جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگرنے محکمہ میں شفاف اور مؤثر ورک مینجمنٹ کے قیام کے لئے ویب پورٹل جے اینڈ کے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ آن لائن مینجمنٹ سسٹم (جے کے پی ڈبلیو ڈی او ایم ایس) کی ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ موجودہ اِنتظامیہ نے یہ ایک انوکھااقدام شروع کیا ہے جو محکمہ کے کام میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری لائے گا۔ مشیر نے اَفسران پر زوردے کر کہا کہ وہ اِس پورٹل کو تیار کرتے ہوئے اِس میدان میں دستیاب بہترین طریقوں کو اِستعمال کریں جبکہ اس کے علاوہ دیگر ریاستوں یا نجی اداروں کے ذریعہ تیار کردہ پورٹلوں پر بھی توجہ دی جانی چاہئے تاکہ اِس پورٹل کو جدید سطح کے معیار کے مطابق بنایا جاسکے۔مشیر بھٹناگر نے اَفسروں کو مزید ہدایت دی کہ تمام وسائل جیسے ہیومن ریسورس اِنفارمیشن، ٹھیکیدار وںسے متعلق معلومات ، منصوبے کی تجویز اور ٹینڈرنگ ، بلنگ اور اکاؤنٹ کی تفصیلات پورٹل پر اَپ لوڈ کی جائیں تاکہ مختلف سول کاموں کے معاہدے کے لئے مؤثر اور ہموار طریقۂ کار وضع کیا جاسکے۔مشیر نے اَفسران سے یہ بھی کہاکہ وہ اے پی آر رِپورٹس کو اَپ لوڈ کرنے ، اکاؤنٹ چھوڑنے اور ملازمین سے متعلق دیگر امور کے بارے میں خصوصیات تیار کرنے کے علاوہ ڈیجیٹل سروس کی کتابیں تیار کرنے کی فزیبلٹی کو بھی مدنظر رکھیں تاکہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کو تشکیل دیا جاسکے۔مشیر بھٹناگر نے اَفسران سے کہا کہ وہ تمام ماڈیولوںمیں تمام ملازمین کے لئے ٹریننگ سیشن شیڈول کریں تاکہ ہر ایک اِس قابل ہو کہ اس ویب پورٹل کے بارے میں جان سکے ۔ اِس کے علاوہ دوسرے محکمہ جاتی پورٹلوں کے ساتھ اس پورٹل کے اِنضمام کی عملداری کو بھی چیک کیا جائے تاکہ ہموار اِنٹرڈیپارٹمنٹل لیول کے لئے میکانزم بھی تیار کیا جاسکے۔مشیر نے اَفسروں سے کہا کہ وہ پورٹل کے لئے موبائل ایپلی کیشن تیار کریں اس کے علاوہ پورٹل پر اَپ لوڈ کردہ ڈیٹا کو مستقل بنیادوں پر بھی توثیق کرنا چاہئے۔پرنسپل سیکرٹری آر اینڈ بی شیلندر کمار نے میٹنگ کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اِس پورٹل کو تمام مطلوبہ پیرامیٹروں کے ساتھ مقررکردہ مدت کے اندر ڈیزائن کیا جائے گا۔پرنسپل سیکرٹری نے دونوں صوبوں کے چیف انجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ آئی ٹی پروفیشنل کو سی ڈی اے سی سے اَپنے دفاتر میں تعینات کریں تاکہ وہ موجود نظام کے بارے میں پہلے سے ہی معلومات حاصل کرسکے۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ویب پورٹل جے اینڈ کے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ آن لائن مینجمنٹ سسٹم ( جے کے پی ڈبلیو ڈی او ایم ایس )کی ترقی سی ڈی اے سی اور جے اینڈ کے ای۔ گورننس ایجنسی کے اشتراک سے محکمہ پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی ) کا ایک ایسا اقدام ہے جس میں ایک ایسا آن لائن نظام تیا ر کیا جائے گاجس میں ہیومن ریسورس انفارمیشن، انفراسٹرکچر مینجمنٹ ، منصوبے کی تجویز ، ٹینڈرنگ ، پروجیکٹ پر عمل درآمد اور پیش رفت ، کوالٹی کنٹرول اور مانیٹرنگ ، سیفٹی اینڈ آڈِٹ ، بِلنگ اور اکائونٹنگ وغیرہ جیسے اجز أ موجود ہوں جو محکمہ کے کام میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری لائے گا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی شیلندر کمار ، ڈیولپمنٹ کمشنر ورکس سمیع عارف یسوی، چیف انجینئر آر اینڈ بی جموں ، فنائنانس اورآئی ٹی محکموں کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ اَفسران نے میٹنگ میں شرکت کی جبکہ چیف انجینئر آر اینڈ بی کشمیر ، ایس ایز اور سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانس کمپیوٹنگ (سی ڈی اے سی) کے نمائندوں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا ۔
محکمہ تعمیرات عامہ کے ویب پورٹل کی تیاری | محکمانہ کاموںمیںبہترین اور شفافیت لانے کیلئے دیگرریاستوں اور نجی اداروں کے پورٹلوں کے معیار سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت :بھٹناگر
