سرینگر// محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج میں61 امیدواروں کی اکاونٹس اسسٹنٹوں کے بطور تعیناتی لائی گئی۔ ڈائریکٹر دیہی ترقی طارق احمد زرگر کی جانب سے بدھ کو جاری آرڈر میں کہا گیا کہ سروس سلیکشن بورڈ اور انتظامی محکمہ کی جانب سے موصولہ مکتوب کے مطابق ان افراد کی عارضی طور پر تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ اکاونٹس اسسٹنوں میں زاہدہ منظور،سنیل کمار، انجلی بھگت، چودھری مصطفی،ٰ امانت عطا اللہ شاہ اور عتیق الرحمان شامل ہیں۔ متعلقہ بلاک ڈیولپمنٹ افسراں ان اکونٹس اسسٹنوں کو2سے3پنچایتی حلقوں کا چارج تفویض کریں،جبکہ تعینات شدہ اکونٹس اسسٹنوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آرڈر کے مشتہر ہونے کے21روز تک متعلقہ بلاک ڈیولپمنٹ افسراں کے دفاتر میں رپورٹ کریں۔ ایک اور حکم نامہ کے مطابق ارن کھجوریہ،سید عاقب علی کاظمی، میتھن شرما، سوربھ شرما،مختار احمد،شازیہ قریشی اور ابرار احمد کی تعیناتی کو بھی منظوری دی گئی ۔ ڈائریکٹر دیہی ترقی کی جانب سے جاری ایک اور علیحدہ حکم نامہ کے مطابق مشتاق احمد ڈار، توقیر احمد گنائی، ریا کماری، سمت بھسین،فاروق احمد،ایاز احمد،یاسر حسین، امتیاز احمد، آفتاب احمد، افتخار علی اور وکرم جیت شامل ہیں۔ ایک اور حکم نامہ کے مطابق شرماش کمار،آرتی دیوی،گرداری لعل، سنیل کمار،ابرار چودھری،اعجاز احمد،محمد الفاظ،مقصودہ بیگم اور پریا شرما کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی۔ حکم نامہ کے مطابق عمر فاروق آہنگر، اویس احمد بابا،شیتل کمار،جیوتی کماری،آکاش کمار،تعظیم اختر،فوزیہ ممتاز شکیل ارحمان اور پون سنگھ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ آرڈر کے مطابق سمیر احمد ڈار،عبدالندیم ملک، دانش کمار،جسوندر سنگھ،انور احمد،نکھل کمار،انمول،نہا کاترو اور منیش بھارتی کی تعیناتی کو بھی منظوری دی گئی۔آرڈر کے مطابق شیبہ فاروق،ہاشمہ جاوید اور نزاکت حسین،محسن بشیر آغا، وسیم گلزار بٹ،امن ڈوگرہ، گلشن بھگت،نیرج کمار اور نصرت آہنگر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔