سرینگر// نیشنل فرنٹ نے تحریک استقلال کے چیئر مین غلام نبی وسیم کے ساتھ ان کے والد کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔غلام نبی وسیم کے ولد حاجی عبد الغفار صوفی ساکن آرمپورہ کپوارہ گذشتہ روز انتقال کرگئے۔ ترجمان نے غمزدہ گھرانے خاصکر غلام نبی وسیم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ترجمان نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے صبر کیلئے دعا کی۔ پیپلز پولیٹیکل فرنٹ چیئرمین محمد مصدق عادل نے فرنٹ کے چیف آرگنائزر میر غلام حسن کے ہمراہ غلام نبی وسیم کے گھر آرم پورہ درگمولہ جاکر ان کے والد کی وفات پر ان کے اور مرحوم کے دوسرے متعلقین کے ساتھ تعزیت ، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ مسلم کانفرنس چیئرمین شبیر احمد ڈار، محاذ آزادی کے صدر محمد اقبال میر، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمداحسن اونتو، ینگ مینز لیگ کے چیئرمین امتیاز احمد ریشی اور تحریک استقامت کے چیئرمین غلام نبی وار نے غلام نبی وسیم کے والدکے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔پیپلز لیگ کے سینئر وائس چیئرمین محمد یاسین عطائی نے غمزدہ اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی جنت نشینی کے لئے دعا کی ہے۔