سرینگر/پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی جنوبی کشمیر (اننت ناگ) سے لوک سبھا کاالیکشن لڑیں گی۔
اس بات کا اعلان محبوبہ نے سنیچر کوخود ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ آغا محسن وسطی کشمیر( سرینگر) سیٹ کیلئے پارٹی کے انتخابی اُمیدوار ہونگے۔
انہوں نے تاہم کہا کہ جموں کی دو سیٹوں پرپی ڈی پی کوئی اُمیدوار کھڑا نہیں کرے گی تاکہ ''سیکولرووٹ کو مضبوط کیا جاسکے''۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جموں میں ''سیکولر ووٹ کو مضبوط کیا جائے''۔
واضح رہے کہ پی ڈی پی نے شمالی کشمیر (بارہمولہ) سیٹ کیلئے پہلے ہی قیوم وانی کو اُمیدوار نامزد کر رکھا ہے۔