محکمہ پشو و بھیڑ پالن و ماہی پروری کی کارکردگی کا جائزہ

سری نگر//پشو و بھیڑ پالن ، ماہی پروری و ٹرانسپورٹ محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے پشو و بھیڑ پالن محکمہ اور ماہی پروری کا جائزہ لینے کے سلسلے میں بلائی گئی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر فشریز کشمیر آر اینڈ پنڈتا ، اینمل ہسبنڈری کشمیر ایم وائی چاپرو، پشو پالن ، بھیڑ پالن ، ماہی پروری ، قانون ، خزانے ، منصوبہ بندی و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ان کے علاوہ ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں و دیگر محکموں کے افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میںشرکت کی۔ڈاکٹر سامون نے تمام محکموں کے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی لگن ، تن دہی اور ایمانداری انجام دیں اور اپنے محکموں کی تمام سکیموں پر عمل آوری یقینی بناتے ہوئے اُن سکیموں کو کامیاب بنائیں۔میٹنگ کے دوران 15,500 ماہی گیروں کو انشورنس کور میں لانے اور اُنہیں 1200سائیکلیں اور 20 آٹو رکشا فراہم کرنے کے معاملے پر سیر حاصل بحث ہوئی۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ ماہی گیروں کے لئے سکیم زمینی سطح پر عملائی جارہی ہے اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کی جائے گی۔ بعد میں ڈاکٹر سامون نے تمام ڈسٹرکٹ ڈزیز ڈائیگونوزز لیبارٹریوں کے لئے ’’ آن لائن لیب رِپورٹنگ ماڈیول ‘‘ کا آغاز کیا۔اس مقصد کے لئے ایپ www.jkahd.net دستیاب رہے گی۔اس ایپ کو ڈائریکٹوریٹ کی ای گورننس سیل نے تیار کیا ہے۔