Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 21, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE

محمد شریف نیازکی دہلی میں  کانگریس لیڈران سے ملاقات

ڈوڈہ //سابقہ وزیر و اے آئی سی سی کے رکن محمد شریف نیاز نے اپنے ہفتہ بھر طویل دورہ کے دوران نئی دہلی میںنیشنل کانگریس کے متعدد لیڈران سے ملاقات کی۔ ڈوڈہ سے جاری ایک پریس بیان میں نیاز نے کہا ہے کہ انہوں نے راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد سے بھی ملاقات کی اور ریاست خصوصاً وادی چناب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات و چیت کی۔نیاز نے آزاد کو بعض کانگریسی لیڈروں کی جانب سے پارٹی مخالف سرگرمیوں کے متعلق جانکاری دی اور کہا کہ وہ یہ پی ڈی پی او بی جے پی کے ایما پر کر رہے ہیں۔آزاد نے بھدرواہ میں کانگریس کو مستحکم بنانے کے لئے نیاز کے رول کی سراہنا کی اور انہیں بھروسہ دلایا کہ آنیوالے اسمبلی انتخاب اپریل ۔مئی 2019میں انہیں بھدرواہ اسمبلی حلقہ سے منڈیٹ دیا جائے گا۔
 
 

پولنگ سٹاف کو اضافی تنخواہ کی واگزاری

لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن ڈوڈہ کا اظہار طمانیت

نصیر کھوڑا
ڈوڈہ//لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن ڈوڈہ کے بینر تلے تنظیم کے ضلع صدر نیاز احمد راہی کی قیادت میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ملازمین کے مسائل کے بارے میں غور و خوص کیا گیا۔ تنظیم کے سینئر لیڈرغلام حسن پانپوری نے کہا کہ پنچائتی اور بلدیاتی انتخابات میں ریاستی ملازمین نے جان ہتھیلی پر رکھ کر مشکل حالات میں اپنی ڈیوٹی انجام دی ،گورنر انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ انتخابی ڈیوٹی دینے والے ریاستی ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی،آج یعنی جمعرات کو گورنر انتظامیہ نے اپنا وعدہ وفا کرتے ہوئے مطلوبہ حکمنامہ جاری کر دیا ۔لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن نے اس حکمنامہ پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ ملازمین کے دیگر ملازمین کی جانب بھی توجہ دی جائے۔میٹنگ میں غلام حسن باغوان ،ہوشیار سنگھ ،شکیل احمددیو،ہری کرشن،گوپال سنگھ،محمد حفیظ وانی،عنایت اللہ میر ،پیارے لال،دیوان چند،عبدالمجید شاہ ٹریڈ یونین صدر کشتواڑ بھی شامل تھے۔
  

چنگام ،کشتواڑ میں قومی ایکتا میٹنگ کا اہتمام 

کشتواڑ// لوگوں میں آپسی روا داری کے جذبہ کو استحکام بخشنے کے لئے انڈین آرمی کی جانب سے  بدھ کے روزضلع کے چنگام علاقہ میں ایکتا میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ،جس کا مقصد ضلع میں امن و خوشحالی کو فروغ دینا تھا۔ہمارے ملک کا کشرت میں وحدت ایک خصوصیت ہے جس نے تمام مذاہب کو اکٹھا انسانیت کے رشتہ میں باندھ کر رکھا ہے۔اس ایونٹ سے مقامی لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے اور اتحاد و بھائی چارے کا پیغام دینے کیلئے ایک عظیم پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے۔اجلاس میں کل ملا کر  40مقامی لوگوں نے شرکت کی ۔ مقامی لوگوں اور کیمونٹی لیڈروں نے فوج کی اس پہل کی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ فوج کی اس پہل سے خطہ میں آپسی روا داری کو فروغ حاصل ہوگا۔اس ایونٹ سے لوگوں کو روایتی بھائی چارہ اور مل جُل کر رہنے کی روایت برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔اس موقعہ پر موضع کے سرپنچ نے کہا کہ ایسے اجلاسوں کا انعقاد کرنے سے نہ صرف فوج اور عوام کے درمیان رشتوں میں مضبوطی آتی ہے بلکہ اس سے خطہ میں امن و روا داری کو فروغ دینے میں بھی مدد ملتی ہے۔
   

چیرجی ،کشتواڑ میںحفظان صحت پر توسیعی لیکچر کا اہتمام

کشتواڑ//لوگوں میں صحت مند زندگی کی اہمیت کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے لئے فوج کی جانب سے ضلع کے چیر جی علاقہ کے مقامی لوگوں میں صحت اور حفظان صحت کی اہمیت پر مبنی ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔لیکچر کے دوان مقامی لوگوں کو ایک صحت مند زندگی گُذارنے کیلئے صحت مند عادات جیسے کہ ہاتھ دھونے ،صاف و شفاف پانی پینے،اور اچھے ذاتی حفظان صحت کی اہمیت سے واقف کیا گیا۔ لیکچر میں مقامی لوگوں نے شوق و ذوق سے شرکت کی۔ کل ملا کر 28مقامی لوگوں نے اس میں شرکت کی۔مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے ایسی پہل منعقد کرنے کی ستائش کی اور کہا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنے سے لوگوں میں صحت مند طرز زندگی اپنانے میں مدد ملے گی۔
 

کھار پورہ بانہال کے لوگوں کا احتجاج 

محمد تسکین 
 بانہال //قصبہ کی نواحی بستی کھارپورہ کے لوگوں نے تعمیراتی کمپنی کی طرف سے ان کے کھیتوں اور درختوں کوملبہ اور پتھروں سے تباہ کئے جانے کے خلاف مقامی لوگوں نے مظاہرہ کیا۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ بھاری ملبہ کو لوگوں کی آراضی میں پھینکنے کے بجائے اسے مقرر کئے گئے مقامات پر ڈالا جائے اور بھاری ملبہ اور پتھر گرانے کی وجہ سے کھارپورہ کی بستی کی اراضی اور درختوں کو ہوئے نقصانات کا معاوضہ ادا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی پروجیکٹ عام لوگوں کیلئے زبردست نقصانات کا باعث بنا ہے اور لوگوں کو اس نقصان کی بھرپائی کیلئے ٹال مٹول کیا جاتا ہے ۔ اس مظاہرہ کی اطلاع ملنے کے بعد ایس ڈی ایم بانہال ضمیر احمد اور تحصیلدار بانہال جاوید شیخ جائے احتجاج پر پہنچے اور انہوں نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو حل کرنے اور معاوضہ ا دا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور اس سلسلے میں ضروری قانونی کاروائی کی جائے گی۔   
 
 
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

خطہ چناب

منشیات کیخلاف جنگ جاری | بھدرواہ سے دو منشیات فروش گرفتار

June 30, 2025
خطہ چناب

امرناتھ یاترا سے پہلے یاترا ڈرائی رن مکمل جموں سے ڈویژنل کمشنر اور آئی جی پی جموں نے قیادت کی

June 30, 2025
خطہ چناب

ڈوڈہ میں مویشی کی کوشش ناکام ۔6مویشی بازیاب، گاڑی ضبط ، ملزم گرفتار

June 30, 2025
خطہ چناب

امرناتھ یاترا کیلئے چندرکوٹ اور بانہال سمیت شاہراہ پر سیکورٹی و دیگر انتظامات مکمل ضلع میں 37 لنگر قائم ، چندرکوٹ وبانہال میں 7ہزار یاتریوں کے قیام کے انتظامات

June 29, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?