نئی دہلی //مدھیہ پردیش میں تیز بارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے الگ الگ مقامات پر پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ایک خاتون کے آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے بری طرح جھلسنے کی خبر بھی موصول ہو رہی ہے۔ مرینا ضلع کے امباہ میں تیز بارش کے درمیان آسمانی بجلی گری۔ اس حادثے میں ایک پتھر کے کاروباری سمیت تین کی موت ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ تیز بارش ہو رہی تھی تبھی اپنے دفاع کے لیے پتھر کاروباری رام ویر سنگھ تومر، چار پہیہ گاڑی چلانے والا لوکیندر تومر اور ٹریکٹر ڈرائیور دھرم ویر پرجاپتی نے محفوظ مقام کا سہارا لیا، لیکن ان کے لیے یہ محفوظ جگہ ہی موت کی وجہ بن گئی۔