کیول کمار شرماکل
عوامی شکایات سنیں گے
جموں//گورنر کے مشیر کیول کمار شرما 30؍ نومبر 2018ء ( جمعہ کو) گریوینس سیل چرچ لین سری نگر میں صبح 10بجے سے 12 بجے دوپہر تک لوگوں کی شکایات سننے کے لئے دستیاب رہیں گے ۔تمام عوامی وفود اور افراد، جو مشیر موصوف سے ملاقات کرنے کے خواہاں ہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پہلے ہی گریوینس سیل میں اپنا نام درج کروائیں۔
جمعہ کو جامع مسجد سرینگر میں
مجلس رحمتہ للعالمینؐ کا اہتمام ہوگا
سرینگر// سیکریٹری انجمن اوقاف جامع مسجد کے مطابق مقدس ماہ ربیع الاول کے مہینے میں حضرت محسن انسانیت، پیغمبر آخر الزماں نبی رحمت آنحضرت ؐ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے حسب روایت امسال بھی جامع مسجد سرینگر میں21ربیع الاول مطابق 30نومبر جمعتہ المبارک کو مجلس رحمتہ للعالمینؐ کے طور پر منارہی ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی جامع مسجد سرینگر میںنماز جمعہ سے قبل دن کے12:30 بجے سے ایک خصوصی مجلس کا اہتمام ہوگا جس میں وادی کے سرکردہ علمائے کرام اور معروف نعت خوان حضرات ،پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ؐ کے حیات آفرین پیغام رحمت و انسانیت پر روشنی ڈالنے کے علاوہ بارگاہِ رسالت مآبؐ میں گلہاے عقیدت و نعت پیش کریں گے۔