سرینگر// جموں کے مقابلے وادی میںجسمانی طور معذور،بزرگ شہریوں اور بیوائوں کے زائد از 40ہزار کیس سرکاری معاونت کیلئے التواء میں پڑے ہیں ۔دستیاب اعدادو شمارکے مطابق مجموعی طور پر ریاست میںجسمانی طور لاغر افراد،بزرگوں اور بیواہ خواتین کے ایک لاکھ 87ہزار 256 کیس التواء میں رکھے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جموں میں’آئی ایس ایس ایس‘ (مربوط سماجی خدمت اسکیم)اورقومی سماجی معاونت پروگرام(این ایس ائے پی)اسکیم کے تحت زیر التواء کیسوں کی تعداد73ہزار901ہے جن میں سے’آئی ایس ایس ایس‘ کے35ہزار345جبکہ قومی سماجی معاونت پروگرام کے تحت کیسوں کی تعداد38ہزار556ہے۔ وادی میں دونوں اسکیموں کے تحت کیسوں کی تعداد جموں کے مقابلے میں 39ہزار451 زیادہ کیس زیر التواء ہیں اور انکی مجموعی تعداد ایک لاکھ13ہزار352ہے۔کشمیر میں’آئی ایس ایس ایس‘ کے تحت61ہزار 987جبکہ قومی سماجی معاونت پروگرام کے تحت کیسوں کی تعداد51ہزار365ہے۔ان اعدادو شمار کے مطابق ریاست میں ضلع سرینگر بیوائوں کے زیر التواء کیسوں میں سر فہرست ہے جہاں مجموعی طور پر5ہزار446 کیس التواء میں رکھے گئے ہیںجبکہ ضلع جموں میں ان کیسوں کی تعداد3ہزار 316ہے۔سرکاری اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ ریاست میں مجموعی طور پر بیوائوں کے زیر التواء کیسوں کی تعداد23ہزار5ہے جن میں سے وادی میں15ہزار313جبکہ جموں میں7ہزار682کیس زیر التواء ہیں۔ ریاست میں مجموعی طور پر بزرگ شہریوں کو پنشن فراہم کرنے کے سلسلے میں’آئی ایس ایس ایس‘ کے تحت51ہزار558کیسوں کو التواء میںرکھا گیا ہے،جن میں سے وادی میں ان کیسوں کی تعداد29ہزار220جبکہ جموں صوبے میں22ہزار 368ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ قومی سماجی معاونت پروگرام کے تحت جموں میں38ہزار556جبکہ وادی میں51ہزار368کیس بھی زیر التواء ہیں۔