سرینگر// پی ڈی پی نے محمد افضل بیگ کو 39ویں برسی پر خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ ایک بیان میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہاکہ مرزا افضل بیگ نے جموں وکشمیر میں لوگوں کیلئے جو خدمت انجام دی ، وہ ہمیشہ کیلئے یاد رکھی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ مرزا افضل بیگ نے بحیثیت وزیر مالیات تاریخی اراضی اصلاحات میں جس طرح عوام میں اراضی کی یکساںتقسیم کی، وہ یادگار ہے، عوام ان کی دوراندیشی اور بالغ نظری کو یاد رکھے گے ۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ مرزا افضل بیگ جموں وکشمیر کیلئے ایک راہ دکھانے والا لیڈر تھا اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا۔ اس دوران پارٹی کے جنرل سیکریٹری داکٹر محبوب بیگ، نائب صدر اے آر ویری، جنرل سیکریٹری جی این لون ہانجورہ ونظام الدین بٹ اور ترجمان اعلیٰ سہیل بخاری نے بھی مرزا محمد افضل بیگ کو خراج عقیدت ادا کیا ہے۔
مرزا محمد افضل بیگ کی39ویں برسی
