سرینگر// وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہندوارہ جاکر سابق وزیر اور پی ڈی پی لیڈر صوفی غلام محی الدین کے کنبہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نے کنبے کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دُعائے مغفرت کی۔تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر، ممبران پارلیمنٹ مظفر حسین بیگ اور فیاض احمد میر بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔