بجبہاڑہ میں ترکھان چھت سے گر کرلقمۂ اجل
عارف بلوچ
اننت ناگ //بجبہاڑہ میں ایک ترکھان چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا ہے۔کنلون بجبہاڑہ میں منظور احمد بٹ ولد محمد رمضان بٹ ساکنہ ماگرے پورہ کنلون نامی ترکھان مکان کے چھت کی مرمت کر رہا تھا۔ اسی دوران وہ اپنا توازن کھو بیٹھا اور نیچے گر گیا۔ اگرچہ اس سے فوری طور اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اس سے مردہ قرار دیا۔جب مذکورہ ترکھان کی نعش آبائی گھر لائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی۔
ڈاکٹروں کی قربانیاں ناقابل فراموش: ناظم محکمہ صحت
سرینگر//معالجین کے قومی دن پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھرنے پورے بھارت خاصکر جموں و کشمیر میں ڈاکٹروں کی قربانیوں کو یاد کیا ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر مشتاق راتھر نے کہاکہ ڈاکٹروں نے کورونا وائرس سے لڑنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر مشتاق راتھر نے اپنے پیغام میں کہا ’’ آج ڈاکٹروں کا قومی دن منایا جارہا ہے، اس موقعہ پر میں ڈاکٹروں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے عالمی وباء کے دوران انسانیت کی خدمت کی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ اس موقعہ پر ہم ان ڈاکٹروں کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے عالمی وباء سے لوگوں کو بچانے کیلئے اپنی جانیں گنوائی ہیں اور ہم ان کے اہلخانہ کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بھی ڈاکٹروں نے اپنی زندگیاں قربان کیں اور آج کے دن پر ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ڈاکٹر مشتاق راتھر نے کہا کہ جونئر سے سینئر ڈاکٹر سبھی نے لوگوں کی جان بچانے میں مدد کی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر وں کا قومی دن 1991سے بی سی رائے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
’صحت مند رہن سہن‘ کے موضوع پر ویبنار
ڈاکٹر نذیر مشتاق اسناد اور انعام سے سرفراز
پرویز احمد
سرینگر //کشمیر ہارورڈ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے معالجین کے قومی دن کے موقعہ پر ’’ صحت مند رہن سہن ‘‘ کے موضوع پر منعقد کئے گئے ویبنار کے دوران وادی کے مشہور جنرل فیزیشن ڈاکٹر نذیر مشتاق کو اسناد و انعامات سے نوازاگیا۔ معالجین کے قومی دن کے موقعہ پر’’صحت مند رہن سہن‘‘ کے موضوع پر منعقد کئے گئے وینبار کے دوران اسناد و نقدی انعامات سے نواز گیا ۔ ویبنار میںہارورڈ سکول کے چیئرمین طارق احمد بکتو،پرنسپل چرندیپ سنگھ اور کارڈنیٹر مشتاق احمد برکو کے علاوہ اساتذہ اور طلاب کی ایک بڑی تعداد نے آن لائن تقریب میں حصہ لیا۔ صحت مند رہن سہن کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نذیر مشتاق نے طلاب کو بتایا کہ صحت مند زندگی گزارنے کیلئے ورزش کافی اہم ہے۔ ڈاکٹر نذیر مشتاق نے کہا کہ ہر ایک شخص کو صحت مندر رہنے کیلئے دن میں ایک گھنٹے تک چلنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ورزش ، سائیکلنگ اور دیگر کھیلوں میں حصہ لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند ذہن صرف صحت مند جسم میں رہتا ہے اسلئے ہر ایک شخص کو خود کو صحت مند رہنے کیلئے کام کرنا چاہئے ۔ ویبنا ر کے اختتام پر ڈاکٹر نذیر مشتاق کو اسناد و نقدی انعامات سے نوازا گیا ۔
کٹھوعہ میں دلدوز سڑک حادثہ
اُترپردیش کے 2شہری ہلاک، 7زخمی
سرینگر//کٹھوعہ میں سڑک کے ایک بھیانک حادثہ میں اترپردیش کے2شہری ہلاک ہوگئے جبکہ 7مسافر زخمی ہوئے۔ کے این ایس کے مطابق لوگاٹ موڑ کٹھوعہ میں جمعرات کی دوپہر شاہراہ پرڈیوائیڈر سے ایک گاڑی ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 9مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوںکو فوری طور پر ہسپتال لے جایاگیا جہاںڈاکٹروںنے 61سالہ ادریس ولد محمد شریف کو مردہ قرار دیا جبکہ ایک اور زخمی شاد ولد محمد سرفراز ساکنان اترپردیش زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔ 7زخمیوں کو کٹھوعہ ہسپتال میں علاج و معالجہ کیاگیا تاہم بعد میں4مسافروں کو جی ایم سی جموں منتقل کیاگیا۔ اس دوران پولیس نے کیس درج کرکے معاملہ کی تحقیقات شروع کی ہے۔
بڈگام ، شوپیاں اور بانڈی پورہ
کورونا مثبت معاملات کی شرح میں نمایاں کمی
بڈگام+شوپیاں+بانڈی پورہ//بڈگام، شوپیاں اور بانڈی پورہ کے ترقیاتی کمشنروںنے کہا ہے کہ اضلاع میں کورونا مثبت معاملات کی شرح میں کمی آرہی ہے اور ٹیکہ کاری مہم جاری ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے کہاکہ ضلع میں شفایابی کی شرح 99 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ مثبت معاملات کی شرح 0.7 فیصد رہ گئی ہے۔انہوںنے میڈیا بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ اپریل سے لے کر اَب تک 14,442مثبت معاملات میں سے 14,227مریض مکمل طور پر شفایاب ہوچکے ہیں۔اُنہوں نے اِس بات کا عندیہ بھی دیا کہ گزشتہ کئی دِنوں سے وبائی اَمراج کی وجہ سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں بتایا کہ 45 برس سے اوپر عمر کے تقریبا ً 89 فیصد آبادی کو کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں اور یہ عمل مستقل اور آسانی سے جاری ہے۔ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار واشیا نے کہا ہے کہ ضلع میں مجموعی طور پر کووِڈ صورتحال اور مثبت معاملات میںنمایاں بہتری واقع ہو رہی ہے ۔اُنہوں نے ضلع شوپیان میں مثبت معاملات کی کمی کا رجحان کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقامی لوگوں کا کووِڈ ۔19 کے ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے سے ممکن ہوا ہے۔ڈی سی نے مزید کہا کہ گزشتہ کچھ دِنوں میں 18 برس عمر سے 44 برس عمر تک کے گروپوں کے لئے ٹیکہ کاری مہم کو تیز کیا جارہا ہے اور ٹیموں کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر 1500 سے 1800 اَفراد کو کووِڈ مخالف ٹیکے لگائے جارہے ہیں تاکہ مطلوبہ ہدف کو کم سے کم وقت میں حاصل کیا جاسکے۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ ضلع میں گزشہ ماہ مثبت معاملات میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے اور یہ گزشتہ ہفتے کے دوران ایک فیصد سے بھی کم ہوچکی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں ٹیکہ کاری مہم وسیع پیمانے پرجاری ہے اور اَب تک 45برس سے زیادہ عمر والے لوگوں کو 97.7فیصد کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ 18 برس عمر سے زیادہ آبادی کو 1.30 ٹیکے لگائے گئے ہیں جن میں سے 45برس عمر سے زیادہ لوگوں کو 88000 ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں 28کنٹین منٹ زون ہیںاور عوام الناس اور دیگر تمام شراکت داروں سے کووِڈ مناسب طرز عمل ( سی اے بی ) کی سختی سے پیروی کرنے کی اپیل کا اعادہ کیا۔
قدیم مسجد قاضی یار میںمولوی لطیف کا آج خطاب
قدیم مسجد قاضی یار میںمولوی لطیف کا آج خطاب
سرینگر// اسلامی سکالر ڈاکٹر قاری حافظ مولوی لطیف اللہ آج قدیم مسجد قاضی یار زینہ کدل میں آج خطاب کریں گے۔ حسب قدیم وعظ و تبلیغ کی مجلس 12بجے شروع ہوگی اور نمازِ جمعہ وقت پر ادا کی جائے گی۔فرزندانِ توحید سے اس بابرکت مجلس میں شرکت کی استدعا ہے۔
پولیس کی خواتین بٹالین میں ریکروٹمنٹ
اُمیدواروں کیلئے ضروری اطلاع
سرینگر//پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ برائے نے صوبہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ان امیدواروں کوضروری اسناد پیش کرنے کی اطلاع دی ہے جنہوں نے جموں و کشمیر پولیس کی 2 خواتین بٹالینوں میں کانسٹیبل کے عہدے کے لئے پی ایس ٹی /پی ای ٹی کوالیفائی کیا ہے۔اطلاع کے مطابق ضروری اسناد پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے پاس 02.07.2021 سے لے کر 20.07.2021 تک پولیس ہیڈ کوارٹر پیرباغ پہنچنے چاہئیں۔ مقررہ میعاد گزرنے کے بعد کوئی بھی امیدوار ضروری دستاویزات جمع نہیں کر سکتا۔جن امیدواروں نے پی ای ٹی / پی ایس ٹی کے دوران پہلے سے اپنی اصل دستاویزات پیش کی ہیں انہیں پی ایچ کیو میں دوبارہ اپنی دستاویزات پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جو امیدوار جو مقررہ وقت میں دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہتے ہیں انہیں نااہل قرار دیا جائے گا اور مقررہ معیاد گزر جانے کے بعد اس سلسلے میں مزید کوئی استدعا منظور نہیں کی جائے گی۔
بابا ریشی زیارت کے نزدیک 3قمار باز گرفتار
مشتاق الحسن
ٹنگمرگ //زیارت بابا ریشی ٹنگمرگ کے نزدیک پولیس چوکی بابا ریشی نے چوکی افسر کی قیادت میں ایک مصدقہ اطلاع پر بڈگام ضلع سے تعلق رکھنے والے تین قمار بازوں کو تاش کے پتوں اور شراب سمیت گرفتار کرلیا ہے۔بدھوار کی رات ساڑے نو بجے کے قریب بابا ریشی پولیس نے پرویز احمد ڈار، فردوس احمد وانی ساکنان نصراللہ پورہ بڈگام اور محمدفاروق گنائی ساکن گریند بڈگام کو رنگے ہاتھوں جواکھیلتے ہوئے گرفتار کیا ۔پولیس نے ان کی تحویل سے تاش کے پتے اورنقدی پندرہ ہزار روپئے کے علاوہ شراب کی ایک بوتل ضبط کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر نمبر57/2021درج کرلیا۔ادھر ٹنگمرگ کی دینی اور سماجی تنظیموں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے آوارہ افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی ۔
کہری بل اننت ناگ میں سی آر پی ایف کا طبی کیمپ
اننت ناگ//سی آرپی ایف کی116ویں بٹالین کی جانب سے کہری بل اننت ناگ میں ایک مفت طبی کیمپ کاانعقادکیاگیا،جس دوران یہاں آنے والے مریضوں کوعلاج ومعالجہ کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔کیمپ میںآئے مریضوں نے یہاں موجودڈاکٹروں سے اپناطبی معائنہ کرایا ۔ڈاکٹروںنے مریضوں اوربیماروں کوطبی خدمات فراہم کیں اورانہیں دوائیاں بھی تجویزکی گئیں ۔کیمپ میں آنے والے سبھی مریضوںکومفت ادویات یہیں فراہم کی گئیں ۔مقامی لوگوں نے طبی کیمپ لگانے اورمفت ادویات فراہم کرنے کیلئے سی آرپی ایف کاشکریہ اداکیا۔
قدیم مسجد قاضی یار میںمولوی لطیف کا آج خطاب
قدیم مسجد قاضی یار میںمولوی لطیف کا آج خطاب
سرینگر// اسلامی سکالر ڈاکٹر قاری حافظ مولوی لطیف اللہ آج قدیم مسجد قاضی یار زینہ کدل میں آج خطاب کریں گے۔ حسب قدیم وعظ و تبلیغ کی مجلس 12بجے شروع ہوگی اور نمازِ جمعہ وقت پر ادا کی جائے گی۔فرزندانِ توحید سے اس بابرکت مجلس میں شرکت کی استدعا ہے۔
کولگام میں مہاجر قبائلی آبادی کی مردم شماری کا آغاز
کولگام// ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے بدھ کے روز یہاں ڈی آئی ای ٹی کمپلیکس کولگام میں منعقدہ انیومیٹرز / سپروائزروں کے تربیتی پروگرام کے دوران ہجرت کرنے والے قبائلی آبادی کی مردم شماری کا باضابطہ آغاز کیا۔تربیتی پروگرام کے دوران ان گنتی / نگرانوں کو گنتی سروے کے عمل کو آسانی سے مکمل کرنے کے لئے ضروری تربیت دی گئی۔اس موقع پر ، ڈی ڈی سی نے نقل مکانی کرنے والے قبائلی آبادی کے اس مجموعی گنتی سروے کے عمل کی اہمیت کو اجاگر کیا اور تمام افسران / عہدیداروں سے یہ بات متاثر کی کہ وہ درست ڈیٹا بیس کو جمع کرنے کے ساتھ ایک مقررہ ٹائم لائن میں کام کو مکمل کرے۔سروے کے کامیاب انعقاد کے لئے ڈسٹرکٹ شماریاتی اور تشخیصی افسر کولگام نے نگران / گنتی کرنے والوں کو ضروری تربیت دی۔اس موقع پر موجود دیگر افراد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کولگام ، چیف پلاننگ آفیسر کولگام اور دیگر افسران موجود تھے۔
قبائلی علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ
بانڈی پورہ میں سروے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد
بانڈی پورہ// ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایت پر بانڈی پورہ کے قبائلی علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ اور دیگر متعلقہ ضروریات کی ایک سروے کے آغاز کے لئے ایک اورینٹیشن ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس ورکشاپ کا انعقاد جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ امتیاز احمد نے وزارت قبائلی امور کی حکومت اور حکومت کے قبائلی امور کے سکریٹری برائے جے اینڈ کے کے سلسلے میں جاری کردہ رہنما خطوط پر اتفاق کرتے ہوئے کیا۔ورکشاپ کے دوران تمام ڈسٹرکٹ افسران کے درمیان خالی جگہوں کی نشاندہی کرنے اور ان خالی جگہوں کو پورا کرنے کے لئے کاموں کی تجویز پیش کرنے کے لئے فارمیٹ پیش کئے گئے جو بالآخر مربوط دیہاتی ترقیاتی منصوبے کا باعث بنیں گے۔ اے سی ڈی ، اے سی پی ، سی ای او ، سی ایم او سمیت تمام ضلعی افسران نے ورکشاپ میں حصہ لیا۔حکومت اسلامیہ نے آئی وی ڈی پی کے لئے 21 دیہات اور بانڈی پورہ کے 7 دیہات کی شناخت کی ہے۔
رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے اہتمام سے 29جولائی کومصوری مقابلہ
سرینگر//جموں وکشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی یوم والدین 2021کی مناسبت سے 29جولائی کو مصوری کا مقابلہ کا اہتمام کررہی ہے۔ سوسائٹی کے چیئرمین مبارک گل نے اس سلسلہ میں ایک آن لائن تقریب کی صدارت کی جس میں رورل سوسائٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔رورل سوسائٹی کے ’’People Help Group‘‘کی طرف سے 29جولائی کو منعقد ہونے والے مصوری کے مقابلہ کا موضوع خودکشی کے بڑھتے واقعات اور منشیات کا استعمال ،جموں وکشمیر میں ماحولیاتی تحفظ ‘ ہوگا جس میں طلاب، فنکارشرکت کرنے کررہے ہیں اور ان موضوعات پر ایک جانکاری پروگرام بھی کیا جائے گا۔مبارک گل نے موجودہ کووڈ19وبا کو دیکھتے ہوئے سوسائٹی کے ممبران سے مشورہ کرکے فیصلہ کیا کہ اس باربڑی تقریب منعقد نہیں ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ تاہم ضلع اور دفتری عہدیداران اپنے اپنے اضلاع میں مختصر تقاریب کا انعقاد کرکے سالانہ یوم والدین 2021منائیں۔مبارک گل نے آن لائن میٹنگ میں سوسائٹی کے دیگر پہلوئوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا اظہارِ تعزیت
سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ضلع بارہمولہ کی سماجی شخصیت ڈاکٹر رویندر سنگھ پال ساکن کنٹھ باغ بارہمولہ کی والدہ کے سرگباش ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر پال کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے آنجہانی کے فرزند ڈاکٹر رویندر سنگھ کے ساتھ ٹیلی فون پر تعزیت کی ۔ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ اور اقلیتی سیل کے آرگنائزر جگدیش سنگھ آزاد نے بھی سوگواران کے ساتھ تعزیت کی جبکہ صدرضلع جاوید احمد ڈار اور ضلع سکریٹری غلام حسن راہی نے آنجہانی کے گھر جاکر تعزیت کی۔
ڈاکٹروں کا قومی دن
حقانی ٹرسٹ نے ڈاکٹروں کی سراہنا
سرینگر//حقانی میموریل ٹرسٹ نے ڈاکٹروں کے قومی دن پرجموں وکشمیرمیں کووِڈ19میںڈاکٹروں کے رول کی سراہنا کی ہے۔ ٹرسٹ کے سرپرست اعلی سید حمید اللہ حقانی نے کہا ہے کہ کووِڈ19 کے خلاف ڈاکٹروں کی بے مثال کارکردگی قابل ستاش ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ ابھی بھی دنیا میں ایک دوسرے کے لیے مرمٹنے کا جذبہ زندہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ موقع ہمیں اس امر کا عہد تازہ کرنے کی یاد دلاتا ہے کہ انسان اور انسانیت کی بقا و فلاح ہی سب سے اہم فریضہ ہے اور ڈاکٹر جو اس مہذب سماج کا اہم حصہ ہیں کو اس عہد پر کھرا اترنے کیلئے مادی خواہشات سے بالاتر ہوکر خالص انسانی جذبے کے تحت اپنے آپ کو سماج کے تیں وقف کرنا چاہئے جبکہ سماج کو بھی ڈاکٹروں کے تئیں تکریم وتعظیم لازمی ہے۔
کورنا سے فوتیدگان کے لواحقین کیلئے خصوصی سکیم
اننت ناگ میں 17 کو امداد
سرینگر//کورنا سے فوت ہوئے افراد کے لواحقین کیلئے خصوصی سکیم (SASCM) کا اففتاح کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے بدھ کو ضلع کے 17 مستفید افراد کو امدادکی منظوری کے احکامات سونپ دیئے۔اس اسکیم کے تحت شریک حیات اور کنبہ کے سب سے بڑے ممبر کو ماہانہ 1000 روپے نقد امداد فراہم کی جائے گی۔10 مستفید افراد کو تعلیمی اعانت (سکالرشپ) دی گئی جبکہ 07 مستفید افراد کو ماہانہ1000 روپے پنشن ملے گی جب سے ان کا واحد روٹی کمانے والا کوویڈ 19 سے فوت ہوا ۔سکالر شپ کیلئے کالج جانے والے 3طلباء کو 40000 روپے کو منظوری کے آرڈر دیئے گئے تھے جبکہ سکول جانے والے7 طلبا کو سالانہ امداد کے طور پر 20000 روپے ملیں گے۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکیم کو لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے تاکہ کوڈ متاثرہ خاندانوں کی شناخت اور ان کی مدد کی جاسکے۔اس موقع پر ڈی ڈی سی چیئرمین محمد یوسف گورسی ، تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسران اور محکمہ کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔