نئی دہلی/ /مرکزی حکومت نے دیوالی پر لوگوں کو خوشخبری دیتے ہوئے چار نومبر 2021 سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنیکا اعلان کیا ہے۔ ایکسائز ڈیوٹی میں پٹرول پر 5 روپے اور ڈیزل پر10 روپے کی راحت دی جارہی ہے۔ ایکسائز ڈیوٹی کم ہونے سے پٹرول اور ڈیزل کی ریٹیل پرائس میں بھی کمی آئے گی۔مرکزی حکومت اس وقت پٹرول پر 32.90 روپے اور ڈیزل پر 31.80 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی وصول کرتی ہے۔ سرکار کے اس فیصلے بعد پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی کم ہو کر 27.90 روپے اور ڈیزل پر 21.80 روپے رہ جائے گی۔ ساتھ ہی مرکزی حکومت نے ریاستی سرکاروں سے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ کم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ عام لوگوں کو مہنگائی سے راحت مل سکے۔