سرینگر/پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سنیچر کو اپنی پارٹی کی پولٹیکل افیئرس کمیٹی(پی اے سی) کو تحلیل کردیا۔
پارٹی کے ایک ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پی اے سی کا از سر نو قیام ماضی قریب میں عمل میں لایا جائے گا۔
بیان میں تاہم پارٹی صدر کی اس کارروائی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔