جموں //نوراترروں کے مبارک موقعوں پر یہاں کے ایل سہگل ہال ابھینو تھیٹر میں مذہبی گیتوں و سکریننگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔یہ گانے ڈوگری زبان کی نامور گلوکارہ سونالی ڈوگرہ نے گائے ہیں، جن میں جموں کی ماں ویشنو دیوی اور ماں باوے والی ماتا کو متبرک عقیدت ادا کیا گیا ہے، جسے ناٹیہ روٹس پروڈکشن کے بینر تلے پیش کیا گیا ہے۔گانے راجو ہری پوریہ نے تحریر کئے ہیںاور موسیقی ماسٹر سلیم اورساہل نے دی تھی۔ان گانوں کو بہترین اور خوبصورت ویڈیو آکاش ڈوگرہ اور انکی ٹیم نے عکس بند کیا ہے۔اس موقعہ پر آئی جی بی ایس ایف جموں فرینٹئر این ایس جموال مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں ڈی آئی جی بی ایس ایف جموں فرینٹئرہردیپ سنگھ ،صدر ہوٹل ایسو سی ایشن کٹرہ راکیش وزیر ،ایڈیشنل سیکرٹری جے کے اے اے سی ایل ڈاکٹر ارویندر سنگھ امن ،پرنسپل بی ایس ایف ہائیر سیکنڈری سکول ڈاکٹر ایس کے شکلہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔