نئی دہلی//یواین آئی// حکومت نے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ہارڈ ویئر کے مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے 7350کروڑ روپیے کے پروڈکشن پر مبنی ‘پروتساہن یوجنا’ (حوصلہ افزائی کا منصوبہ) کو منظوری دی ہے جس میں لیپ ٹاپ، ٹیب لیٹ اور آل اِن وَن پرسنل کمپیوٹر’ اور سرور پر زور ہوگا۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز یہاں کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔حکومت نے دوا صنعت کی ترقی کے لئے تقریباً 15ہزار کروڑ روپے کی پیداوار پر مبنی ترغیبی اسکیم کو منظوری دے دی ہے ۔ یہ اسکیم2020-21سے 2028-29تک کیلئے ہے ۔سکیم کے تحت ملک میں دداساز کمپنیوں کو فائدہ ملے گا اور اس سے لوگوں کو روزگار مل سکے گا۔مرکزی کابینہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں صدر راج لگانے کی سفارش کی ہے ۔