محلہ نئی بستی کی اندرونی گلی خستہ حالی کا شکار

پونچھ// پونچھ قصبہ کے وارڈ نمبر 4 نئی بستی کو جانی والی میں گلیاں اور سڑک کی خستہ حالت ہے جس کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والے مقامی شہریوں اورعام راہگیروں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔نئی بستی سے ڈگری کالج اور صدر بازار کو کو جانے والی گلی کی خستہ حالی کے باعث مقامی آبادی پریشان ہیں جبکہ محکمہ میونسپل کونسل سڑک کی مرمت کیلئے کوئی بھی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھا رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس گلی کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے ، سڑک پر بڑے بڑے گڑھے ہو گئے ہیں جن میں پانی بھر جاتاہے اور ان کا چلنا دشوار ہو جاتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سڑک کی حالت خستہ ہے اس کی مرمت کیلئے محکمہ میونسپل کونسل سے کئی بار
 کہا گیا کہ تاہم انہوںنے آج تک اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ ایک بار پھر سڑک کی مرمتی کی اعلی ٰحکام سے اپیل کرتے ہیں۔