اُردو یونیورسٹی میں فاصلاتی کورسز میں داخلے
جموں//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی طرز پر بی اے، بی ایس سی ، ایم اے اور دیگر ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز میں دیرانہ فیس 200 روپئے کے ساتھ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 ؍ اکتوبر ہے۔ کورسز میں ایم اے (اردو، انگریزی اور تاریخ)،بی ۔ اے ، بی ایس سی، لائف سائنس اور فزیکل سائنس(باٹنی ،زولوجی، کیمسٹری اور میتھامیٹکس، فزکس،کیمسٹری)، ایک سالہ ڈپلوما پروگرامس ٹیچ انگلش اور جرنلزم اینڈ ماس کمیونی کیشن، چھ ماہی سرٹیفکیٹ کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی ، فنکشنل انگلش شامل ہیں۔ پراسپکٹس مع درخواست فارم نظامت فاصلاتی تعلیم، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، گچی باؤلی، حیدرآباد اور ریجنل سنٹرس دہلی، پٹنہ، بھوپال، بنگلورو، دربھنگہ‘ کولکتہ، ممبئی، سری نگر اوررانچی، سب ریجنل سنٹرس حیدرآباد، جموں، نوح، امراوتی اور یونیورسٹی کے تمام اسٹڈی سنٹروں پر دستیاب رہیں گے ۔ یہ فارمس یونیورسٹی ویب سائٹ (www.manuu.ac.in) سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔بینک ڈرافٹ بنانے کی تفصیلات قریبی ریجنل سنٹر یا اسٹڈی سنٹر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
گاندھی نگرکالج کی طالبات کی حوصلہ افزائی
نیوز ڈیسک
جموں//پی جی کالج فاروومن گاندھی نگرجموں نے ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جموں یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ انٹرکالجیٹ کبڈی مقابلہ 2017-18 میںپی جی ڈیپارٹمنٹ جموں یونیورسٹی کو29پوائنٹوں کے فرق سے شکست دی۔ اس سلسلے میں کالج پرنسپل ڈاکٹرکوشل سموترہ نے کالج طالبات کو کبڈی کھیل میں نمایاں کارکردگی کیلئے مبارکبادپیش کی ۔اس دوران ڈاکٹرسریندرشرماکنوینر، ڈاکٹرسدھانشوشرما، سدیش کماربھگت، فزیکل ڈائریکٹرکالج نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔