مغرب کے تعلق سے ہندستانی ناوابستہ تحریک پر این ڈی اے ناکام:بھیم سنگھ
جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اور اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے ایکزیکیوٹیو چیرمین پروفیسربھیم سنگھ نے ناوابستہ تحریک کے تعلق سے خارجہ پالیسی پر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی خاموشی پر ہندستان کی سیاسی جماعتوں کی خاموش رہنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات سے واضح طورپر پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت امریکہ کے دباو میں خا ص طورپر مغربی ممالک کے تعلق سے ہندستانی خارجہ پالیسی کوگھسیٹ رہی ہے۔ہندستان نے 1950سے ناوابستہ ملک کے طورپر بڑھا اور ترقی کی ہے۔ہندستانی قیادت نے کسی بڑی طاقت خواہ وہ اینگلو امریکن بلاک ہو یا پھر روس کے دباو میں آئے بغیر ناوابستہ رہتے ہوئے نہایت احتیاط کے ساتھ بین الاقوامی امن کو فروغ کے لئے کام کیا ہے ۔ہندستان نے اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ سنگین مسائل کے باوجود مشرقی اور مغربی ممالک کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات بنائے رکھے ہیں۔بین الاقوامی قوانین کے ماہر پروفیسر بھیم سنگھ نے، جنہوں نے لندن یونیورسٹی سے بین الاقوامی قوانین میں پوسٹ گریجوئیشن کی ہے اور اپنے امن مشن کے تحت موٹر سائکل سے تقریباًً 150ممالک کا دورہ کیا ہے،موجودہ حکومت کے گزشتہ پچاس برسوں کی ہندستانی خارجہ پالیسی کے معیار کو ختم کرنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ ہندستان مشرق یا مغرب کی طرف نہ جاکر امریکہ کے کنٹرول والی بین الاقوامی لابی کی طرف بڑھ رہا ہے۔انہوں نے ہندستانی حکومت خاص طورپر ہندستان کے وزیراعظم سے اپیل کی کہ ہندستان اپنی پچاس کی دہائی والی دنیا کے تعلق سے ناوابستہ تحریک کی خارجہ پالیسی والا کردارادا کرے جو بین الاقوامی امن اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کی واحد امید ہے۔انٹرنیشنل پیس کونسل کے ایکزیکیوچیرمین پروفیسر بھیم سنگھ نے اعلان کیا کہ وہ مارچ 2019میں ہندستان میں بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کریں گے جس میں مشرق اور مغرب کے امن کارکنوں کو شامل کرکے ناوابستہ تحریک کوبحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
اگنوطلباء کیلئے اطلاع
۔7 ستمبرکوریجنل سنٹرمیں کیمپ منعقدہوگا
جموں//اندراگاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے ریجنل سنٹر جموں کی جانب سے7 ستمبر 2018 کوبرسرموقعہ طلباء کے مسائل کاازالہ کرنے کیلئے ’سٹوڈنٹس گریوینس ریڈریسل کیمپ ‘‘کاانعقاد کیاجارہاہے۔اگنوکے ریجنل سنٹرجموں نے یہ فیصلہ طلباء کی رہنمائی اورانہیں درپیش مسائل کاازالہ کرانے کے سلسلے میں کیاہے جوکہ ریجنل سنٹر معرفت ایس پی ایم آر کالج آف کامرس ،کنال روڈ جموں میں 7 ستمبربروز جمعہ منعقدہوگا۔کیمپ ہذامیں صبح 11 بجے تا1 بجے اور2 بجے سے 4 بجے شام طلباء کے ساتھ گفت وشنیدکی جائے گی اورانہیں درپیش مشکلات کاازالہ کیاجائے گا۔اگنوریجنل سنٹرجموں کے تحت زیرتعلیم طلباء اس کیمپ میں حصہ لے سکتے ہیں۔طلباء سے کہاگیاہے کہ وہ اپنے ساتھ اگنوکاشناختی کارڈاورمتعلقہ دستاویزات ساتھ لائیں۔افسران اورعملے کی ایک ٹیم ریجنل سنٹرجموں میں طلباء کے ساتھ تفصیلی بات چیت کرے گی۔قابل ذکرہے کہ ریجنل سنٹرصبح 9.30 بجے صبح سے 6 بجے شام کھلارہتاہے اوراس دوران 1.30 بجے سے 2 بجے کے دوران کھانے کاوقفہ ہوتاہے۔اس سنٹرکے تحت 300-400 طلباء روزانہ بنیادوں پرریجنل سنٹرمیں آتے ہیں ۔طلباء اپنے مسائل جوآن لائن ایڈمیشن، ری رجسٹریشن، امتحان، فیس کی واپسی، اسکالرشپ ،گریڈکارڈکی اپ گریڈیشن وغیرہ سے متعلق کیمپ کے دوران اُجاگرکرسکتے ہیں۔
سُریش چُگ نے محکمہ جنگلا ت کے کام کا ج کا جائزہ لیا
جموں /پی سی سی جنگلات سُریش چُگ نے ایک میٹنگ کے دوران محکمہ جنگلات کے کام کاج کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر اُنہوں نے جنگلات کو تحفظ دینے کی ضرورت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تباہ شدہ جنگلات کی بحالی کا کام معیاد بند مدت کے اندر اندر مکمل کیا جانا چاہیئے۔اُنہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ مزید تن دہی اور لگن کے ساتھ کام کر کے ریاست میں سبز سونے کو بچانے میں اپنا بھرپور رول اَدا کریں۔
سکاسٹ ۔جموں نے یوم اساتذہ منایا
جموں//سکاسٹ جموں کی بائیوکیمسٹری ڈویژن کے پی جی طلباء نے یوم اساتذہ کے سلسلے میں ایک تقریب کااہتمام کیا۔اس دوران ڈویژن کے سربراہ ڈاکٹرسنجے گلیریا کے علاوہ دیگرفیکلٹی ممبران بشمول ڈاکٹر مونی گپتا ایسوسی ایٹ پروفیسر،ڈاکٹر رمیش بالی،ڈاکٹر کملیش بالی اورصدرٹیچنگ ایسوسی ایشن ڈاکٹروکاس شرمانے خیالات کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ یوم اساتذہ اپنے اساتذہ کے احترام میں منایاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرسروپلی رادھاکرشنن ایک استادتھے اورپھرایک مفکراورملک کے صدربھی بنے۔اس دوران پروگرام میں طلباء نے مختلف رنگارنگ ثقافتی سرگرمیاں بھی پیش کیں۔اس موقعہ پر جوطلباء موجودتھے ان میں نیہاشرما، انشووالی، سویتا،کلپنا،کنیکا ،نونیت ،خالد،منوج،زاہد،سونم، پوجا، شلپا، امریندراوررشمی چلوترہ شامل تھیں۔
محکمہ اطلاعات میں تبدیلیاں و تقرریاں
سرینگر//ریاستی انتظامیہ نے محکمہ اطلاعات کے کئی ملازمین کی تبدیلیوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ایک حکم نامے کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر احسان الحق چشتی کو نظامتِ اطلاعات میں رپورٹ کرنے کے لئے کہا گیا ہے جہاں اُن کی مزید تقرری کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔جہانگیر احمد کو نظامتِ اطلاعات میں انفارمیشن افسر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔طاہر احمد ماگرے کو ضلع اطلاعاتی افسر پلوامہ مقرر کیا گیا ہے۔ اجے شرما ضلع اطلاعاتی افسر سانبہ ہوں گے اور اس طرح یوتھ انفارمیشن افسر جموں عمران رشید کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا ہے۔شوکت حسین گنائی کو ضلع اطلاعاتی افسر بڈگام جب کہ جہانگیرآخون کو ضلع اطلاعاتی افسر بانڈی پورہ مقرر کیا گیا ہے۔پرل کھجوریہ کو کلچرل افسر جموں کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جب کہ نریندر کمار ضلع اطلاعاتی افسر راجوری اور وپن بھگت کو فیلڈ پبلسٹی افسر جموں تعینات کیا گیا ہے۔حکم نامے کے مطابق محمد اشرف وانی ضلع اطلاعاتی افسر ڈوڈہ ہوں گے اور اُن کے پاس ضلع اطلاعاتی افسر کشتواڑ کا اضافی چارج بھی رہے گا۔
جموں یونیورسٹی میں سانبہ پرنٹس سے متعلق ورکشاپ اختتام پذیر
جموں//انڈین نیشنل ٹرسٹ فارآرٹ اینڈکلچرل ہیری ٹیچ (آئی این ٹی اے سی ایچ ) جموں چیپٹراور سنٹرفاروومنز سٹڈیز (سی ڈبلیوایس ) جموں یونیورسٹی ،سنٹرفارہسٹری اینڈکلچرآف جموں اینڈ لداخ ریجنس (سی ایچ سی جے آر)جموں یونیورسٹی اورڈیپارٹمنٹ آف ہینڈی کرافٹ جموں وکشمیرکے اشتراک سے’’ سکل انہاسمنٹ فارکالیکو پرنٹنگ ‘‘کے موضوع پرمنعقدہ دوہفتوں کے ورکشاپ اختتام پذیرہوگئی ہے ورکشاپ میں ہینڈی کرافٹ کے 20 تربیت کاروں نے حصہ لیاجوغیرہنرمندخواتین جوپہلے سے کالیکوپرنٹنگ جسے عرف عام میں سانبہ پرنٹس آف جموں کہاجاتاہے کی جانکاری رکھتی ہیں کوتربیت دی جائے گی۔اس موقعہ پرسجادبھائی ادھے پوری ودیگرتربیت کاروں جوالہ آبادسے آئے تھے نے آرگینک رنگوں کی خصوصیت کے بارے میں شرکاء کوجانکاری دی۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر سنٹرفاروومن سٹڈیز جموں یونیورسٹی سمن جموال نے شرکاء کااستقبال کیا جبکہ احمدآبادسے تعلق رکھنے والی ٹرینرانجوگپتاکے اے ایس ،جوائنٹ ڈائریکٹر ڈیپارٹمنٹ آف ہینڈی کرافٹ جموں،پروفیسر انیتابلاوریہ ڈائریکٹرسی ایچ سی جے ایل آرجموں یونیورسٹی اورایس ایم ساہنی کنوینر آئی این ٹی اے سی ایچ جموں چیپٹربطورتربیت کارموجودتھیںکااستقبال کیا۔انہوں نے خواتین کوہندوستان میں کالیکوپرنٹنگ کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔اس موقعہ پر انجوگپتانے شرکاء کوہینڈی کرافٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کالیکوپرنٹنگ کرافٹ آف سانبہ جموں کوفروغ دینے کیلئے اقدامات کی جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ محکمہ ہینڈی کرافٹ اس کرافٹ کی تربیت دینے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے آئی این ٹی اے سی ایچ جموں چیپٹراورتربیت کاروںبالخصوص سجادبھائی ادھے پوری اورسجادچیپا کاشکریہ اداکیا۔پروفیسرانیتابلاوریہ نے کالیکوکرافٹ آف سانبہ کی تاریخی وسماجی پس منظرکوبیان کیا۔ایس ایم ساہنی کنوینرآئی این ٹی اے سی ایچ جموں چیپٹرنے سانبہ پرنٹس کوجموں کی ہیری ٹیج کاحصہ بتایا۔اس موقعہ پر کلدیپ واہی، کوکنوینر ۔آئی این ٹی اے سی ایچ جموں چیپٹر ،سندیپ سنگھ پٹھانیہ، پروگرام کوآرڈی نیٹر، آئی این ٹی اے سی ایچ جموں چیپٹر، ڈاکٹر پریانکاکٹوچ، سرنجیت کور، فیکلٹی آف دی سنٹرفاروومن سٹڈیز ابھی منیو دیوسنگھ بلاوریہ اورایس ایس رسم بھی موجودتھے۔
ضلع انتظامیہ سانبہ نے شجرکاری مہم کااہتمام کیا
سانبہ //ضلع انتظامیہ نے یوم اساتذہ کے موقعہ پر 129 انفینٹری بٹالین (ٹی اے ) ای سی او جیکلائی کے اشتراک سے شجرکاری مہم کااہتمام کیا۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر سشماچوہان مہمان خصوصی تھیں۔مہم کے تحت مختلف اقسام کے 40ہزارپودے جن میں پھول، سجاوٹی پودے اورپھلدارپودے شامل ہیں کولگایاگیا۔مہم کے دوران محکمہ دیہی ترقی، تعلیم، صحت، آئی سی ڈی ایس ،آئی ڈبلیوایم پی اورٹرانسپورٹ محکموں نے اہم رول اداکیا اوریہ مہم پنچایت گھروں، آنگن واڑی سنٹروں، صحت مراکز، سی ایف سیز ،تعلیمی اداروں ،سڑک کے کناروں ،تالابوں اور نہروں کے کنارے چلائی گئی۔اس موقعہ پر ڈی ڈی سی نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے شجرکاری نہایت ضروری ہے۔اس موقعہ پر برگیڈیئر جے ایس بدھوار، سی اوآرمڈ شریف چوہان، سی او نندو کمار،ایس ایس پی ،ڈاکٹرکوشل شرما،اے ڈی ڈی سی پنکج مگوترہ، اے ڈی سی ارون منہاس، اے سی آر وسیم راجہ ،اسسٹنٹ کمشنرڈیولپمنٹ اعجازقیصر، ایڈیشنل ایس پی راجہ عادل ودیگرضلع افسران بھی موجودتھے۔
ناردرن آرمی کمانڈرکااکھنوروریاسی سیکٹروں کادورہ
لائن آف کنٹرول پرسیکورٹی صورتحال کاجائزہ لیا
جموں//لیفٹیننٹ جنرل رنبیرسنگھ ،آرمی کمانڈرناردرن کمانڈ نے اکھنوراورریاسی سیکٹروںکادورہ کرکے لائن آف کنٹرول پرسیکورٹی صورتحال کاجائزہ لیا۔دفاعی ترجمان کے مطابق آرمی کمانڈرنے اکھنوراورریاسی سیکٹروں کی اگلی چوکیوں کادورہ کیا۔دورے کے دوران جنرل سنگھ نے فیلڈکمانڈروں کے ساتھ زمینی حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔جموں نشین دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دویندرآنند جموں نے کہاکہ آرمی کمانڈرنے سلامتی صورتحال پرفیلڈکمانڈروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی ہے۔اس دوران آرمی کمانڈرکوآپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیل طورپربتایاگیا۔ترجمان نے مزیدبتایاکہ آرمی کمانڈرنے جوانوں کے ساتھ بھی بات چیت کی اوران کے جذبے کوسراہا۔