سری نگر// وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والا ایک محکمہ بجلی کا لائن مین جو 11 دن قبل ضلع پلوامہ کے راج پورہ علاقے میں بجلی کے کھمبے سے گر گیا تھا، ہفتہ کو ایک ہسپتال میں فوت ہو گیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ 50 سالہ یوسمرگ کے بشیر احمد کو پلوامہ ضلع کے سکلو راج پورہ میں بجلی کے کھمبے سے گرنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بشیر احمد کو سر پر شدید چوٹ تھی جس کے بعد وہ کئی دنوں تک آئی سی یو میں رہنے کے بعد موت کی آغوش میں چلا گیا۔
جی این ایس کے مطابق لائن مین اپنے پانچ بیٹیوں اور ایک بیٹے سمیت پورے خاندان کو پیچھے چھوڑ گیا ہے۔