سرنکوٹ// سرنکوٹ میں محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی ناقص کارکردگی لوگوں کے لئے سردرد بن چکی ہے۔میدانہ سے نابناں وایا کولیاں تا بچانوالی سڑک پر غیر معیاری تار کول بچھانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چالیس ایم ایم تار کول کے بجائے چھ اور سات ایم ایم تار کول بچھائی گئی اور وہ بھی مٹی پر بچھائی گئی۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔ مقامی سرپنچ حاجی عبدالمجید گورسی، سرپنچ حاجی محمد رفیق پروانہ مشتاق احمد چوہان سابقہ سرپنچ عبدالغنی پرے و نمبردار شراز ماگرے و پنچ محمد شبیرنے بتایا کہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں محکمہ کے جونیئر انجینئر کی موجودگی میں تار کول مٹی پر ہی ڈالا گیا جبکہ ٹھیکیدار کو بھی کہا گیا کہ پہلے مٹی صاف کر کے پھر تار کول بچھائی جائے لیکن کام یکسر اس کے بر عکس ہی کیا گیا ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ کام کی جلدازجلد تحقیقات کروا کر ملوث افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی ناقص کارگردگی | سڑک پر بچھائی گئی تار کول کچھ ہی عرصہ میں اکھڑ گئی
