کشتواڑ//مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ریا ست کے چار روزہ دورہ کا خیرقدم کرتے ہوئے ایم ایل سی فردوس ٹاک نے انکے دورہ کو ایک مثبت دورہ قرار دیا اور کہا کہ ریاست کے مسلہ کا حل ڈھونڈنے کیلئے انہوں نے پی ڈی پی کے دوستانہ حل کی عکاسی کی ہے۔انہوں نے بھارت سرکار کے ریاست کے عوام کو اس یقین پر کہ مرکزی سرکار رہیاستی عوام کے جذبات کے خلاف کبھی بھی کام نہیں کرے گی کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مسلہ حل کا تلاش ڈھونڈنے میں کافی مدد ملے گی،جو کہ دفعہ 35۔اے کے حالیہ ہلا بھلا پر کھڑا ہوا تھا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے ریمارکس سے لوگ امن کے مسیحیٰ بن جائیں گے اور اس سے لوگوں میں کھویا ہوا اعتماد بحال ہو جائیگا۔ان باتوں کا اظہار ٹاک نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جسکا انعقاد ناگسینی کے گلہار میں لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے کیا گیا تھا ۔انکے ہمراہ پارٹی کے زونل صدر ارشد گیری، حاجی محمد اقبال، ریاستی سیکرٹری (یوتھ) عمر ملک، ضلع صدر(یوتھ) واصل ڈولوال ، راجیش کمار، اعجاز احمد، سجاد احمد، گلاب چند، کرشن لعل، شہزاد احمد و دیگران بھی تھے۔انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کے دفعہ35 ۔اے پر دئے گئے بیان کو ایک ’’اہم اور تاریخی ‘‘ بیان قرار دیا اور کہا کہ اس یقین دہانی سے اسکے خلاف شور و شرابہ کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے وزیر داخلہ کے کسی بھی سے ملنے کے بیان کو ایک مثبت رویہ قرار دیا اور کہا کہ اس سے یہ ریاست میں پیدا ہوئی بد امنی کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مسلہ کشمیر کے حل کے لئے وزیر داخلہ کے 5 C's کے فارمولہ کی بھی سراہنا کی اور وزیر اعظم کی جانب سے یوم آزادی کے موقعہ پر دئے گئے بیان کو عملی شکل دینے کامطالبہ کیا ، تاکہ مسئلہ کشمیر کا ایک پائیدار حل نکالا جا سکے۔وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکئیج میں تقریباًایک لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ کرنے کی سراہنا کرتے ہوئے انہوں نے وادی چناب ،جو کہ کشتواڑ، ڈوڈہ اور رام بن پر مشتمل ہے ،میں اقتصادی و سماجی اصلاح لانے کے لئے ایک خصوصی پیکئج کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس خطہ کے کے کافی مسائل ہیں جسکے لئے علاقہ کی اقتصادی وسماجی حالت کی سدھار کے لئے پیکئج لازمی ہے۔انہوںنے این ایچ پی سی کو مقامی علاقہ کی ترقی اور مسائل کے حل کے لئے سی ایس آر کے تحت جواب دہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
.