Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 9, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE

 کسی دوسرے ملک کی جنگ کا حصہ نہ بننے کا اعلان

پاکستانی وزیراعظم کا فیصلہ قابل تعریف:پروفیسربھیم سنگھ

جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے راولپنڈی میں پاکستانی فوج کی ایک تقریب میں کئے گئے اس اعلان کی تعریف کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کا ملک مستقبل میں کسی ووسرے ملک کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔نیشنل پنتھرس پارٹی کے سپریمو  پروفیسر بھیم سنگھ نے کہاکہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے اس بیان پر کھلے دماغ سے احتیاط کے ساتھ غور کرنے کی ضرورت ہے۔انہو ںنے پاکستانی آرمی چیف قمر جاوید باجواکو یاد دلایا کہ وہ تقسیم سے پہلے کے ہندستانی علاقہ کی ثقافتی، سماجی اور جغرافیائی صورتحال کو سمجھیں۔انہوں نے پاکستانی آرمی چیف سے کہا کہ وہ,1949 1948میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعہ جموں وکشمیر میںحق خود ارادیت کے تعلق سے پاس کردہ قرار داد کا مطالعہ کریں اس کے بعد کھلے ذہن  اور دل کے ساتھ اس مسئلہ پر بات چیت کے لئے آگے آئیں۔پروفیسر بھیم سنگھ نے پاکستانی آرمی جنرل سے کہا کہ وہ پاکستانی وزیراعظم کی  ہندستان اور پاکستان کے ثقافتی، سماجی اور سیاسی اقدار کو ذہن میں رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین مسلسل بات چیت کے عمل کے جاری رہنے سے متعلق ان کے بیان کی حمایت کرنے کے لئے کہا جس سے ہندستان او ر پاکستان کے لوگ مل جل کر اپنے تمام مسائل بات چیت کے ذریعہ حل کرسکیں اور خطہ میں امن بحالی میں مدد ملے۔
 

غیرریاستی یاتری کی کٹرہ میں موت

یو این آئی
کٹرہ،// ضلع ریاسی میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ کے درشن کو آئے ریاست بہار کے عمر رسیدہ یاتری کی موت واقع ہوگئی۔پولیس نے بتایاکہ ماتاویشنوی دیوی شرائین کے بیس کیمپ کٹرہ کے ایک ہوٹل میں61سالہ سورج دیو پرساد جوکہ پٹنہ بہار کے کرمالی چک علاقہ کا رہنے والا ہے، کی موت ہوگئی ۔پولیس کے مطابق سورج دیو پرساد ہوٹل کے کاؤنٹر پر کمرہ کی بکنگ کرارہاتھاکہ وہ وہیں بہوش ہوکر گر پڑا۔ فوری طور اس کو نزدیکی کیمونٹی ہیلتھ سینٹر منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا۔ نعش کو قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعدلواحقین کے حوالہ کر دیاجائے گا۔یو این آئی
 
 

خورشید گنائی کاجموں میں دربار 10 ستمبر کو

جموں //گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی کنونشن سنٹر ( سٹیٹ گیسٹ ہاوس ) کنال روڈ جموں میں دس ستمبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے سے سہ پہر ساڑھے چار بجے تک عوامی وفود کے ساتھ ملاقات کیلئے حاضر رہیں گے ۔ 
 
 

تاریگامی،نازکی اور غضنفر حسین گورنرسے ملاقی

سرینگر//ایم ایل اے کلگام ایم وائی تاریگامی نے آج یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی انہوں نے گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر ستیہ پال ملک کو مبارکباد دی ۔ تاریگامی نے گورنر کے ساتھ ریاست میں امن اور معمول کے حالات بحال کرنے سے جُڑے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایم ایل اے نے اس دوران ضلع کلگام کی متوازن ترقی کو یقینی بنانے کے معاملات کو بھی اجاگر کیا ۔ گورنر نے تاریگامی پر زور دیا کہ وہ عوامی بہبود کو فروغ دینے کیلئے کوششیں جاری رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مختلف کھیلوں کی سہولیات بہم پہنچائی جانی چاہئیں تا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کر سکیں ۔ دریں اثناجموں کشمیر سٹیٹ ہیومن رائیٹس کمیشن کے چئیر مین جسٹس ( ریٹائیرڈ ) بلال نازکی نے آج یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں کمیشن کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی ۔ گورنر اور جسٹس نازکی نے خواتین اور سماج کے کمزور طبقوں کے حقوق کے علاوہ مختلف جیلوں میں قیدیوں کو دی جا رہی سہولیات سے جُڑے امور کو زیر بحث لایا ۔ گورنر نے شہریوں کے آئینی اور بنیادی حقوق کے تحفظ اور قوانین کے مطابق حکمرانی کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا ۔ گورنر نے کہا کہ ریاستی انسانی حقوق کمیشن کو کئی اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔ انہوں نے جسٹس نازکی پر زور دیا کہ وہ عام شہریوں کو کمیشن کے مقاصد کے بارے میں روشناس کرائیں تا کہ کمیشن موثر ڈھنگ سے اپنا کام کاج نبھا سکے ۔ علاوہ ازیںچیف ویجی لینس کمشنر جے اینڈ کے پی ایل گپتا اور ویجی لینس کمشنر غضنفر حسین نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی ۔ سی وی سی نے گورنر کو ریاستی ویجی لینس کمیشن کے کام کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی ۔ انہوں نے گورنر کو انتظامی نظام میں جوابدہی کو بڑھاوا دینے کی غرض سے کمیشن کی کوششوں سے بھی روشناس کرایا ۔ گورنر نے چیف ویجی لینس کمشنر کو صلاح دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ راشی عناصر کے خلاف موثر کاروائی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اداروں کے کام کاج میں شفایت لانے کے عمل میں تیزی لائی جانی چاہئیے ۔ 
 
 

مرحوم شیخ عبداللہ پسماندہ اوردبے کچلے لوگوں کے مسیحاتھے:لال چندمسافر

ادھم پور//نیشنل کانفرنس کے صوبائی جوائنٹ سیکریٹری لال چندمسافرنے یہاں جاری پریس بیان میںمرحوم شیخ محمدعبداللہ کوان کی 36ویںبرسی  کے موقعہ پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاکہ مرحوم شیخ محمدعبداللہ بلالحاظ مذہب وملت پسماندہ ،غرباء، دلت اور دبے کچلے سماج کے مسیحاتھے۔ ان کی لڑائی زندگی بھررجعت پسند اورفرقہ پرست طاقتوں سے رہی۔وہ مساوات اورمذہبی رواداری کے حامی تھے اورتاریخ گواہ ہے کہ وہ کبھی دوقوموں کی تھیوری کے آگے نہیں جھکے۔ 1947 کے خونی اورہولناک پرآشوب دورمیں چٹان کی طرح ڈٹے اوراپنے کارکنان کی جانی قربانیاں دیکربھی اقلیتوں کاکشمیرکے اندرمکمل تحفظ کیا۔راشترپتامہاتماگاندھی جی کوروشنی اورامن کی کرن جلتی ہوئی کشمیرمیں ہی نظرآئی تھی۔حصول اقتدار کے قلیل سے پانچ سال کے دورمیں ان کی سرکارنے وہ انقلابی اقدام اٹھائے جس سے ان کانام رہتی دنیاتک منوررہے گا۔ فیوڈل ازم ،جاگیرداری اورچک داری کاخاتمہ کرکے انہوں نے کاشتکارکومالک زمین بنایا ۔صدیوں پرانے بے گاراورخون چوسنے والے قرضہ نظام کوختم کیا۔ جس کاسیدھافائدہ پسماندہ ،دلت طبقہ کوہواہے ،ریاست کوآئین ہندکے اندراندرونی خودمختاری دلائی۔ لال چندمسافرنے کہاکہ شیخ محمدعبداللہ سیکولرازم ، سوشلزم اورجمہوریہ کے بلندپایہ علمبردارتھے اورآزادی کے تھوڑے دنوں کے بعدپنچایتی راج کواورلوک راج کوگائوں تک پہنچایا۔ہرخطے کی یکساں ترقی کیلئے سنگل لائن ایڈمنسٹریشن لاگوکرکے ہمہ گیرترقی کروائی ۔ریاست کی سیاسی،اقتصادی حالت کوبدل ڈالا جس کے نتائج ہمارے سامنے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شیخ عبداللہ کوحقیقی خراج عقیدت ان کے سنہرے اصولوںکی آبیاری کرنا اوران کومشعلِ راہ بناناہے
 

سالانہ سانکری دیوتامیلہ کادوسرادن 

مختلف رنگارنگ ثقافتی وبیداری پروگرام کاانعقاد

ادہم پور//تحصیل پنچیری کے میرگائوں میں منعقدہ سالانہ سانکری دیوتہ میلہ میں  دوسرے روزبھی عقیدت مندوں کابھاری رش رہا۔اس دوران مختلف رنگارنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیاکیاجنھیں شرکاء میلہ نے کافی سراہا۔یہ میلہ ضلع ترقیاتی کمشنر رویندرکمارکی مجموعی نگرانی میں منعقدکیاگیاہے۔محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کی جانب سے لوگوں کومختلف سکیموں اوردیگرقسم کی جانکاری فراہم کرنے کیلئے مختلف ثقافتی پروگرام منعقدکررہاہے جسے بڑے پیمانے پرسراہاجارہاہے۔اس دوران بیٹی بچائو ،سوچھ بھارت مشن سے متعلق مختلف پروگرام منعقدکیے گئے اورلوگوں کوجنسی شرح سے متعلق جانکاری دی گئی۔میلے کے دوسرے روز جموں کشمیراکیڈمی آف آرٹ کلچراینڈلنگویجزنے بھی پروگرام پیش کیے۔مقامی سکولوں کے طلباء اورآرٹسٹوں نے مختلف پروگرام پیش کرکے شرکاء کے دلوں کوجیت لیا۔ضلع انتظامیہ ادہم پورنے میلے کے لیے شاندارانتظامات کیے ہیں۔اس موقعہ پر ایڈیشنل سیکریٹری کلچرل اکیڈمی ڈاکٹراروندسنگھ امن ،سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریڈکراس سوسائٹی ،ڈاکٹرایس پی شرماتحصیلدارپنچیری ،نریندرشرما زیڈای پی او پنچیری  پون کمارودیگران بھی موجودتھے۔
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران نے اسرائیل پر داغے میزائل
تازہ ترین
ایس کے آئی سی سی سرینگر میں 16 جون سے دو روزہ سائبر سیکیورٹی ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز ہوگا
تازہ ترین
بھیمداسہ میں اچانک مکان کو لگی آگ
خطہ چناب
طوفانی بارشوں سے آیاگول بازار زیر آب | دکانوں ، زرعی اراضی کو پہنچا شدید نقصان
خطہ چناب

Related

جموں

ادھم پور میں منشیات فروش کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

June 12, 2025
جموں

یوتھ نیشنل کانفرنس کی نے بٹوت میں میٹنگ ،مقامی نوجوانوں کے خدشات اجاگر تیجندر پال سنگھ کا نوجوانوں کے مسائل کو حکومت کے ساتھ اٹھانے کا عہد

June 12, 2025
جموں

بیوروکریسی نے عوام کی تکالیف پر آنکھیں بند کر لی ہیں: منجیت سنگھ ممتاز سیاسی کارکن پنکج گپتا درجنوں حامیوں کے ساتھ اپنی پارٹی میں شامل

June 12, 2025
جموں

اروند گپتاکا بی جے پی ہیڈکوارٹر میں عوامی دربار

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?