بھدرواہ //ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے اور مقامی نوجوانوں کو آفات سماوی کے دوران باز آباد کاری کی کاروائیوں کی تربیت دینے کے لئے جموں و کشمیر محکمہ سیاحت اور بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے جواہر انسٹیچوٹ آف ماونٹنرینگ اینڈ ونٹر سپورٹس ،وزارت دفاع کے اشتراک سے بھدرواہ میں ہفتہ بھر چلنے والے تربیتی کورس کا آغاز کیا گیا۔کورس میں کوہ پیمائوں،چٹانوں پر چڑھنے والوںاور قومی شہرت یافتہ ٹریول ایجنٹوں اور سکولوں اور کالجوں کے طلاب نے شرکت کی۔تربیتی کورس اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت شازیہ رحمان کی نگرانی میں بھدرواہ کے گرد و نواح میں کئی مقامات پر بیک وقت منعقد کئے جا رہے ہیں۔کورس کی پہلی نشست دریائے نیرو پر گپت گنگاپر زپ وائر اور رائور کراسنگ میںمنعقد کی گئی جبکہ نالٹھی ریزارٹ میں چٹانوںپر چڑھنے کاکورس منعقد کیا گیا۔اسکے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں اور دیگر ریاستوں جیسے کہ کرناٹک، تمل ناڑو، مہاراشٹر،آندھرا پردیش،اُترا کھنڈ اور راجستھان کے60ٹرینرز اور 30 ایڈونچر شائقین نے کورس میں شرکت کی۔ ریاست جموں و کشمیر خصوصاً وادی چناب کو مختلف آفات سماویٰ جیسے کہ تودے ، پسیاں گرآنے، سیلاب ،برفانی طوفان اور زلزوں کا مقام مانا جاتا ہے ۔ایڈونچر کورس کے تحت نہ صرف سیاحت کو فروغ دینے بلکہ تربیت یافتہ جوانوں کو آفات سماویٰ کے دوران باز یابی کاروائیوں کی تربیت فراہم کی گئی۔اسسٹنٹ دائریکٹر سیاحت شازیہ رحمان نے کہا کہ اس تربیتی کورس سے نہ صرف سیاحت کو فروغ دینے میںن مدد ملے گی بلکہ نوجوانوں کو آفات مساویٰ کے دوران بازیابی کاروائیوں کی تربیت سے لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا۔تربیتی کورس کی نگرانی کرنے والوں میں جے آئی ایم کے محفوظ الحیٰ،کے سی شرما اور پی کے سنگھ ،بی ڈی اے کے پبلسٹی افسر سجاد نثار خان،ایگزیکٹو انجینئر بی ڈی اے ترسیم کمار اور اسسٹنٹ ٹورازم افسر ظہور دین نے بھی شرکت کی۔