مزید خبرں

آئی سی ڈی ایس کا مسئلہ 

بہت جلد حل ہو گا: سیکرٹری سماجی بہبود 

جموں//سماجی بہبود محکمہ نے کہا ہے کہ آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کی تنخواہ مشاہرے کا مسئلہ بہت جلد حل کیا جائے گا ۔ سیکرٹری سماجی بہبود ڈاکٹر فاروق احمد لون نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار نے اس تعلق سے 49 کروڑ روپے واگذار کئے ہیں جس کو فائنانس محکمہ کی منظوری ملنے کے بعد متعلقین کو دیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائنانس ڈیپارٹمنٹ نے اس سال 2018-19 کیلئے 55 کروڑ روپے اضافی رقم منظور کی ہے ۔ ڈاکٹر لون نے کہا کہ اس سلسلے میں آئی سی ڈی ایس کے مشن ڈائریکٹر کی سربراہی میں ایک ٹیم نئی دہلی روانہ کی گئی ہے تا کہ مرکزی رقومات کی جلد واگذاری کو یقینی بنایا جا سکے ۔ 
 

سرینگر ضلعی سکریینگ کمیٹی کی میٹنگ 

ملٹنسی متاثرین کے حق میں 29لاکھ روپے منظور 

سرینگر//ترقیاتی کمشنر سرینگر کی صدارت میںسیکریننگ وکوارڈی نیشن کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئیجس میں اے ڈی سی سرینگر کے علاوہ کمیٹی کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ملٹنسی متاثرین کے 10معاملات زیر غور لائے گئے جن میں سے 6معاملات کے تحت 4لاکھ روپے اورایک معاملے کے تحت ایس آر او۔43کے تحت4.96لاکھ روپے کے ایکس گریشیا ریلیف کی منظوری دی گئی۔اس طرح ضلع سرینگر میں ملٹنسی متاثرین کے لئے کُل 28.96لاکھ روپے کی منظوری کے احکامات صادر کئے گئے۔
 
 

محنت کشوں کے تئیں سرکار کی عدم توجہی

تعمیراتی مزدروں کے حقوق ادا کئے جائیں : لیبر اینڈ ورکرس یونین 

بلال فرقانی
 
سرینگر//محنت کشوں کے تئیں سرکار کی عدم توجہی کے پر شدید اظہار برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ’’ لیبر اینڈ ورکرس یونین ‘‘نے گورنر انتظامیہ سے تعمیراتی مزدروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔کل یہاں ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے صدر خان مجنون نے تعمیراتی محنت کشوں (مزدوروں)  کو تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اہم طبقے کو مسلسل حکمرانوں نے پس پردہ رکھا ہے،جس کی وجہ سے انکے کنبوں کی مالی حالت بہت خراب اور ابتر ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی سابق سرکاروں کی طرح گورنر انتظامیہ نے ان کی طرف کوئی توجہ نہ دیااورمزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے کسی بھی طرح کے اقدامات نہیں اٹھاے جا رہے ہیں جو باعث افسوس ہے۔ان مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی کی بات ہے کئی بار اگر چہ انہوں نے اپنے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی کوشش کی لیکن کبھی موقع نہیں دیا گیا۔انہوں نے گورنر ستیہ پال ملک سے اپیل کی کہ وہ انکے مسائل کی طرف توجہ دیں تاکہ مزدوروں کے جو حقوق ہے، انہیں فراہم ہوسکیں۔