پونچھ ؍؍ حفظ و قرآت کی معروف درسگاہ مدرسہ اشرفیہ نور الاسلام ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے شعبہ حفظ کے دو طلبہ حافظ محمد ذولقرنین،حافظ عمر اقبال نے گزشتہ روز یہاں اپنا حفظ قرآن پاک اپنے استاد مولانا عبد القدیر اشرفی پرنسپل کی قیادت میں مکمل کیا۔ اس موقعہ پرادارے کے سربراہ مولانا حافظ محمد معشوق اشرفی مہمان خصوصی تھے جبکہ گائوں کے سرپنچ صدیق چوہان ،ریٹائرڈ بلا ک ڈولپمنٹ افیسر، بورڈکمیٹی کے صدر الحاج سید شوکت حسین شاہ، پنچ ذولفقار علی بھٹو ،ماسٹر گلنازچوہان،مولانا طفیل اشرفی،مولانا ارشد القادری ،اعجا زالحق بخاری صدر المدرسیبن مولانا عبد القدیر اشرفی، سید انیس الحق بخاری ، ڈاکٹر اشرف حسین شاہ ادارے کے تمام طلبہ نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر بولتے ہوئے مولانا معشوق اشرفی نے کہا کہ ادارہ دس سال سے دین و سنت کی خدمات انجام دے رہا ہے۔ ادارہ کے زیر اہتمام علاقے میں کئی مکاتب چل رہے ہیں یہ سب اہل خیر کے تعاون پر منحصر ہیں۔ انہوںنے کہا کہ امید ہے آئندہ بھی ادارے کے ساتھ تعاون جاری رہے گا اس موقعہ پر گائوں کے معززین کی نمائندگی کرتے ہوئے صدیق چوہان سرپنچ نے ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ وہ کھنیتر اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ انتھک محنتوں کے ساتھ چلا رہے ہیں ۔انہوںنے طلبہ کو مبارکباد دی اور علاقے کے لوگوں سے ادارے کے ساتھ تعاو ن کی گزراش کی ۔