منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کے گھمبیر براہمنان علاقہ میں پانی کی شدید قلت و ملازمین کی مبینہ لاپرواہی کیخلاف مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی دنوں سے پانی کی سپلائی بند پڑی ہوئی ہے تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے ملازمین کیخلاف کوئی کارروائی ہی نہیں کی جارہی ہے ۔مظاہرین نے ملازمین نے گزشتہ کئی دنوں سے بغیر کسی وجہ کے پانی کی سپلائی بند رکھی ہوئی ہے تاہم اس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ کے جونیئر انجینئر کو بھی اطلاع فراہم کی گئی لیکن آفیسر موصوف نے میٹنگ کا بہانہ بنا کر فون بند کر دیا جس کے بعد مقامی لوگوں کی فوج کال کا کوئی جواب ہی نہیں دیا گیا اور نہ ہی علاقہ میں پانی کی سپلائی بحال ہوئی ۔مظاہرین نے بتایا کہ محکمہ کے ملازمین اور فیلڈ میں تعینات آفیسران نے اب اپنے فون بھی بند رکھے ہوئے ہیں جبکہ علاقہ میں پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ کی لاپرواہی و غیر سنجیدگی کی وجہ سے علاقہ بالخصوص وارڈ نمبر پانچ کی خواتین کئی کلومیٹر کی پیدل مسافت طے کر کے پینے کیلئے پانی لانے پر مجبور ہیں ۔مقامی لوگوں و مظاہرین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے لاپرواہ ملازمین کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ بندی پڑی ہوئی سکیم کو جلدازجلد بحال کرنے کی ہدایت جاری کی جائیں تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مل سکے ۔