جموں//ریاستی محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ اور جنگلاو ماحولیات اینڈ ریموٹ سنسنگ محکموں کے باہمی اشتراک سے آج محکمہ کے دفتر واقع ریل ہیڈ کمپلیکس جموں کے احاطے میں شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا جس دوران مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے جوائنٹ ڈائریکٹر اطلاعات جموں نریش کمار نے سٹاف ممبران کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی تلقین کی تاکہ ماحولیات کو صاف و پاک رکھا جاسکے اور ہوا کی آلودگی کم ہوسکے۔ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات جموں اتل گپتا نے صاف و پاک ماحول کی اہمیت کے بارے میںجانکاری پیدا کرنے میں افسران اور سٹاف عملے کو موثر رول ادا کرنے پر زور دیاتاکہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھا جاسکے۔شجرکاری مہم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ماہرماحولیات سلیم الحق نے کہا کہ ہر ایک شخص کو شجرکاری کرنی چاہیئے اور سبز سونے کے تحفظ میںموثر رول ادا کرنا چاہیئے۔اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات ( ہیڈ کوارٹر) پرینکا بھٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات ( سینٹرل ) اولین کور ، یوتھ انفارمیشن افسر جموں عمران کٹاریہ ، فیلڈ پبلسٹی آفیسر وپن بھگت ، کلچرل آفیسر جموں پارو کھجوریہ ، فوٹو آفیسر احمدخان کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔شرکا¿ نے اپنے دفاتر اور گھروں کے ارد گرد زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا عزم کیا۔