سرینگر// ہند و پاک وزرائے خارجہ کے مابین مجوزہ مذاکرات کی معطلی کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے سی پی آئی ایم لیڈر و ممبر اسمبلی کولگام محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مذاکرات خطے میں امن و امان کی فضا قائم کرنے کیلئے کافی سود مند ثابت ہوسکتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل کی معطلی مایوس کن ہے اور اس سے سامنا سب سے زیادہ کشمیریوں کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ریاستی عوام کے مصیبتوں اور مصائب کا وجہ بن جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہانا کچھ بھی ہو مگر جو اصل حقیقت ہے وہ یہی ہے کہ دونوں ممالک کے مابین بات چیت ہی تمام مسائل کا حل ہے۔
مذاکراتی عمل کی معطلی مایوس کن :تاریگامی
