سرینگر//نیشنل کانفرنس کے تنظیمی الیکشن کے سلسلے میں ضلع بانڈی پورہ کے حلقہ انتخاب گریز کے ایک بلاک کا چنائو سینئرپارٹی لیڈر سکینہ ایتو کی نگرانی میں عمل میں لایا گیا جبکہ سینئر پارٹی لیڈر غلام رسول ناز اور صوبائی یوتھ صدر سلمان علی ساگر نے الیکشن مبصرین کے فرائض انجام دیئے جبکہ سینئر پارٹی لیڈر اور انچارج کانسچونسی نذیر احمد خان گریزی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر محمد انور شنگرو کو متفقہ طور پر بلاک صدرگریز منتخب کیاگیا ۔ پارٹی لیڈران نے اس موقع پر نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی اور قیادت کے ساتھ ساتھ لوگوں کے ساتھ بھی قریبی رابطہ رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کرنا نیشنل کانفرنس کا بنیادی اصول ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ ایسے پارٹی عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے جو ہر وقت لوگوں کیلئے دستیاب رہیں ۔انہوں نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ لوگوں کے مسائل و مشکلات ہر سطح پر اُجاگر کریں کیونکہ اس وقت زمینی سطح پر عوام کا کوئی پُرسانِ حال نہیں۔