Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

محمد علی جناح

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 10, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
11 Min Read
SHARE
 ہندوستانی مسلمانوں کے نزدیک محمد علی جناح تقسیم ِ ملک کے ذمہ دار ہیں۔انہی کی بدولت تاریخ نے یہ دیکھا کہ ایک ہی مسلم قوم تین ملکوں میں تقسیم ہو گئی۔۔۔ہندوستانی مسلمان ، پاکستانی مسلمان اور بنگلہ دیشی مسلمان ۔اِس تقسیم سے کسے فائدہ ہوا اور کسے نقصان، ۷۰؍ برسوں کے بعد اب مطلع بہت حد تک صاف ہو گیا ہے۔مولانا ابو الکلام آزاد کی تقسیم ِ ملک کے بعد ہونے والی تباہیوں کی پیش گوئیاں حرف بہ حرف صحیح ثابت ہورہی ہیں ۔تقسیم کا عمل انجام نہیں پایا ہوتا تو مسلمانوں کی کُل آبادی متحدہ ہندوستان میں اس وقت ۵۵؍کروڑ کے آس پاس ہوتی اور مسلمانوں کے لئے یہ تعداد باعث رحمت ہوتی ۔سرکاری محکموں میں اِن کا تناسب ۵۰؍فیصدی نہیں تو ۳۵؍ فیصدی سے کم بھی نہیں ہوتا۔اسی کے ساتھ بڑے بڑے کارخانے اور فیکٹریاں بھی ان کے پاس ہوتیں ۔سیاسی طور پر بھی یہ کم مضبوط نہیں ہوتے اور اِس طرح پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں بھی اِن کی خاصی نمائندگی ہوتی۔ملک کے وسائل پر اِن کا حق و اختیار ہوتالیکن تقسیم کے عمل نے یہ سب خاک میں ملا دیا۔
تقسیم ِ ملک کی وجہ سے جو سب سے زیادہ متاثر ہوئے وہ ہندوستانی مسلمان ہیں ۔اس پر بھی طرہ یہ کہ اِنہیں ہی تقسیم کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے اور وقفے وقفے سے آر ایس ایس اور بی جے پی کے لوگ اِنہیں اسی بہانے طرح طرح سے ہراساں کرتے رہتے ہیں ۔وزارت میں براجمان بی جے پی کے لیڈران تک انہیں طعنہ دیتے ہیں کہ ’’انہیں پاکستان جانا ہوگا ‘‘ اور ’’ہندوستان میں اگر رہنا ہے تو وندے ماترم کہنا ہوگا۔‘‘جس کا دوسرا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہندوستان میں رہنے کے لئے مسلمانوں کواکثریتی طبقے کے رسم ورواج اور دین دھرم کے ساتھ رہنا ہوگا۔ہندوتوادی سخت گیر تنظیمیں پوری آبادی کو ایک اکائی میں بدلنا چاہتی ہیں اور ایساقانون نافذ کرنا چاہتی ہیں جس کا سب پر یکساں اطلاق ہو۔کسی کا کوئی پرسنل لاء نہ ہو اور ہر کوئی چاہے وہ مسلمان ہو، عیسائی ہو،سکھ ہو کہ جین یا پارسی ایک ہی ’’ہندو توادی قانون ‘‘ کی پاسداری کرے۔ملک کی تقسیم کی یہ بھی ایک بڑی وجہ تھی کیونکہ جناح صاحب سے پہلے ’’دو قومی نظریے‘ ‘کو آر ایس ایس کے گرو گوالکر ہی نے پیش کیا تھا۔اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تقسیم ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ تھی جس میں جناح جانے انجانے استعمال ہوگئے۔
مسلم لیگ کے قیام سے پہلے جناح کے ادوارِ زندگی دیکھ لئے جائیں تو اندزہ ہو جائے گا کہ وہ ’مسلم پرست‘ یا ’مذہب پرست‘ بالکل نہیں تھے۔ یہ کہا جائے تو نامناسب نہیں ہوگا کہ وہ سیاسی حا لات کا شکار ہو گئے اور اپنی راہ کانگریس سے الگ اختیار کردی۔’قائد ِ اعظم ‘کوئی اُن کا رکھا ہوا لقب نہیں تھا بلکہ گاندھی جی نے اس نام سے اُنہیں پہلے پہل پکارا تھا جس کا مطلب عظیم رہنما ہوتا ہے۔جب وہ گاندھی جی کے ساتھ ساتھ تھے ،اُس وقت بھی ہندومسلم ایکتا کے سفیر ہونے کے حوالے سے عظیم تھے اور آج پاکستانیوں کے نزدیک عظیم ہیں جنہیں اہل پاکستان فخر سے قائد ِ اعظم کہتے ہیں۔یہ بھی کیا عجیب بات ہے کہ ایک ہی شخص ایک حلقے کی نظر میں ’قائد اعظم‘ ٹھہرتا ہے اور دوسرے حلقے کی نظر میں ’ویلن‘۔۔۔۔لیکن کیا کیا جائے ،زندگی کی حقیقت بھی یہی ہے۔
برادران وطن کے ساتھ ہندوستانی مسلمان بھی جناح سے عملاً لاتعلق ہیں۔رہی جناح صاحب کے پورٹریٹ یا کوئی تصویر لگانے کی بات، تو ہندوستان بھر میں کسی مسلمان کے گھر یا ادارے میں یہ نہیں ملے گی۔اس کا کوئی جواز بھی نہیں ہے۔خواہ مخواہ ہندوتوادی تنظیمیں مسلمانوں کے دلوں میں جناح کی محبت جگا رہی ہیں اور اِس پر بحث شروع ہو گئی ہے کہ جناح کہیں ہندوستانی مسلمانوں کے بھی تو ہیرو نہیں ؟یہ کیسے اور کیوں کر ممکن ہے کہ جس ٹو نیشن تھیوری سے یہاں کے مسلمانوں نے ہمالیائی فاصلہ بنائے رکھا، وہی آج بلا وجہ اس شخصیت سے محبت کا اظہارکریں ۔ یہ تووہ اپنے خواب وخیال میں بھی نہیں سوچ سکتے،لیکن گوالکر کے چیلے چانٹے اور فکری مرید سورج کی طرح اُجلی یہ حقیقت مان گئے تو ان کا سارا بھرم ٹوٹ جائے گا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اپنے سیکولر کردار کے لئے پوری دنیا بھر میں مشہور ہے۔یہاں کے فارغین نے اپنے عمل اور کردار سے تاریخ پر ایسا نقوش مرتب کئے ہیں جس کی مثالیں دی جاتی ہیں ۔بے شک اِن میں ہندو فارغین بھی شامل ہیں ۔ہندو یووا واہنی والے جنہوں نے بابِ سر سید پر توڑ پھوڑ مچائی ،ذرا اُن ہندو فارغین سے پوچھ لیں کہ یونیورسٹی میں کبھی بھی اُنہیںتعصب کا سامنا کرنا پڑا ؟جواب نفی میں ہوگا کیوں کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا وہ کردار ہے ہی نہیں ہے۔ علی گڑھ کا پہلا گریجویٹ بھی ہندو ہی تھا ۔واضح رہے کہ یہاں پروفیشنل کورسز میں ہندو بھائیوں کی تعدا ہمیشہ معتدل رہی ہے اور کبھی کبھی تو ایسابھی ہوا ہے اور ہوتا رہاہے کہ کسی کورس میں برادرانِ وطن کی تعداد زیادہ ہو جاتی ہے۔یہ اور بات ہے کہ اقلیتی کردار ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی میں مجموعی طور پرمسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے اور یہی باشدت پسندوں کو کھٹکتی ہے۔کبھی وہ عدالت میں پٹیشن داخل کرتے ہیں کہ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی کردار کو ختم کیا جائے اورکبھی کوئی اور تنازعہ بلاوجہ کھڑا کرتے ہیں۔وہ کبھی کامیاب ہوتے ہیں تو کبھی ناکام ۔موجودہ مرکزی حکومت پوری طرح سے شدت پسندوں کے ساتھ ہے،یہی سبب ہے کہ ملک کی مختلف یونیورسیٹیوں کے حالات روز بہ روز خراب ہوتے جارہے ہیں ۔تازہ نشانہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ہے۔یہ فرقہ پرست تنظیمیں چاہتی ہی نہیں ہیں کہ مسلمان اعلیٰ تعلیم حاصل کریں ۔اسی لئے ان کے تعلیمی مراکز پر شب خون مارتی رہتی ہیں ۔ ان کا نعرہ ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘‘ ایک ڈھکوسلہ ہے اور کچھ بھی نہیں۔
در اصل کرناٹک میں جو اسمبلی انتخابات ہونے کو ہے،ابھی تک وہاںمودی اینڈ کمپنی کو کوئی موضوع ہاتھ نہیں لگا ہے۔ان کے جو بھی مرغوب موضوعات ہوتے ہیں تقریباًسبھی کووہاں کے کانگریسی وزیر اعلیٰ سدّا رمیا نے اُچک لیا ہے۔اب یہ بے چارے پریشان ہیں کہ موضوع کہاں سے لائیں؟مودی جی اپنی ریلیوں میں آج بھی سرجیکل اسٹرائک کی بات کر رہے ہیں۔اسے وہ یوپی کے الیکشن میں بھُنا چکے ہیں۔ بی جے پی کا یہ کہنا کہ سرجیکل اسٹرائک کے بعد کانگریس نے فوجی سربراہ کو’ ’غنڈہ‘‘ کہا تھا،بالکل لغو اور جھوٹ بات ہے جس سے کانگریس نے صاف انکار کیا ہے۔گجرات کی بات الگ تھی ، مودی جی کی بھاشا بھی اپنی تھی اور لوگ بھی اپنے تھے لیکن کرناٹک میں سب کچھ پرایا پرایالگ رہا ہے۔مترجم بھی ان کے ساتھ دھوکا کر رہے ہیں۔یہ روزانہ کا معمول ہے۔اس سے پتہ یہ چلتا ہے کہ مودی جی وہاں کے لئے باہری ہیں ۔اسی لئے سدا رمیا کے ستارے ساتھ دے رہے ہیں لیکن آخر تک مودی اینڈ کمپنی مختلف حربوں کا تجربہ کرتی رہے گی۔قارئین کو یاد ہوگا کہ کس طرح گجرات الیکشن سے پہلے ہندوتو کے عفریتوں نے کسی ’’نظامی‘‘کو بوتل سے نکالا تھا کہ یہ کشمیری ’’دہشت گرد ‘‘ ہے جو کانگریس کی مہم چل رہا ہے۔اب وہ نظامی کہاں ہے؟ کام نکل گیا تو دہشت گرد بھی کیسا اور کیا؟
اسی طرح کرناٹک الیکشن سے پہلے جناح کی تصویر کو بی جے پی والوں نے نکالا ہے۔خود ان کا علی گڑھ کا رکن پارلیمان یہ سب کر رہا ہے۔جناح کی ایک تصویر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلباء یونین کے دفتر میں ٹنگی ہوئی دریافت کی گئی ہے۔حالانکہ یہ تصویر ۱۹۳۸ء سے وہیں پر آویزاں ہے جس کا جواز یونیورسٹی والے یہ بتاتے ہیں کہ جناح اس کے تا حیات ممبر تھے ۔اگرچہ تصویر ہٹا لینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے لیکن ایم پی صاحب نے بات کا بتنگڑ بنا کر کیمپس میں خون خرابہ تک کروا ڈالا۔یہ کام کسی تشدد کے بغیر بھی ہو سکتا تھا لیکن بی جے پی اپنی عادت سے مجبور ہے۔اسے تشدد کرنا ہی کرنا ہے اور ملک کے کسی بھی حصے کو کبھی بھی آگ میں جھونک دینے کے لئے اس کے کارکنان کمر بستہ رہتے ہیں۔بات صرف اتنی سی پیش نظر ہے کہ کسی طرح زعفرانی پارٹی کاانتخابی فائدہ ہولیکن حالیہ واقعے سے لگتا نہیں ہے کہ کرناٹک والے ذرا بھی اس ناٹک سے متاثر ہوںگے اورممکن ہے کہ بی جے پی کو منہ کی کھانی پڑے کیونکہ یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ محمد علی جناح یہاں کوئی موضوع نہیںہیں۔وہ تاریخ کا حصہ تو ہیں مگر یہاں اُن کے پورٹریٹ پر تنازعے کا کوئی خریدار نہیں۔ 
…………………
 نوٹ :مضمون نگار ماہنامہ تحریرِ نو، نئی ممبئی کے مدیر ہیں  
رابطہ9833999883
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایف ایف آر سی کی جموں و کشمیر کے نجی اسکولوں کو ایڈوانس فیس لینے پر روک
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر نےCSRکے تحت رام بن اور اننت ناگ اضلاع کے اسپتالوں کیلئے ایمبولینسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
تازہ ترین
وسطی ضلع بڈگام میں رات گئے آگ لگنے سے رہائشی مکان خاکستر
تازہ ترین
پی ڈی پی کاعوامی مسائل کو لیکر احتجاجی مارچ ناکام، معتدد رہنما گرفتار
تازہ ترین

Related

طب تحقیق اور سائنسمضامین

زندگی گزارنے کا فن ( سائنس آف لیونگ) — | کشمیر کے تعلیمی نظام میں ایک نئی جہت کی ضرورت فکرو فہم

June 30, 2025
کالممضامین

“درخواست برائے واپسی ٔ ریاست” جرسِ ہمالہ

June 30, 2025
کالممضامین

! ہمارا جینا اور دکھاوے کے کھیل

June 30, 2025
کالممضامین

مقدس امرناتھ جی یاترا | تاریخ اور بین ا لمذاہب ہم آہنگی کا سفر روحانی سفر

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?