سرینگر// وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں سزائے موت پانے والے سابق بھارتی فوجی افسر کلبھوشن یادیو کے ساتھ انسانی رویہ اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادو کیس کی منصفانہ سماعت ہونی چاہیے۔ بھارت کا الزام ہے کہ پاکستان میں کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ بدسلوکی کی گئی، کے تناظر می محبوبہ مفتی نے جمعرات کی صبح اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’پاکستان کلبھوشن یادیو کے ساتھ انسانی رویہ اختیار کرے اور ان کے کیس کی منصفانہ سماعت ہو۔ پاکستان میں یادیو کی ماں اور اہلیہ کے ساتھ ہوئے سلوک سے بہت دکھ ہوا۔ انسانیت کو سیاست پر فوقیت ہونی چاہیے‘۔