سرینگر/سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سوموار کو حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق کو فون کرکے تاریخی جامع مسجد سرینگر اور اس کے ممبر کی توہین پر اپنی برہمی کا اظہار کیا۔
محبوبہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا”جامع مسجد سرینگر اور اس کا ممبر کشمیر کے مذہبی اور کلچرل لینڈ مارک ہیں“۔
انہوں نے مزیدلکھا”چند نوجوانوں کا آئی ایس جھنڈے کے ساتھ نمودار ہونا جامع مسجدجیسے تاریخی مذہبی ادارے کی توہین ہے۔ میں نے میرواعظ عمر فاروق صاحب کے ساتھ فون پر بات کرکے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا“۔
واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو جامع مسجد سرینگر میں چند نوجوانوں نے ممبر پر چڑھ کر آئی ایس کالا جھنڈا لہرایا اور نعرے بازی کی جس کیخلاف سیاسی و عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔