سرینگر//ایڈیشنل سیکریٹری مرکزی وزارتِ زراعت ، امداد باہمی اور بہبود کساناں ووِیک اَگروال نے زوورا سرینگر میں سینٹر آف ایکسی لینس کے کام کا دورہ کر کے معائینہ کیا۔واضح رہے کہ سینٹر آف ایکسی لینس کا قیام کا مقصد پیداوار اور پیداواریت صلاحیت کو بہتر بنانا ہے جس میں ہماری وادی کے حالات کے تحت پیدا ہونے والی مختلف پھلوں کی فصلوں کے معیار کے پیمانے بھی شامل ہیںجن کا سینٹر میں مظاہرہ کیا جارہا ہے۔یہ سی او ای ایک مظاہرے او رتربیتی مرکز کے ساتھ وادی کے باغ مالکان کو پودے لگانے کے مواد بھی فراہم کرتا ہے۔ایڈیشنل سیکریٹری نے سینٹر میں دستیاب سہولیات مائیکرو آبپاشی کی پیداوار ، ہائی ٹیک گرین ہائوس ٹیکنالوجی ، ٹشو کلچر لیبارٹریوں ،بائیو کنٹرول لیبارٹریوں اور موسم کی پیش گوئی کرنے والے سٹیشن کا جائز ہ لیا ۔ووِیک اَگروال نے وادی میں باغبانی شعبے کو بہتر بنانے کی جانب سینٹر آف ایکسی لینس کی سرگرمیوں اور کامیابیوں پر اطمینان کا اِظہار کیا ۔ اُنہوں نے یقین دِلایا کہ مرکزی حکومت کی ہرممکن مدد کو یوٹی میں نجی شعبے میںمزید ایسے سینٹرس آف ایکسی لینس کے قیام کیلئے بڑھایا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل ہارٹی کلچر اینڈ مشن کے ڈائریکٹر ایم آئی ڈی ایچ اعجاز احمد بٹ نے ایڈیشنل سیکرٹری کو اِس منصوبے کی سرگرمیوں اور عمل کے طریقۂ کار کے بارے میں جانکاری دی۔دورے کے دوران ڈائریکٹر زراعت کشمیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹر ل ، چیف ہارٹی کلچر آفیسر سری نگر اور دیگر سینئر اَفسران موجود تھے۔