سرینگر//نوو ادبی کاروان پلوامہ کے اہتمام سے اتوارکو رتنی پورہ پلومہ میں مرحوم عبد الرشید قرار کی یاد میں محکمہ اطلاعات پلوامہ کے اشتراک سے محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔مشاعرے میںدور دراز علاقوں سے آئے ہوئے بہت سے ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی۔تقریب میں مرحوم کے ادبی کارناموں پرروشنی ڈالی گئی۔ فیاض دلگیٖر نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔عاجز کشمیری نے مشاعرے کی صدارت کی۔محفل ِ مشاعرہ کے آغاز میں فورم کے صدر سکندر ارشاد ، میر احمد رتن پوری اور فیاض دلگیرنے مرحوم کے متعلق تفصیلی طور اظہارِ خیال کیا۔مشاعرے میں جن شاعروں نے شرکت کی، اُن میں سکندر ارشاد ،عبد الغنی عاجزکشمیری ،فیاض دلگیر، فاطمہ جی، جاوید قلمی،فیاض احمد فیاض ، مسعودہ اختر،یوسف دلدار،، ارجمند الٰہی ، میر احمد رتن پوری ،محمد یوسف، نسرینہ تبسم ، غلام مصطفی امیداور شاہد مشتاق نے اپنا کلام پڑھا ۔