محکمہ زراعت کے 14 سبکدوش ملازمین کے اعزاز میں الوداعیہ

جموں //محکمہ زراعت کے 14ملازمین کی سبکدوشی پر ڈائریکٹر آفس جموں کے علا وہ دیگر اضلاع میں ملازمین کی جانب سے الوداعی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔متعلقہ محکمہ کے ڈائریکٹر آفس میں منعقدہ اس تقریب کے دوران ڈائریکٹر محکمہ زراعت ایچ کے رازدان بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔انہوں نے اپنے خطاب میں ڈائریکٹر دفتر سے وابستہ ملازمین کو سبکدوشی پر نیت خو اہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے محکمہ میں رہتے ہوئے بہترین خدامات انجام دی ہیں ۔اسی طرح چیف ایگریکلچرل آفیسر جموں /سانبہ نریندر کمارمشرا کی سبکدوشی کے سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر سے اے ڈی جموں ایس جتیندر سنگھ بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔ان تقریبات کے علا وہ ضلع ادہم پور اور ریاسی میں محکمہ زراعت کے سبکدوش ہو نے والے ملازمین کیلئے الوداعی تقریبات کا اہتمام کیا گیا