محکمہ مال نے غیر قانونی شیڈوں کو مسمار کر دیا

مینڈھر//محکمہ مال نے مینڈھر کے بھیرہ گائوں میں غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے دو شیڈوں کو مسمار کر دیا ۔ بھیرہ گائوں میں جموں وکشمیر آرمڈ پولیس کے ہیڈ کوارٹرکے کے آفیسران نے ایس ڈی ایم مینڈھر سے کچھ مقامی لوگوں کی جانب سے غیر قانونی طور پر شیڈ تعمیر کئے جانے کی شکایت درج کروائی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ڈی ایم مینڈھر نے محکمہ مال کو قانون کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی جس پر نائب تحصیلدار مینڈھر کی قیادت میں محکمہ مال کے ملازمین نے ایک کارروائی عمل میں لائی گئی ۔نائب تحصیلدار نے مقامی لوگوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر شیڈ تعمیر نہ کئے جائیں جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔