محکمہ تعلیم رام بن کے درجہ چہارم ملازموں کا احتجاج

رام بن //ضلع میں محکمہ تعلیم میں کام کر رہے نیڈ بیسڈ ورکروں، پانی ڈھونے والوں ، اور باغوانوں نے پیر کے روز اپنے مطالبات کو لیکرضلع آفس کمپلیکس میں زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی ملامین اپنے مشاہروں میں اضافہ کرنے اور اپنی سروسز کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ محکمہ میں گُذشتہ15 سال سے بطور صفائی کرچاری، پانی ڈھونے و غیرہ کا کام نہایت ہی قلیل اجرتوں پر کر رہے ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2008 میں ریاستی سرکار نے ایک ایس آر او زیر نمبر 302 جاری کیا تھا  جسکے تحت مشاہرہ 110 روپے یومیہ کردیا گیا ہے۔ اگرچہ ایس آر او کو ریاست کے متعدد اضلاع میں لاگو کیا گیا ہے لیکن بدقسمتی سے اس ایس آر او کو 10سال گُذر جانے کے باوجود رام بن ضلع میں لاگو نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے شکایت کی ہے کہ اپنے فرائض بخوبی انجام دینے کے باوجود بھی ان کے مشاہرے میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی انکی سروسز کو باقاعدہ بنانے کا عمل اپنایا گیا ہے۔انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ ا گرا نکے مطالبات حل نہیں کئے گئے تو وہ سڑکوں پر آنے کو مجبور ہیں۔