سرینگر // لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کو سر ینگر سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا ۔ انہیں2اپریل کو حراست میں لیا گیا تھا۔ بشیر احمد کشمیری کو بھی چھوڑ دیا گیا ہے۔شوکت احمد بخشی اور نور محمد کلوال ہنوز سرینگر سینٹرل جیل میں مقید ہیں ۔ نور محمد کلوال کی پولیس نے 10روزہ ریمانڈحاصل کر رکھی ہے۔سراج الدین میر اور عبدالرشید مغلو بھی کئی روز سے پولیس حراست میں ہیں ۔ جبکہ بڈگام کے مولوی عبدالرشید اور بلال احمد ڈار حراست میں ہیں