سرینگر// وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر پروین بھارتی پوار نے عشمقام اننت ناگ میں حضرت زین الدین ریشیؒکے آستان عالیہ پر حاضری دی۔ انتظامیہ کمیٹی کے صدر محمد یعقوب گڈیال نے ان کا استقبال کیا۔ وقف انتظامیہ اور دیگر مجاوروں نے صوفی تعلیمات کی تعظیم اور اہمیت کے بارے میں وزیر موصوف کو آگاہ کیا۔ وزیر کے ساتھ ڈی سی اننت ناگ ،ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر ، ایس ڈی ایم پہلگام ، تحصیلدار پہلگام ، ایس ڈی پی او پہلگام ، ایس ایچ او عشمقام اور دیگر افسران بھی تھے ۔اس موقع پر علاقے میں ٹراما ہسپتال ، آیوش ڈسپنسری اور تشخیصی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔ سی این ایس