ایسوسی ایشن سے عہدے اور وفاداری کا حلف لینے کے بعد دیانت داری امانت داری محنت لگن سے کام کرنے کا اعظم دہرایا ہے۔ لوپیڈ رہنما غلام حسن پانپوری ، شکیل احمد دیو، نیاز احمد راہی ، سجاد احمد ملک و سماجی کارکن اشتیاق احمد دیو نے نئے منتخب عہدے داران کو مبارک باد دیتے ہوئے ہر ممکن امداد کا یقین دلایا ہے۔ 
 

بزم ادب بمبرن باغ مہو کے صدر کیساتھ بانہال کی ادبی تنظیموں کی تعزیت

محمد تسکین
 
بانہال // بانہال میں ادبی و علمی خدمات انجام دینے والی کئی تنظمیوں نے صدر ادبی بزم بمبرن باغ مہو، کھڑی ماسٹر محمد یوسف بٹ کی والدہ محترمہ کی رحلت پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی گئیں ہیں۔ بٹ کی والدہ کل سرینگر کے صدر ہسپتال میں مختصر علالت کے بعد اس دار فانی سے رحلت کر گئی تھیں۔ اس سلسلے میں محمد یوسف بٹ عرف ببمور یوسف کی والدہ ماجدہ کی رحلت پر پیر پنچال ادبی فورم بانہال، کآشر ادبی مرکز بانہال ، اعما عبدالرحیم فاونڈیشن بانہال ، سنگلاب ادبی مرکز بانہال اور تحریک بقائے اردو  کے عہدیداروں اور ممبران نے اپنے تعزیتی پیغامات میں اپنے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کیلئے جنت الفردوس کی دعا کی گئی ہے اور لواحقین کیلئے والدہ کی جدائی کا یہ غم برداشت کرنے کی دعا کی گئی ۔اس سلسلے میں رسم چہارم اور قرآن و درود خوانی کی ایک مجلس منگل 21 اگست کو ان کے گھر واقع مہو تحصیل کھڑی  میں انجام دی جائے۔ 
 
 

گولـ:وومن ڈولپمنٹ کارپوریشن کا جانکاری کیمپ

ٹھٹھارکہ میں خواتین کو کیا سکیموں سے روشناس

زاہد بشیر
 
گول//یہاں ٹھٹھارکہ علاقہ میں وومن ڈولپمنٹ کار پوریشن رام بن کی جانب سے ایک جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقہ کی خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس موقعہ پر اس کار پوریشن سے جڑے ملازمین نے لوگوں نے اس کی سکیموں سے روشناس کرایا ۔ کیمپ کی صدارت منیجر راوی کمار نے کی جبکہ اس موقعہ پر کار پوریشن کے فیلڈ آفیسر شکیل احمد بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر کٹنگ اینڈ ٹیلرنگ ، تعلیمی لون، ڈیری یونٹ لون، کے بارے میں خواتین کو جانکاری دیں ۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ اگر کوئی معذور ہے تو اُس کے لئے تین فیصد جبکہ عام کے لئے چھ فیصد سود پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ ان سکیموں سے ہر کوئی اپنا روزگار حاصل کر کے ۔ 
 

رام بن پولیس نے 14  مویشی بازیاب کئے

رام بن //ضلع میں جاری مویشیوں کی سمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں ضلع پولیس نے ایس ایس پی انیتا شرما کی ہدایت پر جواہر ٹنل کی پولیس پارٹی نے مویشوں کو سمگلنگ کی ایک کو شش کا ناکام بنا دیا اور 14  مویشی بازیاب کئے۔پولیس پوسٹ جواہر ٹنل کی ایک پولیس پارٹی نے زیر قیادت ایس آئی شمیم احمد نے زیر نگرانی ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بانہال اعجاز وانی ،ڈپٹی ایس پی  ایس ڈی پی او بانہال سجاد سرور نے تحت نگرانی ایڈیشنل ایس پی سنجے پریہار نے ایس ایس پی انیتا شرما کی ہدایت پر پولیس پوسٹ جواہر ٹنل پر معمول کا ایک ناکہ لگایا اور دوران چیکنگ بانہال سے آرہے ایک ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر  JK05C/0939 کو روکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار بڑھا کر جائے موقعہ سے بھاگنے کی کوشش کی۔لیکن کامیاب تعاقب کے بعد پولیس نے ٹرک کو قابو کیا اور دوران چیکنگ ٹرک سے 14 مویشوں کو بازیاب کیا،جنھیں غیر قانونی طریقہ سے بغیر اجازت کے کشمیر لیا جا رہا تھا ۔مبینہ ملزم زعفران احمد وانی ولد محمد یوسف وانی ساکنہ دریش پورہ، بانہال کو موقعہ پر ہی گرفتار کیا گیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر  139/2018 درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔
 

پی ڈی ڈی ملازمین کا وفد ڈی سی سے ملاقی 

ایم ایم پرویز 
 
رام بن //محکمہ پائور ڈیولپمنٹ کے نئیڈ بیسڈ کیجول لیبروں نے ہفتہ کے روز ضلع ترقیاتی کمشنر سے ملاقات کرکے ان سے گُذشتہ کئی برسوں سے بقایا پڑے تنخواہ اجات واگُذار کرنے میں ان کی مداخلت طلب کی۔وفد نے ڈی سی کو بتایا کہ تنخواہوں کو واگُذار نہ کرنے کی وجہ سے انہیں اور انکے اہل خانہ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،یہاں تک کہ وہ بھوک مری کے شکار ہو رہے ہیں۔وفد نے ڈی سی کو بتایا کہ آنے والے عید الضحیٰ اور رکھشا بندھن کے پیش نظر بٹوت ڈویژن کے ساتھ کام کررہے اہل خانہ یہ تہوار منانے کے قابل نہیں ہیں،کیونکہ محکمہ کے انجینئر نیئڈ بیسڈ کیجول لیبروں کو تنخواہ واگُذار کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے یونین لیڈروں کے شکایات کو سُننے کے بعد ایگزیکٹو انجینئر  پی ڈی ڈی بٹوت کو تحت قوانین کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔