محکمہ پشو پالن کابیماروں سے متعلق بیداری کیمپ

کوٹرنکہ //محکمہ پشو پالن راجوری کی جانب سے سب ڈویژن کوٹرنکہ کے مختلف مقامات پر مویشیوںکی مختلف بیماریوں کے سلسلہ میں عوام کو بیدار کرنے کےلئے بیداری مہم چلائی گئی جس کے دوران مکینوں کو مویشیوں کی بیماریوں کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی ۔چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر راجوری ڈاکٹر ایف ایچ سوز کی ہدایت کے بعد شعبہ کے ملازمین و ڈاکٹروں کی جانب سے مکینوں کو مویشیوں کے منہ اور پاﺅں کی بیماروں کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے ان کے علامتوں کے سلسلہ میں آگاہ کیا ۔بیداری پروگرام کے دوران ایل ڈی گلی اور خواص میں محکمہ کے اسسٹنٹ سرجن ڈاکٹر شاہ ریاض احمد کی جانب سے بیماریوں کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کرنے کے علاوہ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں ۔