سرینگر//چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموںوکشمیر میں لینڈ ریکارڈ س کی ڈیجیٹل لائزیشن اور اس کے بعد صارف دوست پورٹل پر ہوسٹنگ کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری ریونیو ڈیپارٹمنٹ ، کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی ، سی اِی او جا کیگا او رسی ڈی اے سی کے سائنسدانوں نے حصہ لیا۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے اَپنی سٹوریج کی صلاحیت کو اَپ گریڈ کیا ہے تاکہ پبلک ڈومین میں ریونیو کے مکمل ریکارڈز کی میز بانی کی جاسکے۔چیف سیکرٹری نے سی ڈی اے سی سے کہا کہ وہ اگلے 15 دِنوں میں اَپنے سروروں کی صلاحیت کو مناسب طریقے سے اَپ گریڈ کرے تاکہ ریونیو ریکارڈ تک عوامی رَسائی کو قابل کار بنایا جاسکے جس میں اِنتقال،جمعبندی ،گردواری اور ماسسوی دستاویزات شامل ہیں۔ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ 15 ؍ اَکتوبر 2021ء تک صارف دوست اِنٹرفیس تیار کرے تاکہ مختلف ریو نیو دستاویزات عوام کی رَسائی ممکن ہوسکے۔